Tag: iran blast

  • ایران: بم نصب کرتے ہوئے زور دار دھماکا، دہشت گرد واصل جہنم

    ایران: بم نصب کرتے ہوئے زور دار دھماکا، دہشت گرد واصل جہنم

    ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں بم نصب کرتے ہوئے زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے باعث مبینہ دہشت گرد واصل جہنم ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو مبینہ دہشت گرد سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کو نصب کررہے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کی کوشش یہ تھی کہ پولیس قافلے کو نشانہ بنایا جائے۔

    روسی صدر کے ایک اور ناقد کو جیل بھیج دیا گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جو پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب کے دوران ہوئے تھے۔

    ان دھماکوں میں ایک سو کے قریب افراد جاں بحق اور 280 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

  • ایران کے صوبے سمنان میں دھماکا، ایرانی سرکاری میڈیا

    ایران کے صوبے سمنان میں دھماکا، ایرانی سرکاری میڈیا

    ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے سمنان میں بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا سمنان کے صنعتی قصبے میں سنا گیا ہے، ابھی تک دھماکے کی جگہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ جبکہ ریسکیو کے عملے کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جو پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب کے دوران ہوئے تھے۔

    ان دھماکوں میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک اور 280 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

    کینیڈا کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ؟

    داعش کی سرگرمیوں اور نظریات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروپ ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے سبب پھیلنے والی افراتفری سے فائدہ اٹھانے کو توقع رکھتا ہے۔