Tag: iran israel

13 جون 2025 کو، اسرائیل نے ایران کے خلاف "آپریشن رائزنگ لائن” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایران بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اس کی جوہری تنصیبات، فوجی اڈے اور یہاں تک کہ سینیئر فوجی عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی شامل تھیں۔

Iran Israel War News Today

تہران، نطنز (ایک اہم جوہری افزودگی کی سہولت کا گھر)، اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ملی، ابتدائی رپورٹوں میں نطنز کی سہولت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے اور کم از کم دو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ یہ "پیشگی حملے” تھے جن کا مقصد ایران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو روکنا تھا، جسے وہ ایک وجودی خطرہ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ آپریشن "اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے جتنے دن لگیں گے” جاری رہے گا، اور انٹیلی جنس کا حوالہ دیا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے کافی افزودہ یورینیم جمع کر لیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاع کو غیر فعال کرنے کے لیے موساد کی خفیہ تخریبی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے "سخت سزا” کا عزم کیا اور اسرائیل کی طرف 100 سے زائد ڈرون لانچ کر کے جوابی کارروائی کی۔ اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ممکنہ طور پر تباہ کن مکمل جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، دونوں فریق مزید کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ اور IAEA جیسی بین الاقوامی تنظیمیں کشیدگی میں کمی اور تحمل پر زور دے رہی ہیں۔

  • خدا کی مدد سے اسرائیل کے ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی مسلح افواج

    خدا کی مدد سے اسرائیل کے ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی مسلح افواج

    تہران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر مزید حملے جاری رکھے جائیں گے۔

    ایران کی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے ایک اڈے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلح افواج کے بلند حوصلے اور بھرپور تیاریوں کی تعریف کی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اس موقع پر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ خدا کی مدد سے ہم غاصب صیہونی حکومت کے کسی بھی ہدف پر مسلسل حملہ کریں گے، ہمیں اپنے آگے کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔

    سربراہ ایرانی مسلح افواج نے جارحیت کے جواب میں اسرائیلی اہداف پر کیے جانے والے تباہ کن اور درست حملوں کیلیے پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی بھی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ بدھ کے روز پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلح افواج نے اسرائیل میں اہداف پر ایک نئی قسم کے طاقتور میزائل داغے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ دشمن پر طاقتور سیجل میزائل فائر کیے جو دو مرحلوں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور انتہائی تباہ کن ہیں۔

    علاوہ ازیں، ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کرنے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو تہران کے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

    ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کا سی این این کو انٹرویو میں کہا ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، اگر امریکا نے ایران پر حملہ کرنے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہیں، تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ہمیں ہدف نظر آئے گے، ہم کارروائی کریں گے یہ بات بالکل واضح اور سیدھی ہے، کیونکہ ہم صرف اپنے دفاع میں کارروائی کریں گے۔

  • امریکی مداخلت پر حملہ آوروں کو سبق سکھائیں گے، کاظم غریب آبادی

    امریکی مداخلت پر حملہ آوروں کو سبق سکھائیں گے، کاظم غریب آبادی

    ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت پر اپنی دفاعی صلاحیت استعمال کریں گے، حملہ آوروں کو سبق سکھائیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا اسرائیلی جارحیت روکنا نہیں چاہتا تو کم از کم اس میں شامل بھی نہ ہو، ہم نے کبھی کوئی جنگ شروع نہیں کی اور نہ کبھی تنازع کو بڑھایا۔

    کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکی مداخلت پر ملٹری آپریشنز کیلیے ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

    ایران کے سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کی دھمکی:

    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی براہِ راست دھمکی دے دی ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا خامنہ ای بیرشیبہ میں سوروقا اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔

    کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے قسم کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ اسرائیل کی ریاست کو لاحق خطرات کو دور کیا جا سکے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ تہران کو سوروقا اسپتال پر حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔

    نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیل کے وزیر صحت یوریل بوسو نے بھی اس حملے کو’سرخ لکیر عبور کرنا‘ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ سوروقا اسپتال کو میزائل سے نشانہ بنا کر ایران نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

  • میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ کا اسرائیلی حملوں پر رد عمل

    میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ کا اسرائیلی حملوں پر رد عمل

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اسرائیلی حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران کو یو این چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔

    ترجمان نے کہا ایران کے خلاف جارحیت فوری بند کی جائے، اور مشرق وسطیٰ کو ایٹمی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک کیا جائے، ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا راستہ فوری طور پر اختیار کیا جانا چاہیے۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    انھوں نے کہا میری ٹائم سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جائے، نائب وزیر اعظم کی اس حوالے سے کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی ہے، اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیل کے غیر قانونی حملوں سے پیدا خطرات کو اجاگر کیا۔


    ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی، حتمی حکم جاری نہیں کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ


    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو جارح کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اسرائیلی جارحیت ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، 21 مسلم ممالک نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو مشترکہ اعلامیے میں مسترد کیا، اور اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر کے خلاف قرار دیا۔

    ترجمان نے کہا مسلم ممالک نے مشرق وسطیٰ کو جلد نیو کلیئر و تباہی کے بھاری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • اسرائیل کی غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 11 شہید

    اسرائیل کی غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 11 شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث 11فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد شہید ہوئے، جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کے منتظر تھے۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

    فلسطینی وزرات صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 140 افراد شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے ایران کے شہر خنداب میں اراک جوہری ری ایکٹر پر حملہ کیا ہے۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑاکا طیاروں نے رات بھر ایران کے درجنوں مقامات پر حملہ کیا جن میں اراک ہیوی واٹر جوہری ری ایکٹر بھی شامل ہے۔

    فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں خاص طور پر ری ایکٹر کی کور سیل کو نشانہ بنایا جو پلوٹونیم کی پیداوار میں ایک اہم جزو ہے۔

    اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نطنز میں جوہری ہتھیاروں کے مقام کو نشانہ بنایا اور بیلسٹک میزائلوں کیلیے ضروری اجزاء تیار کرنے والی متعدد فیکٹریوں پر حملے کیے۔

    ایران کے حملے میں تل ابیب کا اسپتال تباہ، نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

    اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے تہران میں ایران کے داخلی سلامتی کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، ایران کے شہر کراج اور پیام ہوائی اڈے کے قریب حملے کئے گئے جبکہ ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ متعدد اسرائیلی ڈرونز مار گرائے گئے۔

  • اسرائیل نے غیر ملکی میڈیا کو ایرانی میزائل حملوں سے تباہ مقامات کی کوریج سے روک دیا

    اسرائیل نے غیر ملکی میڈیا کو ایرانی میزائل حملوں سے تباہ مقامات کی کوریج سے روک دیا

    اسرائیل میں پولیس نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کو آج صبح ایران کے میزائل حملوں سے تباہ ہونے والے مقامات کی کوریج سے روک دیا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں اداروں کی فوٹیجز میں ان مقامات کو واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ یہ فوٹیجز قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ بھی استعمال کر رہا ہے جس پر اسرائیل میں پابندی ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان پولیس نے کہا کہ گشت کرنے والے یونٹس کو خبر رساں ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کیلیے روانہ کر دیا گیا جن کا مواد الجزیرہ استعمال کرتا ہے۔

    قومی سلامتی کی وزارت کی طرف سے شیئر کی گئی پولیس کارروائی کی فوٹیج میں ایک افسر غیر ملکی میڈیا کے کیمرہ مین کو ریکارڈنگ ڈیوائس حوالے کرنے کا حکم دے رہا ہے۔

    کیمرہ مین مزاحمت کرتا ہے اور اسے عبرانی میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’آپ کو سی این این، بی بی سی پر پوری دنیا میں دیکھا جا رہا ہے لہٰذا کچھ لمحے کیلیے پُرسکون ہو جائیں‘۔

    بعدازاں کیمرہ مین درخواست کرتا ہے کہ پولیس افسر محکمے کے ترجمان سے بات کرے۔ وہ مزید کہتا ہے کہ اگر دوسرے چینلز اس کی نشریات استعمال کر رہے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکتا۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے وزیر کی پالیسی کے مطابق اور پولیس کمشنر ڈینی لیوی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

