Tag: iran israel

13 جون 2025 کو، اسرائیل نے ایران کے خلاف "آپریشن رائزنگ لائن” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایران بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اس کی جوہری تنصیبات، فوجی اڈے اور یہاں تک کہ سینیئر فوجی عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی شامل تھیں۔

Iran Israel War News Today

تہران، نطنز (ایک اہم جوہری افزودگی کی سہولت کا گھر)، اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ملی، ابتدائی رپورٹوں میں نطنز کی سہولت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے اور کم از کم دو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ یہ "پیشگی حملے” تھے جن کا مقصد ایران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو روکنا تھا، جسے وہ ایک وجودی خطرہ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ آپریشن "اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے جتنے دن لگیں گے” جاری رہے گا، اور انٹیلی جنس کا حوالہ دیا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے کافی افزودہ یورینیم جمع کر لیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاع کو غیر فعال کرنے کے لیے موساد کی خفیہ تخریبی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے "سخت سزا” کا عزم کیا اور اسرائیل کی طرف 100 سے زائد ڈرون لانچ کر کے جوابی کارروائی کی۔ اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ممکنہ طور پر تباہ کن مکمل جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، دونوں فریق مزید کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ اور IAEA جیسی بین الاقوامی تنظیمیں کشیدگی میں کمی اور تحمل پر زور دے رہی ہیں۔

  • تل ابیب میں موساد کے مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ایرانی پاسداران انقلاب

    تل ابیب میں موساد کے مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ایرانی پاسداران انقلاب

    تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حالیہ میزائل حملے کے دوران تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان جاری کیا جس میں اس نے بتایا کہ تل ابیب میں صیہونی حکومت کی جاسوسی ایجنسی موساد کے ایک بڑے مرکز پر کامیاب میزائل حملہ کیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس کی ایرو اسپیس فورس کے یونٹوں نے منگل کی صبح موساد کے خلاف ایک مؤثر کارروائی کی، انتہائی جدید فضائی دفاعی نظام کے باوجود صیہونی حکومت کی فوج کا ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور تل ابیب میں موساد کا مرکز ہمارے میزائلوں کی زد میں آیا۔

    بیان میں بتایا گیا کہ موساد کے مرکز پر آگ بھڑک رہی ہے۔

    اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد 13 جون سے ایرانی فوجی دستوں نے اسرائیلی اہداف پر جوابی میزائل حملوں کے کئی راؤنڈ شروع کیے۔

    صیہونی حکومت کی بلا اشتعال جارحیت اور ایران کے ایٹمی، فوجی اور رہائشی مقامات پر فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 45 خواتین اور بچوں سمیت اعلیٰ فوجی کمانڈر، ایٹمی سائنسدان اور عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔

  • اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئیں، 3 ملازمین ہلاک

    اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئیں، 3 ملازمین ہلاک

    تل ابیب: اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئیں، ایرانی مہلک حملے میں کمپنی کے 3 ملازمین ہلاک ہوئے۔

    روئٹرز کے مطابق اسرائیل کے شہر حیفہ میں قائم بازان گروپ نے کہا ہے کہ ایران کے حملے میں بھاپ اور بجلی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے پاور اسٹیشن کو کافی نقصان پہنچنے کے بعد ریفائنری کی تمام سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔

    گروپ نے کہا کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں کمپنی کے تین ملازمین ہلاک ہوئے، میزائلوں سے بچنے کے لیے ریفائنری کی سائٹس بند کر دی گئی ہیں، الیکٹرک کمپنی کے ساتھ مل کر اس پاور پلانٹ کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔


    ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول


    دی اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ آئل ریفائنری حیفہ خلیج پر واقع ہے، اور اسے برسوں سے ایرانی پراکسی حزب اللہ سمیت اسرائیل کے مخالفین کے حملے کا خطرہ رہا ہے، تاہم اس پر کبھی براہ راست حملہ کبھی نہیں ہوا۔

