Tag: Iran-Israel tension

  • ایران اور اسرائیل کشیدگی، بائیڈن کا اہم بیان

    ایران اور اسرائیل کشیدگی، بائیڈن کا اہم بیان

    امریکی صدر بائیڈن کا ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے برلن میں جرمنی، فرانس اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ تنازع کچھ دیر کے لیے ختم ہو۔

    بائیڈن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس کے امکانات موجود ہیں، میرے ساتھیوں کا بھی اس بات پر اتفاق ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے لیے کام کرنا ممکن ہے لیکن غزہ میں یہ مشکل ہے، ہم اس بات سے متفق ہیں کہ اس کا کوئی نتیجہ نکلنا ہے، اس کے بعد کیا ہو گا؟

    اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس دشمنوں اسرائیل اور ایران کے درمیان سمجھوتہ کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے اور یہ سمجھوتہ مشکل لیکن ممکن ہو گا۔

    صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں ہمارے کافی پُراعتماد تعلقات ہیں ہم چاہیں گے کہ لامتناہی چیزوں کو روکیں اور اس وقت ایسا حل ڈھونڈیں جس سے دونوں فریق مطمئن ہوں۔

    پیوٹن نے کہا کہ اس سوال کا جواب ہمیشہ سمجھوتوں کی تلاش میں مضمر ہے کہ کیا وہ اس صورت حال میں ممکن ہیں یا نہیں؟ مجھے ایسا لگتا ہے چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو لیکن میری رائے میں یہ ممکن ہے۔

    پیوٹن نے کہا کہ اگر دونوں فریق چاہتے ہیں تو روس اس میں شامل ہونے کو تیار ہے۔

    امیر قطر کی والدہ کا یحییٰ سنوار کی شہادت پر ردِعمل

    انہوں نے کہا اگر یہ مطالبہ ہے تو ہم ان سمجھوتوں کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی: چین کا اہم بیان سامنے آگیا

    ایران اسرائیل کشیدگی: چین کا اہم بیان سامنے آگیا

    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان، چین سمیت متعدد ممالک کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

    ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجائے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

    علاوہ ازیں فرانس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے۔