Tag: iran israel

13 جون 2025 کو، اسرائیل نے ایران کے خلاف "آپریشن رائزنگ لائن” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایران بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اس کی جوہری تنصیبات، فوجی اڈے اور یہاں تک کہ سینیئر فوجی عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی شامل تھیں۔

Iran Israel War News Today

تہران، نطنز (ایک اہم جوہری افزودگی کی سہولت کا گھر)، اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ملی، ابتدائی رپورٹوں میں نطنز کی سہولت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے اور کم از کم دو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ یہ "پیشگی حملے” تھے جن کا مقصد ایران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو روکنا تھا، جسے وہ ایک وجودی خطرہ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ آپریشن "اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے جتنے دن لگیں گے” جاری رہے گا، اور انٹیلی جنس کا حوالہ دیا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے کافی افزودہ یورینیم جمع کر لیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاع کو غیر فعال کرنے کے لیے موساد کی خفیہ تخریبی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے "سخت سزا” کا عزم کیا اور اسرائیل کی طرف 100 سے زائد ڈرون لانچ کر کے جوابی کارروائی کی۔ اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ممکنہ طور پر تباہ کن مکمل جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، دونوں فریق مزید کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ اور IAEA جیسی بین الاقوامی تنظیمیں کشیدگی میں کمی اور تحمل پر زور دے رہی ہیں۔

  • اسرائیلی حملے : روس ایران کی حمایت میں سامنے آگیا

    اسرائیلی حملے : روس ایران کی حمایت میں سامنے آگیا

    جنیوا : ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مخالفت کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی کی ایران پر اسرائیل کے بلااشتعال حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

    اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، روس نے اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کیخلاف ورزی قرار دے دیا۔

    روسی مندوب نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے جوہری مذاکرات کا ماحول خراب کیا، اسرائیل ایران تنازعے کے تباہ کن اثرات پورے خطے پراثر انداز ہوں گے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی ایلچی کا کہنا تھا کہ ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کو جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اشتعال انگیزی کے ساتھ خاموشی سے کھڑی نہیں رہ سکتی، جارحانہ اقدامات کو برداشت کرنا عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

    روسی ایلچی نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے حملوں کا جائزہ لے، طاقت کے ذریعے کسی قسم کے دباؤ کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے روس سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیلی حملے مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی کے لیے خطرناک قرار

    واضح رہے کہ روس نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں خطرناک کشیدگی پر گہری تشویش ہے اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اقوام متحدہ کے رکن خودمختار ملک پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایرانی شہروں اورجوہری تنصیبات پر حملہ عالمی امن کےلیے خطرہ ہے۔

  • ایران کے حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، سابق اسرائیلی سفیر

    ایران کے حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، سابق اسرائیلی سفیر

    اسرائیل کے سابق سفیر مائیکل اورین نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں  نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    سابق اسرائیلی سفیر  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حملوں سے اسرائیل میں عمارتیں لرز رہی ہیں، جوابی حملوں نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم کام نہ کرسکے۔

    اسرائیلی فوجی بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلے

    ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان پریس بریفنگ درمیان میں چھوڑ کر بھاگ نکلے،، وارننگ سائرن بجتے ہی اسرائیل فوجی ترجمان نے بریفنگ درمیان میں ہی روک دی۔

    علاوہ ازیں ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے شہری علاقوں پر میزائل حملہ کرکے ریڈ لائن عبور کی ہے۔

    ایک خبر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کررہا ہے۔

    دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شروع کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی ولی عہد اور امریکی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اس موقع پر دونوں شخصیات کی جانب سے علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    عرب میڈیا کے مطابق خطے میں ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور قیام امن کے حصول کی اہمیت پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد فلسطینی علاقوں میں جشن منایا گیا۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایرانی عوام کے نام پیغام

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایرانی عوام کے نام پیغام

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کے نام پیغام دے دیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیغام میں کہا کہ ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، تاریخ کی بڑی فوجی کارروائی ’آپریشن رائزنگ لائن‘ میں مصروف ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسلامی حکومت 50 سال سے ایرانی عوام کو ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے، یہ حکومت اسرائیل کی تباہی کی دھمکیاں دے رہی ہے ہم اپنا دفاع کریں گے۔

