Tag: iran israel

13 جون 2025 کو، اسرائیل نے ایران کے خلاف "آپریشن رائزنگ لائن” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایران بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اس کی جوہری تنصیبات، فوجی اڈے اور یہاں تک کہ سینیئر فوجی عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی شامل تھیں۔

Iran Israel War News Today

تہران، نطنز (ایک اہم جوہری افزودگی کی سہولت کا گھر)، اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ملی، ابتدائی رپورٹوں میں نطنز کی سہولت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے اور کم از کم دو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ یہ "پیشگی حملے” تھے جن کا مقصد ایران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو روکنا تھا، جسے وہ ایک وجودی خطرہ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ آپریشن "اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے جتنے دن لگیں گے” جاری رہے گا، اور انٹیلی جنس کا حوالہ دیا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے کافی افزودہ یورینیم جمع کر لیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاع کو غیر فعال کرنے کے لیے موساد کی خفیہ تخریبی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے "سخت سزا” کا عزم کیا اور اسرائیل کی طرف 100 سے زائد ڈرون لانچ کر کے جوابی کارروائی کی۔ اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ممکنہ طور پر تباہ کن مکمل جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، دونوں فریق مزید کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ اور IAEA جیسی بین الاقوامی تنظیمیں کشیدگی میں کمی اور تحمل پر زور دے رہی ہیں۔

  • ایران اسرائیل جنگ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ

    ایران اسرائیل جنگ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ

    ایران اسرائیل جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا، چھ مہینوں کے دوران خام تیل کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی۔

    مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورتحال تبدیل ہورہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی ردو بدل دیکھنے میں آرہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیٹی تشکیل

    خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکی خام تیل 74.84 ڈالرز فی بیرل پر بند ہوا، برینٹ کروڈ میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

    کشیدگی بڑھنے پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 23 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکرز کے تصادم کے بعد آبنائےہرمز پر خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ صورتحال مزید بگڑنے پر دنیا کی سب سے اہم آئل شپنگ روٹ متاثر ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے کے امکان پرعالمی مارکیٹ میں بےچینی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/two-oil-tankers-collide-near-iranian-coast-strait-of-hormuz/

  • امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا

    امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا

    واشنگٹن : امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی شہری کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔

    یہ ہدایات انہوں نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران دیں، انہوں نے بتایا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں بلکہ عراق کے سفر سے بھی گریز کریں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نےامریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹاسک فورس اس مقصد کے لیے قائم کی گئی ہے کہ محکمہ خارجہ اور امریکی شہریوں کو وہ معلومات فراہم کی جا سکیں جن کی انہیں ضرورت ہو سکتی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق ٹیمی بروس نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، ہم دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • 24 گھنٹوں میں ایران نے کتنے میزائل فائر کیے،اسرائیلی فوج کا اہم بیان

    24 گھنٹوں میں ایران نے کتنے میزائل فائر کیے،اسرائیلی فوج کا اہم بیان

    اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایران کی جانب سے صرف چند میزائل فائر کیے گئے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تین مختلف اوقات میں فائر کیے گئے جو رات 12 بجے کے فوراً بعد پھر صبح ساڑھے تین بجے اور رات ساڑھے چار بجے میزائل حملے کیے گئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے رات بھر دس سے بھی کم میزائل فائر کیے گئے جبکہ پچھلی تین راتوں میں درجنوں میزائل فائر کیے گئے تھے، شہری علاقوں میں کسی میزائل کے گرنے یا کسی قسم کی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کی محدود میزائل فائرنگ دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی ہے، ایران کا مقصد ہتھیاروں کی کمی نہیں بلکہ اسرائیلی دفاع کو زچ کرنا ہوسکتا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق ایران مختلف میزائل فائر کررہا ہے لیکن اس نے کوئی نیا نظام استعمال نہیں کیا، چھوٹے پیمانے کے حملے اسرائیلی فضائی دفاع کو مؤثر متحرک کردیتے ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں کا سلسلہ پانچویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور حساس علاقوں میں عام شہری شدید حملوں کی زد میں ہیں۔

    اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران میں "انتہائی اہم اہداف” کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    سی این این کے مطابق ایران کی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے تل ابیب میں ایک اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس مرکز کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

  • ایران میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں 80فیصد تک کمی کیوں کی گئی؟

    ایران میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں 80فیصد تک کمی کیوں کی گئی؟

    اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے شرانگیزی کے خدشے کے بعد ایران میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں 80 فیصد تک کمی کردی گئی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کارروائیوں کے خدشے پر انٹرنیٹ رفتارکم کی گئی ہے جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ آج رات انٹرنیٹ بند کرکے حکومتی نظام کو متحرک کیا جائےگا۔

    ایران میں اس وقت موبائل ڈیٹا نیٹ ورکس میں خلل درپیش ہے، غیرملکی ایپ اورویب سائٹس تک رسائی محدود ہے، ایران میں وی پی این سروسز بھی بلاک کردی گئی ہے، شہری ہوم وائی فائی پر انحصار کررہے ہیں۔

    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    اس سے قبل ایران نے اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ کیا تھا، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات بھیجے گئے تھے۔

    امریکا سے معاہدہ قریب تھا، نیتن یاہو نے سب کچھ برباد کردیا، عباس عراقچی

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے، ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کر دیا ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں نہ جانے کے پیغامات موصول ہوئے تو ان پر ہیبت طاری ہو گئی، سائبر حملے میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/iranian-army-chief-announces-israel-attack/