    رواں ہفتے کے شروع میں پولیس نے غیر ملکی ٹی وی کے عملے کے دفاتر پر اُس وقت چھاپہ مارا جب انہوں نے حیفہ کے علاقے میں میزائل سے تباہ شدہ مقامات کی فوٹیجز نشر کیں۔

    قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے میزائل سے تباہ مقامات کو نشر کرنے والے غیر ملکی میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی، حتمی حکم جاری نہیں کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی، حتمی حکم جاری نہیں کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کے منصوبے کی منظوری دے دی، لیکن حتمی حکم جاری نہیں کیا۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انھوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے، فردو جوہری پلانٹ ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور صرف انتہائی طاقتور بم سے ہی نشانہ بنائی جا سکتا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا اور خبردار کیا کہ امریکی فوجی مداخلت کے ناقابل تلافی نتائج برآمد ہوں گے۔


    امریکی صدر کو ایٹمی حملوں سے محفوظ رکھنے والا طیارہ ’’ڈومز ڈے‘‘ واشنگٹن میں اتر گیا


    بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، لیکن اس پر حملہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ایک سینئر انٹیلی جنس ذرائع نے سی بی ایس کو بتایا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے پر راضی ہو جاتا ہے تو امریکی صدر حملہ روک دیں گے۔ ٹرمپ مبینہ طور پر ایران میں زیر زمین یورینیم افزودگی کی ایک تنصیب فردو پر حملے پر غور کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی فوج نے ایران پر مزید حملے کیے ہیں، جن میں میزائل سائٹس اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے کہا کہ اس نے جواب میں ہائپر سونک میزائل فائر کیے ہیں۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


  • اسرائیلی وزیردفاع کاٹز کی خامنہ ای کے قتل کی براہ راست دھمکی

    اسرائیلی وزیردفاع کاٹز کی خامنہ ای کے قتل کی براہ راست دھمکی

    اتل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی براہِ راست دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع  کاٹز  نے ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا خامنہ ای بیرشیبہ میں سوروقا اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔

    کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے قسم کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ اسرائیل کی ریاست کو لاحق خطرات کو دور کیا جا سکے اور خامنہ ای کی حکومت کو ہلا دیا جا سکے۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ تہران کو سوروقا اسپتال پر حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔

    مزید پڑھیں : ایران کے حملے میں تل ابیب کا اسپتال تباہ، نیتن یاہو کی دھمکی

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیل کے وزیر صحت یوریل بوسو نے بھی اس حملے کو ‘سرخ لکیر عبور کرنا’ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ سوروقا اسپتال کو میزائل سے نشانہ بنا کر ایران نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

    یاد رہے ایران نے تل ابیب، یروشلم، رمات گان اور ہولون پر سجیل میزائلوں کی بارش کردی تھی ،جس سے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت اور بیرشیبہ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرزتباہ ہوگیا۔

    اسرائیل نے اسپتال سے ملحق سوروکا اسپتال خالی کرالیا ہے، اسرائیلی وزیرصحت یووال شتاینتز کا کہنا ہے اسپتال کا سازوسامان تباہ ہوچکا ہے۔

    اسرائیلی فورسزکا دعویٰ ہےکہ ایران نے اسپتال پرمیزائل حملہ کیا ہے۔ لیکن ایرانی حکام کا کہنا ہے حملے میں اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا.

  • ایران میں انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ

    ایران میں انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ

    تہران : ایران میں انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ  کردیا گیا،  جس سے شہریوں کے لیے نئے خطرات کا اضافہ ہوگیا ہے، لوگوں کی معلومات تک رسائی محدود ہو گئی ہے اپنوں سے رابطے متاثر ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر عارضی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ کردیا۔

    وزارت مواصلات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل کے خلاف جنگ اور ایرانی شہریوں کی حفاظت کے لئے عارضی پابندیاں لگائی جارہی ہے.

    ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ رسائی میں عارضی رکاوٹیں دشمن کےخطرات کے پیش نظر لگائی گئیں۔

    انٹرنیشنل ویب سائٹ نیٹ بلاکس نے تصدیق کی تھی کہ ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ہے، جس سے ایران میں معلومات کی رسائی محدود اور رابطے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں :ایرانی حکومت کی اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت

    گزشتہ روز ایران نے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    اس سے قبل ایران میں انٹرنیٹ کی اسپیڈمیں اسی فیصد فیصدتک کمی کردی گئی تھی اور غیر ملکی ایپ اور ویب سائٹس تک رسائی محدود ہوگئی تھی۔

    ایران کی نیشنل سائبرسیکیورٹی کمانڈ کا کہنا تھا اسرائیل نے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کیخلاف بڑے پیمانے پر سائبر جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

  • ایران کے حملے میں تل ابیب کا اسپتال تباہ، نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

    ایران کے حملے میں تل ابیب کا اسپتال تباہ، نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ تہران کو سوروقا اسپتال پر حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیل کے وزیر صحت یوریل بوسو نے بھی اس حملے کو ‘سرخ لکیر عبور کرنا’ قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوروقا اسپتال کو میزائل سے نشانہ بنا کر ایران نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

    یہ بیانات ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں، جہاں گزشتہ روز یروشلم اور تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں میزائل حملوں کے بعد دھماکوں کی اطلاعات تھیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے ملک میں کم از کم چار میزائل گرنے کی جگہوں کی تصدیق کی ہے، تاہم ہلاکتوں یا نقصانات کی تفصیلات ابھی تک اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہیں۔ رہائشیوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ ایرانی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کے اہم انٹیلی جنس مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

    تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کا مقصد اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس (IDF C4I) کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ بیر شیبہ میں Gav-Yam ٹیکنالوجی پارک میں واقع ملٹری انٹیلی جنس کی سہولت کو نشانہ بنانا تھا۔

    یہ علاقہ سوروقا میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ہے جو جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے اسپتال کو معمولی نقصان پہنچا لیکن اس بات پر زور دیا کہ فوجی انفراسٹرکچر ایک درست اور براہ راست ہدف تھا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اب تک اسرائیلی حکام کی جانب سے نقصان کی حد یا مطلوبہ اہداف کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کی توقع کی جا رہی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کی ایران کے اراک جوہری ری ایکٹر پر حملے کی تصدیق

    دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیل پر میزائل حملے مسلسل ہوں گے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے سیجل میزائل اسرائیل پر فائرنگ کی 12ویں لہر میں استعمال کیے گئے، مقبوضہ زمین کے اوپر کے آسمان ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے لیے کھلے ہیں۔

  • ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کی دھمکی، حزب اللہ کا امریکا اور اسرائیل کو واضح پیغام

    ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کی دھمکی، حزب اللہ کا امریکا اور اسرائیل کو واضح پیغام

    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی دھمکی پر اسرائیل اور امریکا کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے ایران اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی دھمکی پر ردعمل دیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    حزب اللہ نے کاہ کہ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیاں احمقانہ اور لاپرواہی ہیں اور اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے، دشمن کا یہ کہنا کہ کروڑوں مسلمانوں اور اسلام سے جڑے لوگوں کیلیے ایک جرم ہے یہ سراسر قابل مذمت ہے، آج ہم ان کے اردگرد زیادہ پرعزم اور متحد ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ سامنے آگیا

    اسرائیل کے ایران پر پہلے حملے کے بعد حزب اللہ نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی تاہم جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا اشارہ نہیں دیا تھا۔

    گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای آسان ہدف ہیں، ہمیں معلوم ہے وہ کہاں چھپے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کو کم از کم ابھی نہیں مارنا چاہتے وہ فی الحال محفوظ ہیں، ایرانی میزائل شہریوں اور امریکی فوجیوں پر نہ گریں۔

    دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے جنگی طیاروں کو مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، اسرائیلی دفاع مضبوط بنانے کیلیے جنگی طیاروں کی منتقلی بڑھا رہے ہیں۔