    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ عوام سے نہیں، دہشتگردی اور جبر سے ہے، مشرق وسطیٰ کا مستقبل امن اور خوشحالی کا ہونا چاہیے۔

    یہ پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں مشرق وسطیٰ میں امن و خوشحالی کا دن جلد آئے گا۔

    عرب میڈیا نے اسرائیلی اخبار  ہارٹز  کا  حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ  اسرائیل پر  ایران کے تازہ  حملوں میں  15 افراد  زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام  15 افراد وسطی اسرائیل میں زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ایران کے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل حملوں میں تل ابیب میں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

  • ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی

    ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی

    ایران کے جوابی میزائل حملے کے بعد اسرائیلی فوج پریس بریفنگ چھوڑ کر بھاگ نکلی۔

    ایران کی جانب سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج پریس بریفنگ درمیان میں چھوڑ کر بھاگ نکلی، وارننگ کے سائرن بجتے ہی اسرائیلی فوجی ترجمان نے بریفنگ درمیان میں روک دی۔

    اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حملے میں وسطی اسرائیل میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کو معمولی زخم آئے ہیں۔

    ایرانی فوج کا دعویٰ ہے کہ 2 اسرائیلی ایف 16 طیارے اور کئی ڈرونز مار گرائے ہیں۔

    یہ پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے 2 طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کے گرفتار ہونے کی تردید کردی ہے۔

    ایرانی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل ہمارے کمانڈروں، سائنسدانوں اور لوگوں کو مارنے کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل کا دوسرا بیراج فائر کردیا ہے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف آپریشن کا نام ’وعدہ صادق 3‘ رکھ دیا ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظالمانہ حملوں کے جواب میں پوری طرح تیار ہیں۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم کے مطالبے اور حمایت پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

  • ایئر ڈیفنس سسٹم نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، ایران کا دعویٰ

    ایئر ڈیفنس سسٹم نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، ایران کا دعویٰ

    ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئرڈیفنس سسٹم نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے ہیں۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے 2 طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کے گرفتار ہونے کی تردید کردی ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل میں کوئی مقام بھی محفوظ نہیں رہے گا ہمارا بدلہ تکلیف دہ ہوگا۔

    اہلکار نے کہا کہ اسرائیل ہمارے کمانڈروں، سائنسدانوں اور لوگوں کو مارنے کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل کا دوسرا بیراج فائر کردیا ہے۔

    ایران نے اسرائیل کے خلاف آپریشن کا نام ’وعدہ صادق 3‘ رکھ دیا ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظالمانہ حملوں کے جواب میں پوری طرح تیار ہیں۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم کے مطالبے اور حمایت پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دشمن کو کچلنے والا ردعمل شروع ہوچکا ہے، صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کا فیصلہ کن جواب شروع کردیا ہے۔

    سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کے مطابق اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اب جواب بھی ملے گا، صیہونی حکومت اپنے جرم کے نتائج سے محفوظ نہیں رہے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم کو یقین دلاتا ہوں ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔

  • قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کا جواب ادھورا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

    قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کا جواب ادھورا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو یقین دلاتاہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اب اسے بھرپور جواب بھی ملے گا۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی حکومت اپنے سنگین جرم کے نتائج سے محفوظ نہیں رہے گی، ایرانی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔

    ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں اب کوئی مقام محفوظ نہیں رہے گا، ہمارا جواب تکلیف دہ ہوگا،
    اسرائیل کو ہمارے لوگوں کو شہید کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ردعمل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے حکم پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ایرانی ردعمل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل میں درجنوں اہداف، فوجی مراکز اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں : حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا

    واضح رہے کہ یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغتے ہوئے ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یا کسی بھی مسلم ملک کو اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حوثی رہنما نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی طرح ایران کا بھی بھرپور دفاع کریں گے۔

  • ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا، اسرائیل پر150سے زائد میزائل داغ دیئے، اسرائیلی فوج اور میڈیا نے بھی تصدیق کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملے پر اسرائیل میں سائرن بج اٹھے، اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سائرن مسلسل بج رہے ہیں،اسرائیلی عوام کو بنکرز میں جانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں دھماکے اور دھویں کے بادل چھاگئے، ایران کے داغے گئے کئی میزائل تل ابیب میں گرے۔ جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ ہمارا فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔

    اسرائیل میں تباہی 

    ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب میں5مقامات پر تباہی پھیل گئی ایران کے ھوابی حملے میں متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق عمان سے گزرنے والے چند ایرانی میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے، اردن میں بھی سائرن بج اٹھے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور دشمن کو کچلنے والا ردعمل شروع ہوگیا ہے۔

    آپریشن کا نام’’وعدہ صادق3‘‘رکھا گیا

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آپریشن کا نام’’وعدہ صادق3‘‘رکھا ہے، صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کا فیصلہ کن جواب شروع کردیا گیا ہے۔

    ایران میں جشن کا سماں

    اسرائیل پر حملے کی خبر سن کر ایرانی شہری دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے

    رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام بھی متحرک ہے، تبریز پر اسرائیل کے داغے گئے میزائل ناکارہ بنا دیئے گئے۔

    مزید پڑھیں : ایران کا ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام متحرک، اسرائیلی ڈرون تباہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا، ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان

    یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا، ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان

    یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغتے ہوئے ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران یا کسی بھی مسلم ملک کو اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    حوثی رہنما نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی طرح ایران کا بھی بھرپور دفاع کریں گے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل اسرائیلی شہر ہیبرون میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی بچے زخمی ہوئے۔

    یہ پڑھیں: ایران کا ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام متحرک، اسرائیلی ڈرون تباہ

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل مقبوضہ مغربی کنارے میں گرا ہے۔

    علاوہ ازیں الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہے اور شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جو آنے والے کسی ممکنہ خطرے کو دفاعی نظام کے ذریعے انٹرسیپٹ کرنے کی کوشش ہے۔

    اسی کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر اور مضافاتی علاقوں سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    فردو جوہری تنصیب کے قریب اسرائیلی ڈرون مارگرایا گیا ہے جب کہ اسرائیلی تازہ حملے میں ہمدان ایئربیس اور فردیز شہر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایران کی فضائی حدود پہلے ہی مسافر طیاروں کیلئے بند ہے۔

  • ایران کا ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام متحرک، اسرائیلی ڈرون تباہ

    ایران کا ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام متحرک، اسرائیلی ڈرون تباہ

    ایران نے ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا ہے جب کہ جوہری تنصیب کے قریب ایک ڈرون کو بھی مار گرایا گیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہے اور شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جو آنے والے کسی ممکنہ خطرے کو دفاعی نظام کے ذریعے انٹرسیپٹ کرنے کی کوشش ہے۔

    اسی کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر اور مضافاتی علاقوں سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    فردو جوہری تنصیب کے قریب اسرائیلی ڈرون مارگرایا گیا ہے جب کہ اسرائیلی تازہ حملے میں ہمدان ایئربیس اور فردیز شہر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایران کی فضائی حدود پہلے ہی مسافر طیاروں کیلئے بند ہے۔

    اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/how-an-israeli-american-deception-campaign-against-iran/

    اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی۔

    فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی، ختم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد و دیگر شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کے جوہری تنصیبات اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، ایران سے اب کوئی ایٹمی خطرہ نہیں رہا۔

    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • ایران اب بھی معاہدہ کرسکتا ہے دیر نہیں ہوئی، ٹرمپ

    ایران اب بھی معاہدہ کرسکتا ہے دیر نہیں ہوئی، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب بھی معاہدہ کرسکتا ہے دیر نہیں ہوئی ہے۔

    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بچ گیا ہے یا نہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد بھی ایران سے جوہری مذاکرات اتوار کو طے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کو رسوائی اور تباہی سے بچانے کی کوشش کی، اسرائیلی حملوں کے بعد علاقائی جنگ پر تشویش نہیں ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔

    یہ پڑھیں: اسرائیل نے ایران کو کیسے دھوکے میں رکھا؟ ٹرمپ نے بھی ’کھیل کھیلا‘

    انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہترین رہا ہے اور بہت کچھ آنے والا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں جن لوگوں سے نمٹ رہا تھا وہ مر چکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو کئی بار رابطے ہوئے، ایران پر اسرائیلی حملوں سے پہلے دونوں رہنماؤں میں بات چیت ہوئی۔