    اس سے قبل اسرائیل نے اپنے پہلے حملے میں ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا تھا، اس کے بعد سے دونوں اطراف سے تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایران اسرائیل تنازعہ میں توانائی کی صنعت پر حملے جاری ہیں۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    اسرائیل کی جانب سے اردن اور مصر کو قدرتی گیس کی سپلائی جمعے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر روک دی گئی ہے۔ دی برسلز ٹائمز کے مطابق حیفا آئل ریفائنری اسرائیلی جنگی طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔

  • اسپین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ

    اسپین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ

    اسپین نے ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر زور یتے ہوئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

    خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ مجھے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    جوز مینوئل الباریس نے غزہ میں جنگ جاری رہنے تک اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے بلومبرگ ٹی وی پر کہا کہ ہم دنیا میں اسرائیل کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے یورپی شراکت داروں کیلیے ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنی چاہیے، جب تک یہ جنگ جاری رہے گی اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہ کریں۔

    ہسپانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

    ان کا کہان تھا کہ چاہتے ہیں کہ یورپی یونین اسی طرح کام کرے جیسا کہ اس نے 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیا تھا تاکہ امن کے حصول کی کوشش کی جا سکے۔

  • ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

    ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

    تہران : ایران نے فضائی حدود کی بندش میں دوپہر کے دو بجے تک کی توسیع کردی، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کی سیکیورٹی یقینی بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا کہنا ہے ایران کی فضائی حدود اب دوپہر کے دو بجے تک بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود گزشتہ جمعہ سے بند ہے اور پروازیں متبادل راستے اختیار کررہی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔

    یاد رہے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث کئی ممالک کی فضائی حدود بند ہے جب کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے یا تو پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں یا پھر غیر معینہ مدت تک منسوخ کر دی ہیں۔

    مزید پڑھیں :کئی ممالک کی فضائی حدود بند، غیرملکی ایئرلائنز پاکستانی حدود استعمال کرنے لگیں

    ایسی صورتحال میں مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ہے، متعدد غیرملکی ایئرلائنز پاکستان سے گزر کر دیگر ممالک جا رہی ہیں۔

    خیال رہے تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو صدرٹرمپ کی جانب سے فوری انخلا کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا، اسرائیلی حملےمیں ہلال احمرکے تین کارکن شہید ہوگئے۔

    اسرائیل نے شہری آبادی پر حملے کیے۔ سرکاری ٹی وی اوراسپتال کو نشانہ بنای جبکہ اسرائیلی فوج نے ایرانی فضائی قوت کا اہم اثاثہ دو ایف فورٹین ٹام کیٹ جنگی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے سرکاری ٹی وی اسپتال اور آبادی پر اسرائیل کی بمباری کو بدحواسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔

  • ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول

    ایران کا بڑا سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات موصول

    تل ابیب: ایران نے اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ کر دیا ہے، اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز پر دل دہلا دینے والے پیغامات بھیج دیے گئے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے، ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کر دیا ہے۔

    شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں نہ جانے کے پیغامات موصول ہوئے تو ان پر ہیبت طاری ہو گئی، سائبر حملے میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔

    دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اتوار کی شام بہت سے اسرائیلیوں کو جعلی ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوئے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی فوج ہوم فرنٹ کمانڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    ٹیکسٹ میسجز میں کہا گیا تھا کہ بموں کی پناہ گاہوں میں ممکنہ دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک پناہ گاہوں کے استعمال سے گریز کریں۔ ایک اور پیغام میں متنبہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں آدھی رات سے 24 گھنٹوں کے لیے ایندھن کی سپلائی معطل کر دی جائے گی، اس لیے ایندھن ذخیرہ کر لیں۔

    یہ میسج OREFAlert کے نام سے بھیجا گیا تھا، تاہم اس پیغام کو اسرائیلی حکام نے فوری طور پر جعلی کے طور پر شناخت کیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کو بھی لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، اینکر حیران رہ گئے۔

