Tag: iran israel

13 جون 2025 کو، اسرائیل نے ایران کے خلاف "آپریشن رائزنگ لائن” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایران بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اس کی جوہری تنصیبات، فوجی اڈے اور یہاں تک کہ سینیئر فوجی عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی شامل تھیں۔

Iran Israel War News Today

تہران، نطنز (ایک اہم جوہری افزودگی کی سہولت کا گھر)، اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ملی، ابتدائی رپورٹوں میں نطنز کی سہولت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے اور کم از کم دو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ یہ "پیشگی حملے” تھے جن کا مقصد ایران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو روکنا تھا، جسے وہ ایک وجودی خطرہ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ آپریشن "اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے جتنے دن لگیں گے” جاری رہے گا، اور انٹیلی جنس کا حوالہ دیا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے کافی افزودہ یورینیم جمع کر لیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاع کو غیر فعال کرنے کے لیے موساد کی خفیہ تخریبی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے "سخت سزا” کا عزم کیا اور اسرائیل کی طرف 100 سے زائد ڈرون لانچ کر کے جوابی کارروائی کی۔ اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ممکنہ طور پر تباہ کن مکمل جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، دونوں فریق مزید کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ اور IAEA جیسی بین الاقوامی تنظیمیں کشیدگی میں کمی اور تحمل پر زور دے رہی ہیں۔

  • معروف امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کا صدر ٹرمپ کو اسرائیل کا ساتھ چھوڑنے کا مشورہ

    معروف امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کا صدر ٹرمپ کو اسرائیل کا ساتھ چھوڑنے کا مشورہ

    معروف امریکی تجزیہ کارٹکرکارلسن نے صدرٹرمپ کواسرائیل کاساتھ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا امریکا کو نیتن یاہو کی جنگ پسند حکومت کی پشت پناہی نہیں کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کردی اور کہا امریکا کو نیتن یاہو کی جنگ پسند حکومت کی پشت پناہی نہیں کرنی چاہیے۔

    امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگ دہشت گردی کی نئی لہر یا امریکیوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے، اسرائیل کو اپنی جنگ خود لڑنی چاہیے، امریکا کا اس میں دخل نہیں ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : ایرانی حملے کے بعد نیتن یاہو اور امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

    دوسری جانب امریکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ اورنیتن یاہوکےدرمیان جمعرات کوکئی باررابطےہوئے، ایران پراسرائیلی حملوں سے پہلے دونوں رہنماؤں میں بات چیت ہوئی۔

    اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں ناکامی کا نتیجہ ہے جبکہ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں۔

  • ہم یہ نہیں بھولیں گے کہ اسرائیلی حملوں میں امریکی ہتھیاروں سے ہمارے لوگوں کی جانیں گئیں، ایرانی مندوب

    ہم یہ نہیں بھولیں گے کہ اسرائیلی حملوں میں امریکی ہتھیاروں سے ہمارے لوگوں کی جانیں گئیں، ایرانی مندوب

    نیویارک : ایرانی مندوب عامر سعید کا کہنا ہےکہ امریکا اسرائیل کو حملے میں مدد دینے میں ملوث ہے۔۔ ہم یہ نہیں بھولیں گے کہ اسرائیلی حملوں میں امریکی ہتھیاروں سے ہمارے لوگوں کی جانیں گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی مندوب عامرسعید نے کہا کہ سرائیلی جارحیت کی مذمت کرتےہیں، اسرائیل کی جانب سےایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، اسرائیل مسلسل جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

    یرانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی عالمی قوانین کو روندتے ہوئے دوسرےممالک پرحملےکررہاہے، امریکا اسرائیل کو حملے میں مدد دینے میں ملوث ہے، ہم یہ نہیں بھولیں گے کہ اسرائیلی حملوں میں امریکی ہتھیاروں سے ہمارے لوگوں کی جانیں گئیں

    انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پرحملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور ایران اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

