Tag: Iran and Turkey help

  • ترکی: نابینا بیٹی کو پڑھانے والی والدہ کو قانون کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

    ترکی: نابینا بیٹی کو پڑھانے والی والدہ کو قانون کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

    انقرہ: ترکی میں ایک ماں کو نابینا بیٹی کی پڑھائی میں مدد فراہم کرنے پر قانون کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔

    ترک میڈیا کے مطابق بصارت سے محروم بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ماں نے نئی مثال قائم کردی، ماں کو بیٹی کی پڑھائی میں مدد فراہم کرنے پر قانون کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

    خاتون نے بیٹی کو گریجویشن کی تعلیم کے دوران 4 سال تک مسلسل نصابی کتب کا مطالعہ کرایا اور کامیابی سے ہمکنار کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    حواکول نامی خاتون روزانہ اپنی بیٹی کے ہمراہ سکاریا یونیورسٹی جاتیں اور قدم قدم پر اس کی رہنمائی کے لیے موجود ہوتیں، خاتون بیٹی کے گریجویشن مکمل کرنے کے دوران ہر پل اس کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں اور کبھی بیٹی کو بینائی کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔

    یونیورسٹی میں گریجویشن کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں تاہم جب نابینا طلبا کا نام ڈگری کے لیے پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔

    شرکا کی جانب سے نشستوں سے کھڑے ہوکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، تقریب میں بیٹی کے ساتھ ساتھ والدہ کو بھی قانون کی ڈگری تفویض کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قطر کی سپر مارکیٹس اور فلائٹس خالی، ایران اور ترکی کی غذائی امداد

    قطر کی سپر مارکیٹس اور فلائٹس خالی، ایران اور ترکی کی غذائی امداد

    دوحا: عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد قطر کی سپر مارکیٹیں خالی ہونے لگیں، یورپ اور امریکا سے فلائٹس خالی واپس آئیں جن میں کوئی مسافر نہیں تھا، ایران اور ترکی نے قطر کو غذائی اشیا کی ترسیل شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت سات ممالک کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد قطر میں خوراک کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، قطر کی سپر مارکیٹیں خالی ہونے لگی ہیں، گاہکوں کو بڑے بڑے سپر اسٹور میں بنے ہوئے شیلف خالی نظر آرہے ہیں اور وہ ہر طرف اشیا کی خریداری کے لیے بھاگ دوڑ میں نظر آتے ہیں۔

    اسی ضمن میں قطر ایئر ویز کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے سعودی عرب سمیت سات ممالک قطر ایئرو یز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے نہیں دے رہے جس پر یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک سے جو فلائٹس آئیں وہ بالکل خالی تھیں۔


    Qatar’s supermarkets empty, flight deserted… by arynews
    اس بائیکاٹ سے قطر ایئر لائن کو زبردست مالی نقصان کا سامنا ہورہا ہے۔


    اس تشویش ناک صورتحال کے باوجود قطر میں رہائش پذیر غیر ملکی اور مقامی افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایران اور ترکی نے قطر میں غذائی اشیا کی ترسیل شروع کردی ہے۔