Tag: iran foreign minister

  • ایران کا اسرائیل اور امریکہ پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام

    ایران کا اسرائیل اور امریکہ پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام

    تہران : ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں حزب اختلاف کے حملوں کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے، یہ دونوں ممالک شام میں دہشتگردی کے ذمہ دار ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شام میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں لبنان اور فلسطین میں اسرائیل کی شکست کے بعد امریکی اسرائیلی منصوبہ قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں حزب اختلاف کے حملوں کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں شام کی حکومت اس کی قوم اور فوج کے لیے ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شام میں دوبارہ سر اٹھانے والا دہشت گرد گروپ واشنگٹن کا اثاثہ ہے، امریکا اسرائیل شام میں دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کے ذمہ دار ہیں۔

    عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل حیات تحریر الشام کو پراکسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، حیات تحریرالشام نے بدھ کو شامی حکومت کے زیرکنٹرول علاقے پر بڑا حملہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ شامی حکومت کے مخالف گروپ نے حلب پر قبضہ کرلیا، شام کے صدربشارالاسد کے مجسمےگرا دیے گئے،سرکاری فوج پیچھے ہٹ گئی۔

    تین روز سے جاری لڑائی میں اب تک تین سو سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقری نے کہا ہے کہ حلب میں باغیوں نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا ہے تاہم تمام ملازمین محفوظ رہے۔

  • سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات

    سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات

    ریاض: سعودی عرب میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس دوران سعودی عرب اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس اہم ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان موجود تھے۔

    ایران کی جانب سے مملکت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

    اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران مملکت اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    اسرائیل کی دھمکیاں، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا

    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لئے ہے،ایرانی وزیرِ خارجہ

    جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لئے ہے،ایرانی وزیرِ خارجہ

    ویانا : ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پر جوہری ہتھیاروں کی آڑ میں یکطرفہ پابندیاں عائد کی گئیں ہیں، ایران کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کےلئے ہے۔

    آسٹریا کے شہر ویانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو غیر منصفانہ طور پر بین الاقوامی بحران بنا دیا گیا ہے، گزشتہ دس سالوں میں ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی گئیں۔

    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ تہران کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کےلئے نہیں بلکہ ایران کو ایٹمی توانائی درکار ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ایرانی ضروریات مدِنظر رکھنا ہونگی۔