Tag: iran israel conflict

  • تل ابیب میں کن مقامات کو نشانہ بنایا ؟ پاسداران انقلاب کے سربراہ کا اہم بیان

    تل ابیب میں کن مقامات کو نشانہ بنایا ؟ پاسداران انقلاب کے سربراہ کا اہم بیان

    پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھ گیا ہوگا ایران پوری قوت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی کا کہنا تھا کہ آپریشن میں اسرائیل کے اہم فضائی اڈے، صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل میں 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تل ابیب میں وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز کونشانہ بنایا گیا۔

    اس سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے، جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے۔ میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا گیا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جن میں اسرائیلی فوج کے اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔ یہ وہی تنصیبات ہیں جہاں سے اسرائیل کی جانب سے ایران اور فلسطینیوں پر بمباری کی گئی تھی۔

    پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، یہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کا انتقام ہے۔

    وقت آگیا ہے ایران اسرائیل کشیدگی کوروکا جائے، انتونیو گوتریس

    پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سیکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی:‌ بھارت مزید مشکل میں پھنس گیا

    ایران اسرائیل کشیدگی:‌ بھارت مزید مشکل میں پھنس گیا

    مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی کے باعث خطے کے فضائی راستے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں جس سے بھارت کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی حملے اور اس پر ایرانی جوابی کارروائی کے بعد سے چھ ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ، چھ ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے سب سے زیادہ اثرات بھارت پر پڑے ہیں جو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ تناؤ کے بعد فضائی حدود کی پابندیاں بھگت رہا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور اسرائیل کشیدگی کے بعد بھارتی ایئرلائنز کو اپنے درجنوں بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کے رخ موڑنے پڑے، متعدد پروازیں مکمل طور پر منسوخ کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں‌: اسرائیل کا ایران پر حملہ: اپنی فضائی حدود کو میدان جنگ نہیں بننے دیں گے، اردن

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران، عراق، شام اور اردن کی فضائی حدود بند

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دہلی سے ایران کے راستے جانے والی دو پروازیں ایران میں پھنس گئیں، جنہیں مختصر وقت میں واپس موڑ کر نکالا گیا۔

    امریکا سے بھارت جانے والی پروازوں نے کینیڈا کے ذریعے روس، منگولیا، چین اور بنگلادیش جیسے طویل راستوں کو اختیار کیا، جس کی وجہ سے پندرہ گھنٹے کی پرواز اب اٹھارہ گھنٹے سے زائد وقت لے رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وینکوور اور شکاگو سے دہلی جانے والی پروازوں کو جدہ موڑ دیا گیا، جب کہ بنگلور سے شارجہ جانے والی پروازوں کو بھی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور مختلف یورپی ممالک سے آنے والی متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

    ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    یاد رہے گزشتہ روز اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی شہید ایران کے سابق سربراہ قومی سلامتی علی شمخانی شہید ہوئے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے تہران میں پاسداران انقلاب کے صدردفتر کو نشانہ بنایا، جس میں جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمدمہدی بھی شہید ہوگئے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی

    ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی

    ایران کے جوابی میزائل حملے کے بعد اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی۔

    ایران کی جانب سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج پریس بریفنگ درمیان میں چھوڑ کر بھاگ نکلی، وارننگ کے سائرن بجتے ہی اسرائیلی فوجی ترجمان نے بریفنگ درمیان میں روک دی۔

    اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حملے میں وسطی اسرائیل میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کو معمولی زخم آئے ہیں۔

    ایرانی فوج کا دعویٰ ہے کہ 2 اسرائیلی ایف 16 طیارے اور کئی ڈرونز مار گرائے ہیں۔

    یہ پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے 2 طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کے گرفتار ہونے کی تردید کردی ہے۔

    ایرانی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل ہمارے کمانڈروں، سائنسدانوں اور لوگوں کو مارنے کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل کا دوسرا بیراج فائر کردیا ہے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف آپریشن کا نام ’وعدہ صادق 3‘ رکھ دیا ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظالمانہ حملوں کے جواب میں پوری طرح تیار ہیں۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم کے مطالبے اور حمایت پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

  • اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے جرنیل اور ایٹمی سائنسدان کون ہیں؟

    اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے جرنیل اور ایٹمی سائنسدان کون ہیں؟

    ایران کے جوہری پروگرام اور فوج کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کے حملوں میں اہم شخصیات شہید ہوگئیں۔

    فوجی جرنیلوں میں میجر جنرل محمد باقری، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد دوسرے اعلیٰ ترین کمانڈر تھے۔

    جنرل حسین سلامی، پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے سربراہ، ایران کی بنیادی فوجی قوت تھے۔

    بریگیڈیئر آئی آر جی سی کی فضائیہ کے کمانڈر جنررل امیرعلی حاجی زادہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان اچیف جنرل غلام علی راشد بھی شہید ہونے والے افسران میں شامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: ایران کی نئی فوجی قیادت کا اعلان

    ایٹمی سائنسدان

    فریدون عباسی، ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (اے ای او آئی) کے سابق سربراہ اور نیوکلیئر فزکس میں پی ایچ ڈی کے حامل ہیں جنہوں نے ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    محمد مہدی ٹہزانجی، اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر جو پہلے تہران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی کے صدر رہ چکے ہیں اور اس کی فزکس فیکلٹی میں پروفیسر تھے۔

    عبدالحمید منوچہر، جوہری انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے حامل ہیں جنہوں  نے شاہد بہشتی یونیورسٹی میں نیوکلیئر انجینئرنگ فیکلٹی کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں اور جوہری پلانٹس کی کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے پر وسیع تحقیق کی۔

    اسرائیل کے حملے میں شاہد بہشتی یونیورسٹی میں نیوکلیئر انجینئرنگ کے پروفیسر احمد رضا ذولفقاری بھی شہید ہوئے۔

    امیر حسین فغیحی کا تعلق شاہد بہشتی یونیورسٹی کی انجینئرنگ فیکلٹی سے تھا اور اس سے قبل وہ اے ای او آئی کے نائب صدر اور نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

    متلب زادہ ایک جوہری سائنس دان جنہیں اہلیہ سمیت نشانہ بناکر شہید کردیا گیا۔

  • اسرائیل کی تبریز میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر بمباری

    اسرائیل کی تبریز میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر بمباری

    ایران کے شہر تبریز میں ایئرپورٹ کے قریب اسلحہ بنانیوالی فیکٹری پر اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں ایران کے شہر تبریز میں ایئرپورٹ کے قریب اسلحہ بنانیوالی فیکٹری کونشانہ بنایا گیا ہے۔

    جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرونز کو اسرائیلی حدود سے باہر ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا کہ ایران نے سو سے زائد ڈرونز سے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تاہم تہران کی جانب سے بھیجے گئے ایرانی ڈرونز کو اسرائیلی حدود سے باہر ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر فضائی حدود بند کرکے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اور ریزرو فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    اسرائیلی شہریوں کو محفوظ مقامات میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اہم رہنماء بھی ایرانی ردعمل کے ڈر سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہری فوج کی ہدایات پر عمل کریں،شہریوں کو طویل عرصے تک پناہ گاہوں میں رہنا پڑسکتا ہے۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے ایران پر حملے کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہا حملوں میں ایران کے جوہری افزدوگی نظام اور نطنزجوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایران کے پاس نو ایٹم بم تیار کرنے کیلئے درکار یورینیم موجود ہے۔ یہ آپریشن اتنے دنوں تک جاری رہے گا جتنے دن اس خطرے کو دور کرنے کیلئے لگیں گے۔

    ایران کا ممکنہ حملہ، بن گورین ایئرپورٹ خالی کروالیا گیا

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی بقا کی خاطرایرانی خطرے کوختم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ ملٹری آپریشن شروع کیا، تہران میں پاسداران انقلاب کے صدر دفتر اور کئی جوہری سائنسدانوں کوبھی نشانہ بنایا، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، ہماری لڑائی ایرانی عوام نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے۔