    عامرسعید کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران میں رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا، اسرائیلی حملوں میں ایران کے ملٹری افسران سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ اسرائیل میں دنیاکی خطرناک اوردہشت گردحکومت ہے، اسرائیل ریاستی دہشت گردی کر رہاہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی مہم جاری رکھےہوئے۔

    ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحانہ اقدامات پراقوام متحدہ کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے، عالمی ادارے کردار ادا کرنے میں ناکام ہیں،آئی اے ای اے کی ساکھ متاثر ہوئی، اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے ناکام ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پراقوا م متحدہ اورعالمی ادارےکیوں خاموش ہیں؟ عالمی ادارےاعتمادکھورہےہیں بحالی کیلئےاقدامات کریں۔

  • چین کا اسرائیل سے تمام فوجی کارروائیاں بند  کرنے کا مطالبہ

    چین کا اسرائیل سے تمام فوجی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ

    نیو یارک : چین نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

    چین کے سفیر فو کونگ نے کہا بیجنگ کو ایران کے جوہری مذاکرات پر ہونے والے منفی اثرات پر شدید تشویش ہے، اسرائیل سے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنی تمام فوجی کارروائیاں بند کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس لیے اسے پرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا پورا حق دیا جانا چاہیے۔

    ایران اسرائیل جنگ کی خبریں

    روس نے اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے دیا، روسی مندوب کا کہنا تھا اسرائیلی حملوں نے جوہری مذاکرات کا ماحول خراب کیا۔۔ اسرائیل ایران تنازع کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔

  • اسرائیل کیلئے ایران تک راستہ صاف ہوگیا، اسرائیلی آرمی چیف

    اسرائیل کیلئے ایران تک راستہ صاف ہوگیا، اسرائیلی آرمی چیف

    ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیلئے (تہران) ایران تک راستہ صاف ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تہران میں اہداف پر حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران کیخلاف مزید حملے آئندہ گھنٹوں میں متوقع ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ حملے تہران کی جانب سے جاری خطرات کے ردعمل میں کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پیغام دیا کہ صیہونیوں کیلئے زندگی ضرور تلخ ہوجائے گی۔

    عوام سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا صیہونی حکومت اپنے گھناؤنے جرم سے محفوظ نہیں رہے گی، ایرانی عوام ہمارے ساتھ ہیں، وہ مسلح افواج کی حمایت کرتے ہیں۔

    ایرانی سپریم کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خدا کی مرضی سے صیہونی حکومت پر فتح حاصل کرے گا، ایرانی قوم یقین رکھیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کمانڈرز، سائنسدانوں اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور ایران کے جوابی وار پر قوم کو مبارک باد دی۔

    یاد رہے ایران کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی حملے جاری ہیں۔ رات سے اب تک ایران اسرائیل پر پانچ میزائل حملے کرچکا ہے۔

    آج صبح تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس میں پھر دھماکے سنے گئے، حملوں میں 21 افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے شہریوں کو دوبارہ محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کردی۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

    گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے دوسو سے زیادہ میزائل فائر کئے تھے، جس میں چار اسرائیلی شہری ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

  • ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ایرانی میڈیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ان تمام افراد کو ایران کے شہر یزد میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان مبینہ طور پر مختلف سائٹس کی تصاویر لے رہے تھے اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو معلومات بھیج رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ- تمام خبریں

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

  • اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید 3 جوہری سائنسدان شہید

    اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید 3 جوہری سائنسدان شہید

    ایران کے دارالحکومت تہران اور ملک کے دیگر حصوں پر اسرائیل کے جاری حملوں میں مزید 3 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا کہ اسرائیل کے حملوں میں تین جوہری سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    شہد جوہری سائنسدانوں کی شناخت علی بقائی کریمی، منصور اصغری اور سعید بورجی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ادھر، اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ آپریشن رائزنگ لائن میں فضائیہ کے حملوں کے دوران وہ 9 سینئر سائنسدان اور ماہرین جنہوں نے ایرانی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے بڑھایا تھا شہید ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے کہا کہ ان کا خاتمہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول کی صلاحیت کیلیے ایک اہم دھچکا ہے، یہ حملے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جمع کی گئی درست معلومات کی بنیاد پر کیے گئے۔