    حکام کا خیال ہے کہ یہ دھمکیاں ایک نفسیاتی جنگی مہم کا حصہ ہیں، جو ایرانی یا ایران نواز گروپوں کی طرف سے ترتیب دی گئی ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی کہ ان پیغامات میں کوئی نقصان دہ لنکس یا میلویئر نہیں تھا جو سیلولر ڈیوائس کو نقصان پہنچاتا ہو۔

  • چین کی اپنے شہریوں کو فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

    چین کی اپنے شہریوں کو فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

    بیجنگ : چین نے اپنے شہریوں کو فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا زمینی راستوں سے اسرائیل سے نکل جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں چینی سفارتخانے کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے، پروازوں کا انتظام نہیں ہو سکتا، شہری زمینی راستوں سےاسرائیل سےنکل جائیں۔

    تل ابیب میں چینی سفارتخانہ سے جاری بیان میں کہا گیا چینی شہری زمین راستے سے بارڈر کراسنگ کے ذریعے جلد از جلد اسرائیل سے نکل جائیں اور شہری اردن کی جانب نکل جائیں۔

    اس سے قبل امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری کو لیول 4 تک بڑھا دیا

    اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری کو لیول 4 تک بڑھادیا تھا، جس میں شہریوں سے اسرائیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

    ایڈوائزری میں اپنے شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ "مسلح تنازعات، دہشت گردی اور شہری بدامنی” کی وجہ سے ملک کا سفر نہ کریں۔

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ اسرائیل میں سیکیورٹی کی صورتحال غیر متوقع ہے اور امریکی شہریوں کو چوکس رہنے اور اپنی حفاظت سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے۔

  • ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس نے  تہران کو خالی کرنے کا صدر ٹرمپ کا مطالبہ خوفناک قرار دے دیا

    ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس نے تہران کو خالی کرنے کا صدر ٹرمپ کا مطالبہ خوفناک قرار دے دیا

    واشنگٹن : ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے تہران کو خالی کرنے کا صدر ٹرمپ کا مطالبہ خوفناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ‘امریکی صدر نے بدتمیزی کی، تہران تقریباً دس ملین آبادی والا ایک بڑا شہرہے۔ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں لیکن ٹرمپ کا معصوم شہریوں کے قتل، بڑے پیمانے پرہلاکتوں کے واقعات یا پھرنہ ختم ہونے والی جنگ پر شہر چھوڑنے کے حکم کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو فوری تہران خالی کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو ڈیل پر دستخط کر دینے چاہئیں، انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہے، سب تہران کو فوری خالی کردیں، ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونا چاہیئے۔

    امریکی صدر کی وارننگ کے بعد شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہے، لوگ تہران سے نکل رہے ہیں اور مغربی تہران میں کرج چالوس روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔

    خیال رہے تہران کو خالی کرنے کی وارننگ کے بعد ایران کا دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا تھا، اسرائیل نے شہری آبادی پر حملے کیے۔ سرکاری ٹی وی اوراسپتال کو نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے تازہ حملوں میں ایران کے زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مارکرنےوالے میزائل سسٹمزاورذخائر کو نشانہ بنایا گیا، لانچنگ انفرااسٹرکچراور بغیر پائلٹ والے یواے وی کی اسٹوریج سائٹس پر بھی حملے کیے جبکہ اصفہان میں چیک پوسٹ پر حملے میں تین شہری شہید ہوگئے۔

    ایرانی وزارت خارجہ نے سرکاری ٹی وی اسپتال اور آبادی پر اسرائیل کی بمباری کو بدحواسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف ایرانی وزیر خارجہ سے اسی ہفتے ملاقات کریں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ بندی پر بات چیت کی جائے گی، امریکا ایران بات چیت میں جوہری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کے اہتمام کی ہدایت کی ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد از جلد ملاقات کا اہتمام کریں۔

    امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وہ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

    روئٹرز کے مطابق مسلسل پانچویں دن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تہران کو خالی کر دیں، ان کا کہنا تھا ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