  • اسرائیل پر اب خطرناک حملے ہوں گے، ایرانی فوج کے سربراہ کا اعلان

    اسرائیل پر اب خطرناک حملے ہوں گے، ایرانی فوج کے سربراہ کا اعلان

    ایرانی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر اب خطرناک حملے ہوں گے۔

    ایرانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر اب تک حملے وارننگ تھے، اسرائیل کے لیے اصل سزا کا وقت قریب ہے۔

    ایرانی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اب تک جارحیت روکنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے اصل جواب ابھی باقی ہے۔

    وزارت کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے کہا کہ آج کے حملے میں ہم نے ایسے میزائل نصب کیے جو ٹریک یا روکے نہیں جاسکتے تھے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    انہوں نے کہا کہ میزائل حملے میں ملٹری انٹیلی جنس مرکز اور موساد کے آپریشنز پلاننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت طویل جنگ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

    ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کی صفائیاں پیش کررہی ہے، ترجمان اسماعیل بغائی کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس پر تنقید کی اور کہا کہ جارح کا وکیل نہ بنیں حقیقت دیکھیں اور صورتحال سمجھیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن، آئی اے ای اے کی سخت نگرانی میں ہے۔

  • روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

    روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

    ماسکو: روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    پیسکوف نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر پوتن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ثالثی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کم از کم اسرائیل کی طرف سے کسی ثالثی کی خدمات کا سہارا لینے یا تصفیہ کی طرف پرامن راستہ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ دیکھ رہے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    واضح رہے کہ ایران روس کے سب سے بڑے اتحادیوں میں سے ایک ہے، لیکن وہ اسرائیل کو الگ نہ کرنے کا بھی خواہش مند رہا ہے، جس کے ساتھ اس نے برسوں سے اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔

    چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے  روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگو کی تھی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات کی گئی تھی۔

    روسی صدارتی دفترکریملن کے حکام کے مطابق دونوں صدور کی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی،گفتگو بہت مفید اور بامعنی تھی۔ صدرپیوٹن نےکہا تھا کہ روس ایران کےخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔

  • خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

    خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، وہ پڑوسی ملک کے ڈکٹیٹر کی قسمت کو یاد رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں وہ بھی اسی طرح انجام کو پہنچ سکتے ہیں، جیسا عراق کے معزول صدر صدام حسین کا ہوا تھا۔

    کاٹز کا کہنا تھا کہ خامنہ ای پڑوسی ملک کے ڈکٹیٹر کی قسمت کو یاد رکھیں، جس نے اسرائیل کے خلاف یہی کچھ کیا تھا جو وہ آج کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران کے رہائشیوں کیلئے اسرائیلی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے کہا تہران میں حکومت اور فوجی اہداف کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کو مارنے سے ہی تنازع ختم ہوگا، نیتن یاہو

    یاد رہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا تھا اسرائیل اعلیٰ ایران لیڈر کو قتل کرنے کے امکان کو مسترد نہیں کرے گا جس سے تنازع ختم ہو جائے گا۔

    اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو ویٹو کرنے کی تردید کر دی۔

  • نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے تین اہداف بتا دیے

    نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے تین اہداف بتا دیے

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے تین اہداف بتا دیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام دہشتگردی کا محور، میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے لیے جو ضروری ہوا وہ کریں گے۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ایران پر حملے کے ذریعے خلیج کا چہرہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹنز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائیہ آج تہران میں مزید حملے کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل تہران میں کم از کم 10 جوہری اہداف کو تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔

    کاٹز نے مزید کہا کہ ایران کی فورڈو یورینیم کی افزودگی کی سہولت – زمین کے اندر اتنی گہرائی میں تعمیر کی گئی ہے کہ صرف امریکی بنکر بسٹر بموں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • پی آئی اے  کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

    پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

    کراچی : پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی فلم بندی کی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔

    ائیرلائن ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دممام سٹی پرسے گزر رہا تھا، عین اس وقت ایران سے فائرکیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے، اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے، ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کوکوئی خطرہ نہیں ہوتا کیوں کہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ بناتے ہیں۔

    اس سے قبل ایسی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں تاہم ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے متعدد افراد کو نکال لیا ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل نے خوف اور افراتفری کے مناظر کی اطلاع دی ہے کیونکہ ایرانی میزائل ملک کے وسطی علاقوں پر گرے، جس سے کافی نقصان اور جانی نقصان ہوا۔

  • چین کا ٹرمپ پر ایران اسرائیل تنازع میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام

    چین کا ٹرمپ پر ایران اسرائیل تنازع میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام

    بیجنگ : چین نے امریکا کو ایران اسرائیل تنازع میں کردار ادا کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اسرائیل تنازع میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ گو جیاکون نے امریکی صدرکے حالیہ بیانات کو جلتی پر تیل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران پر حملوں سے جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شعلوں کو بھڑکانا، تیل ڈالنا، دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا کارگرثابت نہیں ہوگا، اس طرح سے تنازع مزید شدت اختیارکرے گا۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ صورتحال کو پرسکون بنانے کیلئے سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے، بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

    گذشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل ایران تنازع بڑھا تو مشرق وسطیٰ کے ممالک سب سے پہلے اس کا شکار ہوں گے۔
    .
    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گہری تشویش ہے ۔۔ فریقین کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں ، خطے میں مزید انتشار روکیں،اور تنازع حل کرنے کے لیے حالات پیدا کریں۔

    خیال رہے اسرائیل میں چین کے سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ "جلد سے جلد” ملک چھوڑ دیں۔

    واضح ریے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو فوری تہران خالی کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو ڈیل پر دستخط کر دینے چاہئیں، انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہے، سب تہران کو فوری خالی کردیں، ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونا چاہیئے۔