Tag: iran israel

13 جون 2025 کو، اسرائیل نے ایران کے خلاف "آپریشن رائزنگ لائن” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایران بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اس کی جوہری تنصیبات، فوجی اڈے اور یہاں تک کہ سینیئر فوجی عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی شامل تھیں۔

Iran Israel War News Today

تہران، نطنز (ایک اہم جوہری افزودگی کی سہولت کا گھر)، اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ملی، ابتدائی رپورٹوں میں نطنز کی سہولت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے اور کم از کم دو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ یہ "پیشگی حملے” تھے جن کا مقصد ایران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو روکنا تھا، جسے وہ ایک وجودی خطرہ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ آپریشن "اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے جتنے دن لگیں گے” جاری رہے گا، اور انٹیلی جنس کا حوالہ دیا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے کافی افزودہ یورینیم جمع کر لیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاع کو غیر فعال کرنے کے لیے موساد کی خفیہ تخریبی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے "سخت سزا” کا عزم کیا اور اسرائیل کی طرف 100 سے زائد ڈرون لانچ کر کے جوابی کارروائی کی۔ اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ممکنہ طور پر تباہ کن مکمل جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، دونوں فریق مزید کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ اور IAEA جیسی بین الاقوامی تنظیمیں کشیدگی میں کمی اور تحمل پر زور دے رہی ہیں۔

  • ایرانی ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی نظام میں دراڑ ڈال دی

    ایرانی ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی نظام میں دراڑ ڈال دی

    تہران: ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی ڈرون حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام میں دراڑ ڈال دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا مہنگا ترین دفاعی نظام ایرانی ڈرون روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، ایران کی جانب سے داغے گئے ڈرونز نے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے کئی فوجی اڈوں سمیت ڈیڑھ سو اہداف کو تباہ کیا گیا، ڈرون حملوں کے بعد مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے، لوگوں نے بھاگم بھاگ بنکروں میں پناہ لی۔

    ایرانی حملوں کے نیتجے میں مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں زور دھماکے ہوتے رہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں دشمن کے ڈرون طیاروں نے دراندازی کی، ایران سے میزائل بھی داغے گئے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر میزائلوں سے حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل پر بدر اور عماد میزائل بھی داغے گئے، تل ابیب میں بعض میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    یروشلم پوسٹ کے مطابق جمعہ کے اوائل میں ایران اور عراق سے تقریباً 100 دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرونز اسرائیل کی طرف داغے گئے تھے، جس سے اسرائیلی فضائیہ چکرا کر رہ گئی تھی، شہری فضائی حدود کو فوری طور پر بند کر دیا گیا تھا، جب کہ شہریوں کو پناہ گاہوں کی طرف لے جائے جانے کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔

    اسرائیل میں داخل ہونے ڈرون طیاروں میں تہران کے دو انتہائی طاقت ور ماڈلز شاہد 129 اور شاہد 136 شامل تھے، جس نے موجودہ جنگ میں اپنی صلاحیت منوا لی ہے، راتوں رات یہ حملہ اس وقت شروع ہوا جب متعدد ڈرون ایرانی سرزمین اور عراق سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات سے اڑان بھر کر اسرائیل میں داخل ہوئے۔ آئی ڈی ایف نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈرون حملے مزید بھی ہو سکتے ہیں اس لیے وہ محفوظ پناہ گاہوں میں رہیں۔

    واضح رہے کہ شاہد 129 ایک طویل فاصلے تک جانے والا کثیر مشن پلیٹ فارم ہے، یہ ایک جدید ترین ٹیکٹیکل UAV ہے جسے مغربی سسٹمز جیسا کہ امریکن MQ-1 پریڈیٹر کے ماڈل پر بنایا گیا ہے۔ یہ چوبیس گھنٹے تک بلندی پر رہنے اور تقریباً 1,700 کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یعنی وسطی ایران سے اسرائیل تک کا فاصلہ۔

    اس کے برعکس، شاہد 136 ایک سستا نظام ہے لیکن اس سے کم مہلک ہرگز نہیں، اسے خودکش ڈرون کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ 20 سے 50 کلوگرام وار ہیڈ لے جاتا ہے اور اپنے پہلے سے پروگرام شدہ ہدف سے ٹکرا جاتا ہے۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی: امریکا نے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا

    ایران اسرائیل کشیدگی: امریکا نے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا

    ایران اور اسرائیل کے حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے۔

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے فاکس نیوز سے انٹرویو میں میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

    امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے تمام تروسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ اس خطے میں اپنے لوگوں کو بچا سکیں، ہیگستھ نے اس اقدام کو اس خطے میں امریکی فوجی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا۔

    جنگ کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیگستھ نے صورتحال کو خوفناک لیکن تعینات اہلکاروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امریکی افواج کی تیاری پر زور دیا، امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا چھوٹے نظاموں سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔

    جبکہ امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے پیشگی آگاہ تھے، انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نا صرف اس حملے سے واقف تھا بلکہ اس نے حملے میں اسرائیل کی مدد کی۔

    امریکی صحافی نے کہا تھا کہ سالوں سے جاری فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے اس میں امریکا شامل ہے۔

  • اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو بے مثال طاقت سے جواب دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

    اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو بے مثال طاقت سے جواب دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ اور اس جاری خونی جنگ کو ختم کروا سکتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پر رات میں ہونے والے حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح یا شکل میں حملہ کیا جاتا ہے تو ہماری مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

    قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کیلیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں نے جانیں قربان کر کے امریکا کو عظیم ملک بنایا، دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہماری فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں نے جنگوں میں اپنا خون بہایا، 250 سال سے امریکا ایک طاقت کے طور پر کھڑا ہے، امریکا نے آج دنیا کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔

  • کیا علی خامنہ ای پر ڈرون حملہ کیا گیا؟ اسرائیل کا اہم ایرانی شخصیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    کیا علی خامنہ ای پر ڈرون حملہ کیا گیا؟ اسرائیل کا اہم ایرانی شخصیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیل کی فوج نے تہران میں اہم ایرانی شخصیت کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں ایک شخصیت کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم جب اسرائیلی فوج کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا ڈرون حملے میں آیت اللہ علی خانہ ای کو نشانہ بنایا گیا ہے تو اسرائیلی ترجمان کا کہنا تھا کہ میں اس سوال کی وضاحت نہیں کروں گا۔

    دی یروشلم پوسٹ کے مطابق آئی ڈی ایف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے ہفتے کی شام کہا کہ جمعہ کو شروع ہونے والے آپریشن رائزنگ لائن میں اسرائیل نے 150 سے زیادہ اہداف اور 400 سے زیادہ مختلف اجزا کو نشانہ بنایا ہے۔


    اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل


    ڈیفرین نے کہا کہ حملوں میں میزائل انفراسٹرکچر، فضائی دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آیا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کے حملوں کے اہداف میں سے ایک تھے، تو ترجمان نے کہا کہ وہ اسے ظاہر نہیں کر سکتے۔

    دوسری جانب اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا، دی یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہفتہ کے روز امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ’ناقابلِ ہدف‘ نہیں ہیں۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    چینل 12 کے امیت سیگل کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی سیاسی ذریعے نے انھیں بتایا ’’اسرائیل علی خامنہ ای کو ختم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا ہے، لیکن اس کا بہت سی چیزوں پر انحصار ہے۔‘‘

  • اسرائیل کا یمنی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف پر قاتلانہ حملہ

    اسرائیل کا یمنی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف پر قاتلانہ حملہ

    یمن کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں بال بال بچ گئے۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صنعا کے جنوب مغربی حصے میں اُس وقت دھماکا سنا گیا جب اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    رپورٹ میں ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکا اُس وقت ہوا جب یمنی فوج کے اعلیٰ کمانڈر محمد عبدالکریم الغماری کی سربراہی میں اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی پر تبادلہ خیال کیلیے اجلاس جاری تھا۔

    یمنی سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    عبرانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج فضائی حملے کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

    یمن کی انصار اللہ مزاحمتی تحریک نے ابھی تک محمد عبدالکریم الغماری پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور اس کے بعد ان کی صحت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ محمد عبدالکریم الغماری کا شمار یمن کے اہم ترین فوجی رہنماؤں میں ہوتا ہے جو دسمبر 2016 سے چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    انہیں یمن سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف میزائل اور ڈرون حملے کرنے کے ذمہ داروں میں سے ایک اہم ترین شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی: برطانوی وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

    ایران اسرائیل کشیدگی: برطانوی وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

    اسرائیل اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کے بعد برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اہم بیان جاری کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے ایران کے جوہری پروگرام پر دیرینہ خدشات رکھتے ہیں اور اسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لانا ضروری ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خطرہ ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات ہوئی، خطے میں امن اور تحمل کی ضرورت پر زور دیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اسٹارمر نے بتایا برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی سے بھی بات کی، جس میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اپنے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، میرا اور وزیرِخارجہ کا پیغام ہر جگہ ایک ہی ہے کہ کشیدگی میں کمی لائی جائے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مزید جنگی طیارے اور فوجی اثاثے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا برطانیہ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کررہا ہے، برطانوی اڈوں سے ری فیولنگ طیارے روانہ کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید جنگی طیارے بھی جلد بھیجے جائیں گے۔

    برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

    اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پر رات میں ہونے والے حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔

    امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح یا شکل میں حملہ کیا جاتا ہے تو ہماری مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

  • برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

    برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مزید جنگی طیارے اور فوجی اثاثے بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا برطانیہ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کررہا ہے، برطانوی اڈوں سے ری فیولنگ طیارے روانہ کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید جنگی طیارے بھی جلد بھیجے جائیں گے۔

    کیئر اسٹارمر نے کہا خطے میں اضافی تعیناتی سے برطانیہ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کی بہتر مدد کرسکے گا، برطانوی افواج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی فوج  نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرائیر جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا، ایرانی بحریہ کے ڈرونز کی برطانوی جنگی بحری جہاز کے قریب پروازیں جاری ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے برطانوی بیڑے کو خلیج فارس میں داخلے سے روکنے کیلئے وارننگ بھی دی گئی۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے وہ برٹش نیوی کے جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے ہی مانیٹر کررہی تھی۔ برطانیہ اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کیلئے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

  • اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

    تل ابیب: اسرائیل کی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطاق ایران کے اسرائیل پر حملوں سے صہیونی افواج پر لرزہ طاری ہو چکا ہے، عوام بھی خوف و ہراس کے شکار ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بات کرتے ہوئے اوسان ہی خطا دکھائی دیے۔

    ویڈیو پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے اسرائیلی فوجی ترجمان کو اپنے کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب خوف و ہراس کے شکار صہیونی عوام محفوظ پناگاہوں اور بنکرز میں پہلے داخل ہونے کے لیے آپس میں دھینگا مشتی کرنے لگے، دونوں ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اب تک لاکھوں افراد ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    واضح رہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملوں کا خوف پوری طرح طاری ہو چکا ہے، امریکا نے اسرائیل کے زمینی فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پیٹریاٹ اور ٹرمینل ایئر ڈیفنس سسٹم کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر نصب کر دیا ہے۔

    امریکا مختلف مقامات سے دیگر فوجی وسائل بھی مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے، برطانیہ نے بھی مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر جنگی طیارے بھیجنے اور مزید فوجی نفری تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

    یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

    یمن کے حوثیوں نے ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا۔

    قطری شریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ ملک کے وسطی علاقوں کو نشانہ بنانے والے کچھ میزائل یمن سے داغے گئے تاہم اب حوثیوں نے اس کی تصدیق کر دی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    المسیرہ ٹی وی پر جاری ایک بیان میں حوثیوں نے کہا کہ یہ حملے ایرانی فوج کے ساتھ مل کر کیے گئے، حملے میں متعدد ’فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل‘ شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حملے مقبوضہ جافہ کے علاقے میں حساس مقامات پر کیے گئے۔

    الجزیرہ نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ وسطی اسرائیل میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، شمالی اسرائیل پر حملوں میں کم از کم چار دیگر بھی مارے گئے۔

    13 جون 2025 کو یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغتے ہوئے ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران یا کسی بھی مسلم ملک کو اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    حوثی رہنما نے کہا تھا کہ فلسطین اور لبنان کی طرح ایران کا بھی بھرپور دفاع کریں گے۔

  • غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک

    جنوبی غزہ میں گزشتہ روز مزاحمت کاروں سے جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

    قطری نشریاتی ادارے کی الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کو دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کیلیے غزہ پر اپنی جنگ ختم کرے۔

    اسرائیل کو ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کرنے سے قبل غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں کو روکنے اور علاقے میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کیلیے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار پر اسرائیلی فوجی کو سزا سنا دی گئی

    انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی توجہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کی طرف مبذول ہونے کے بعد اسرائیلی فوج غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اپنے حملے تیز کر دے گی۔

    دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل نے بھی اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ گزشتہ روز جنوبی علاقے میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔

    ہلاک فوجی اہلکار کی شناخت فرسٹ کلاس نوم شیمش کے نام سے ظاہر کی گئی جو یروشلم سے کفیر بریگیڈ کی شمشون بٹالین میں ایک سکواڈ کمانڈر تھا۔

    اسرائیلی دفاع فورسز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوم شیمش جنوبی غزہ کے خان یونس میں آر پی جی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