Tag: iran-israel-war-news-today-17-june-2025

  • امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا

    امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا

    واشنگٹن : امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی شہری کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔

    یہ ہدایات انہوں نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران دیں، انہوں نے بتایا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں بلکہ عراق کے سفر سے بھی گریز کریں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نےامریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹاسک فورس اس مقصد کے لیے قائم کی گئی ہے کہ محکمہ خارجہ اور امریکی شہریوں کو وہ معلومات فراہم کی جا سکیں جن کی انہیں ضرورت ہو سکتی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق ٹیمی بروس نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، ہم دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • 24 گھنٹوں میں ایران نے کتنے میزائل فائر کیے،اسرائیلی فوج کا اہم بیان

    24 گھنٹوں میں ایران نے کتنے میزائل فائر کیے،اسرائیلی فوج کا اہم بیان

    اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایران کی جانب سے صرف چند میزائل فائر کیے گئے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تین مختلف اوقات میں فائر کیے گئے جو رات 12 بجے کے فوراً بعد پھر صبح ساڑھے تین بجے اور رات ساڑھے چار بجے میزائل حملے کیے گئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے رات بھر دس سے بھی کم میزائل فائر کیے گئے جبکہ پچھلی تین راتوں میں درجنوں میزائل فائر کیے گئے تھے، شہری علاقوں میں کسی میزائل کے گرنے یا کسی قسم کی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کی محدود میزائل فائرنگ دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی ہے، ایران کا مقصد ہتھیاروں کی کمی نہیں بلکہ اسرائیلی دفاع کو زچ کرنا ہوسکتا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق ایران مختلف میزائل فائر کررہا ہے لیکن اس نے کوئی نیا نظام استعمال نہیں کیا، چھوٹے پیمانے کے حملے اسرائیلی فضائی دفاع کو مؤثر متحرک کردیتے ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کا سلسلہ پانچویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور حساس علاقوں میں عام شہری شدید حملوں کی زد میں ہیں۔

    اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران میں "انتہائی اہم اہداف” کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    سی این این کے مطابق ایران کی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے تل ابیب میں ایک اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس مرکز کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