     

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ”ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے۔

  • زیر زمین ذخائر میں ایران کا اعلیٰ افزودہ یورینیم محفوظ ہے، آئی اے ای اے سربراہ کا دعویٰ

    زیر زمین ذخائر میں ایران کا اعلیٰ افزودہ یورینیم محفوظ ہے، آئی اے ای اے سربراہ کا دعویٰ

    ویانا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ زیر زمین ذخائر میں ایران کا اعلیٰ افزودہ یورینیم محفوظ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے پیر کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کو اسلامی جمہوریہ ایران کی صورت حال پر بریفنگ میں بتایا کہ ایران کے افزودگی پلانٹ میں تمام مشینیں تباہ ہونے کا امکان ہے، جب کہ نطنز پلانٹ میں 15 ہزار سینٹری فیوجز متاثر یا تباہ ہو گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا اسرائیلی بمباری سے بجلی بند ہوئی اسی لیے مشینیں اب نہیں چل رہیں، ہو سکتا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے نطنز کے اندرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ہو، نطنز کا زمینی سطح پر موجود پائلٹ پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ نطنز ایران کا وہ افزودگی پلانٹ ہے جہاں 60 فی صد تک U-235 افزودہ یورینیم تیار کیا جا رہا ہے۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    رافیل گروسی نے بتایا کہ فردو فیول انرچمنٹ پلانٹ کا مقام یا خندب ہیوی واٹر ری ایکٹر، جو زیر تعمیر ہے، کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، حالیہ حملوں میں بوشہر نیو کلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، نہ ہی تہران ریسرچ ری ایکٹر کو۔

    انھوں نے کہا جمعہ کے حملے میں اصفہان کمپلیکس کی 4 عمارتیں تباہ ہو چکیں، اور یورینیم کی تبدیلی کی تنصیبات متاثر ہوئی ہیں، تاہم اصفہان میں زیر زمین ذخائر محفوظ ہیں جن کے مکمل تجزیے کی ضرورت ہے، جن چار عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ان میں مرکزی کیمیائی لیبارٹری، یورینیم کی تبدیلی کا پلانٹ، تہران ری ایکٹر فیول مینوفیکچرنگ پلانٹ، اور زیر تعمیر دھاتی پروسیسنگ کی یو ایف 4 عمارت۔

    رافیل گروسی کے مطابق نطنز میں آف سائٹ تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

  • امریکا سے معاہدہ قریب تھا، نیتن یاہو نے سب کچھ برباد کردیا، عباس عراقچی

    امریکا سے معاہدہ قریب تھا، نیتن یاہو نے سب کچھ برباد کردیا، عباس عراقچی

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے جوہری معاہدہ قریب تھا، نیتن یاہو نے سب کچھ برباد کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیتن یاہو پر امریکا سے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے دانستہ حملے سے مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کی۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری ہیں مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی ردعمل مکمل ہونے تک امریکا سے بات چیت ممکن نہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران سفارتکاری کیلئے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی، اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارجیت سے نمٹنے پر ہے۔

    اس سے پہلے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جیسے شخص کو روکنے کیلیے واشنگٹن سے ایک فون کال کافی ہے، اگر ٹرمپ جنگ روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہر کرتا ہے۔

    دوسری جانب پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران طویل جنگ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہے۔

    جنرل احمد واحدی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو جدید اسلحہ جنگ میں استعمال کیا جائے گا، اسرائیل کو خبردار کر دیا گیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ تہران ہر قسم کی جنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، ایران جلد اپنی نئی ایجادات سامنے لائے گا، ایران نے میزائل طاقت کو تاحال اسٹریٹیجک طور پر تعینات نہیں کیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    جنرل احمد واحدی کا مزید کہنا تھا کہ جدید ترین ہتھیار مناسب وقت پر استعمال کیے جائیں گے، دنیا آئندہ چند روز میں ایرانی ایجادات کا مشاہدہ کریگی۔