    قبل ازیں، ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اور ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ تہران پر صیہونی حکومت کے حملے میں مسلح افواج کے دو جنرل مہدی ربانی اور جنرل غلام رضا محرابی شہید ہوگئے۔

    جنرل غلام رضا محرابی جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس کے ڈپٹی سربراہ تھے جبکہ جنرل مہدی ربانی ایرانی فوج کے آپریشنز کے ڈپٹی سربراہ تھے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی کے حملوں میں اب تک 60 شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

  • ایران اور اسرائیل تحمل سے کام لیں، پوپ لیُو کی اپیل

    ایران اور اسرائیل تحمل سے کام لیں، پوپ لیُو کی اپیل

    مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران اور اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی ہے۔

    پوپ لیو نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے حالات بہت خراب ہوچکے ہیں، جوہری خطرے سے پاک دنیا کی تعمیرکے عزم کو بات چیت کے ذریعے جاری رکھنا چاہیے۔

    مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ تمام ملکوں کا فرض ہےکہ پائیدار امن قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی راہ اختیار کریں، کسی کو بھی ایک دوسرے کے وجود کے خلاف کام نہیں کرنا چاہیے۔

    مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے مفاہمت کی ایسی راہ اختیار کی جائے جو سب کے لیے سلامتی اور وقار کا باعث بنے۔

    اسرائیل کیلیے بڑا دھچکا، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا، فوٹیج سامنے آگئی

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • ایک ہفتے قبل بھارتی طیارہ حادثے کی پیشگوئی کرنے والی بھارتی خاتون نجومی کی ایک اور بڑی  پیش گوئی

    ایک ہفتے قبل بھارتی طیارہ حادثے کی پیشگوئی کرنے والی بھارتی خاتون نجومی کی ایک اور بڑی پیش گوئی

    نئی دہلی : ایک ہفتے قبل بھارتی طیارہ حادثے سے متعلق پیشن گوئی کرنے والی بھارتی خاتون نجومی شرمستھا کی ایک اور پیش گوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خطے میں ایک نئی جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں، ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر فضائی حملے جاری ہے۔

    ائیر انڈیا حادثے سے متعلق پیشن گوئی کرنے والی خاتون نجومی شرمستھا نے اپنے گذشتہ سال کئے گئے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آخر کار جنگ کی طرف دھکیل دیا گیا جیسا کہ میں نے پچھلے سال پیش گوئی کی تھی تاہم یہ ایران اسرائیل تنازعہ زیادہ لمبا ہونے کا امکان نہیں ہے جب ایران کی موجودہ حکومت بدل جائے گی تو حالات پرامن ہوجائیں گے لیکن تب تک ان کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

    خیال رہے خاتون نجومی نے دسمبر 2024 میں خبردار کیا تھا کہ ‘ایران کی معیشت آنے والے دو سالوں میں تباہ ہو جائے گی اور انہیں جنگ کی طرف دھکیل دیا جائے گا لیکن امید ہے کہ وہ اس کا مقابلہ کر سکیں گے تاہم ایران 2027 کے بعد کیجریوال کی طرح دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کر دے گا۔”

    یاد رہے خاتون نجومی شرمستھا نے ایک ہفتہ قبل ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی پیشگوئی کی تھی، 5 جون کو ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں بھارتی نجومی نے اپنی ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اب بھی بھارت میں طیارہ حادثے اور اس سے ہونے والی تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں‘ ۔

    مزید پڑھیں : ’بھارتی خاتون نجومی نے ایک ہفتہ قبل طیارہ حادثے کی پیشگوئی کردی تھی‘

    واضح رہے 12 جون کو بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا بدقسمت جہاز اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گرگیا تھا، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 مسافر ہلاک اورایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

    انسٹاگرام پیج کے مطابق شرمستھا کا اصل نام شرمستھا داس ہے اور وہ ایک ایروناٹیکل انجینئر ہے، وہ مانتی ہیں کہ "علم نجوم آپ کی زندگی کو صحیح سمت دے سکتی ہے”۔

  • اسرائیل کیلیے بڑا دھچکا، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا، فوٹیج سامنے آگئی

    اسرائیل کیلیے بڑا دھچکا، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا، فوٹیج سامنے آگئی

    اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں آئرن ڈوم ایران کی جانب سے جوابی حملے کے تحت داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے جواب میں متعدد میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں تل ابیب میں تباہی ہوئی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    اسرائیل کو اپنے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم پر غرور ہے کہ یہ دشمن حملوں کو کامیابی سے ناکام بناتا ہے تاہم حالیہ ایرانی حملوں میں ان کی قلعی کھل گئی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اسرائیلی شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل نے آئرن ڈوم کو چکما دیتے ہوئے وزارت دفاع کے ہیڈکوراٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب ایرانی حملوں میں تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ حملوں میں اشددود، تل ابیب، حیفہ اور بیرشیبا میں اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

  • بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کرنا سرینڈر تھا، خواجہ آصف

    بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کرنا سرینڈر تھا، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، مسلم امہ کو موجودہ حالات میں متحد ہونا پڑے گا ورنہ سب کی باری آئے گی۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا ایران سے دیرینہ اور بے مثال رشتہ ہے، اسرائیل نے فلسطین کے بعد یمن اور ایران کو ہدف بنا لیا ہے، اسرائیل سے جہاں جہاں بھی مسلم امہ میں تعلقات ہیں ان کو منقطع ہونا چاہیے، صیہونی حکومت کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں ایسے ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے مؤقف پر روز اول سے مضبوطی سے کھڑا ہے، مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہوں اور او آئی سی اجلاس بلایا جائے، ہم دیگر مسلم ممالک سے زیادہ اسرائیل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، ہم ہر طرح سے ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کرنا ایک سرینڈر تھا

    خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کرنا ایک سرینڈر تھا، اُس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان نے قومی وقار کو ٹھیس پہنچائی، بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بعد ہم نے 24 گھنٹے میں سرینڈر کیا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ سرینڈر کی کیا وجوہات تھیں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، اسی ایوان میں ٹانگیں کانپنے کی بات ہوئی تھی، ہم اس تاریخ پر اس وقت بھی شرمندہ ہوئے آج بھی ہیں۔

    آئی ایم ایف کو کس نے خطوط لکھے تھے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ نہ کیا جائے؟

    انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کس نے خطوط لکھے تھے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ نہ کیا جائے؟ اکستان کی 76 سالہ تاریخ میں بڑے بڑے لوگ آئے، شہادتیں ہوئیں مگر ایسے لوگوں کی جماعتیں آج بھی زندہ ہیں، ساری سیاست کا محور ایک شخص کو بنا دینا حب الوطنی نہیں۔

    ’پی ٹی آئی خود کو تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہے، اس میں پہلے ہی دراڑیں پڑ چکی ہیں، آپ نے رشتہ رکھنا ہے تو اس ملک سے رکھیں اپنے اندر سے قیادت پیدا کریں، نئی قیادت تیار کریں تاکہ آپ کی جماعت زندہ رہے۔‘

    خواجہ آصف نے کہا کہ چند ہفتے قبل جنگ کے بادل منڈلا رہے تھے لیکن یہاں سے کہا گیا کہ جہاز اڑانے کیلیے تیل نہیں ہے، مٹی کی حفاظت کیلیے تیل کی کمی ہے نہ بارود کی، یہ کہنا کہ ہم جنگ نہیں لڑ سکتے قومی حمیت کی توہین ہے، ان سے پوچھیں آزمائش کا لمحہ آیا تو یہ کس کے ساتھ تھے؟

    وزیر دفاع نے کہا کہ جو یہ (پی ٹی آئی والے) خواب دیکھ رہے تھے وہ مسمار ہوگئے اور مٹی میں مل گئے، ہمارے فوجیوں نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دکھایا، 5 گنا بڑے مودی کا غرور مٹی میں ملا دیا، مودی کو اپنے ملک میں جتنی جوتیاں پڑ رہی ہیں اتنی تو ہم نے بھی نہیں ماریں۔