Tag: iran israel

13 جون 2025 کو، اسرائیل نے ایران کے خلاف "آپریشن رائزنگ لائن” کے نام سے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایران بھر میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اس کی جوہری تنصیبات، فوجی اڈے اور یہاں تک کہ سینیئر فوجی عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی شامل تھیں۔

Iran Israel War News Today

تہران، نطنز (ایک اہم جوہری افزودگی کی سہولت کا گھر)، اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ملی، ابتدائی رپورٹوں میں نطنز کی سہولت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے اور کم از کم دو اعلیٰ ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی۔

اسرائیل نے کہا کہ یہ "پیشگی حملے” تھے جن کا مقصد ایران کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو روکنا تھا، جسے وہ ایک وجودی خطرہ سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ آپریشن "اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے جتنے دن لگیں گے” جاری رہے گا، اور انٹیلی جنس کا حوالہ دیا کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے کافی افزودہ یورینیم جمع کر لیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاع کو غیر فعال کرنے کے لیے موساد کی خفیہ تخریبی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں، ایران نے "سخت سزا” کا عزم کیا اور اسرائیل کی طرف 100 سے زائد ڈرون لانچ کر کے جوابی کارروائی کی۔ اس کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ممکنہ طور پر تباہ کن مکمل جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، دونوں فریق مزید کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ اور IAEA جیسی بین الاقوامی تنظیمیں کشیدگی میں کمی اور تحمل پر زور دے رہی ہیں۔

  • ایران کے جوہری پروگرام سے نظریں نہیں ہٹیں گی، موساد چیف

    ایران کے جوہری پروگرام سے نظریں نہیں ہٹیں گی، موساد چیف

    اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف ڈیوڈ بارنیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرہ بڑی حد تک ختم ہوگیا ہے تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے نظریں نہیں ہٹیں گی۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ بارنیا نے موساد کی ایران کے خلاف ’تاریخی‘ کارروائی کو سراہا اور اعلان کیا کہ 12 روزہ فضائی مہم کی بدولت ایرانی خطرے کو نمایاں طور پر بے اثر کر دیا گیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    موساد چیف نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لوگوں کیلیے تاریخی دن ہیں کیونکہ ایرانی خطرہ جس نے کئی دہائیوں سے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے وہ نمایاں طور پر ختم ہوگیا۔

    ڈیوڈ بارنیا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیل، اس پورے سکیورٹی اپریٹس کی بدولت آج ایک مختلف، محفوظ اور بہادر ملک کی طرح محسوس کر رہا ہے جو مستقبل کیلیے تیار ہے۔

    انہوں نے موساد کے آپریشنل کمانڈ سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقاصد جو کبھی خیالی لگتے تھے اب حاصل ہو چکے ہیں، ہم ایران کے تمام منصوبوں پر گہری نظر رکھیں گے، ہم ان سے اچھی طرح واقف ہیں اور ہم وہاں موجود رہیں گے جیسا کہ ہم اب تک رہے ہیں۔

    موساد چیف نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کا بھی شکریہ ادا کیا جس کے تعاون سے آپریشن کو ممکن بنانے میں مدد ملی۔

  • ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت وعوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی سفیر

    ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت وعوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی سفیر

    اسلام آباد : ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت و عوام کے شکر گزار ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ایران نے دشمن پر طاقتور اور منصفانہ جنگ بندی مسلط کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، فتح پر پاکستانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

    رضاامیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا، دینی علما اور سیاسی جماعتوں نے بھی اصولی مؤقف اپنایا، وزارت خارجہ نے عالمی فورمز پر ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

     

    پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، قومی اسمبلی و سینیٹ ارکان کے بھی مشکور ہیں۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

    رضاامیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ بھائی چارے، یکجہتی کی مثال قائم کی ہے، ایرانی قوم پاکستانی بھائیوں کی حمایت کو کبھی نہیں بھولے گی، ایران کی فتح امت مسلمہ کیلئے فخر، حوصلےاور سچ کی علامت ہے۔

  • اسرائیلی فوج کا غلط میزائل حملے کا الرٹ، شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

    اسرائیلی فوج کا غلط میزائل حملے کا الرٹ، شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

    اسرائیلی فوج کے غلط میزائل حملے کے الرٹ سے شہریوں میں کھلبلی مچ گئی۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے پہلے میزائل حملے کا الرٹ جاری کیا اور بعد میں اسے غلطی قرار دے دیا۔

    اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت غلطی سے دی گئیں۔

    فوج کا کہنا ہے کہ الرٹ داخلی سسٹم چیکنگ کے دوران تکنیکی خرابی سے جاری ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ حیفہ کی سڑکوں پر موجود اسرائیلیوں نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا خیرمقدم کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    یہ پڑھیں: اسرائیلیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کر دیا

    حیفہ کے شہریوں نے نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ایران پر شدید ترین بمباری پر امریکی صدر کی طرف سے انتہائی سخت اور معیوب الفاظ کے استعمال پر کہا کہ ’’ٹرمپ ایسا ہی ہے، یہ ایسا ہے جیسے والدین بچے کو ڈانٹتے ہیں، وہ ہمیں ڈانٹ رہا ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ حیفہ اسرائیل کا وہ شہر ہے جو 13 جون کو اسرائیل کے ابتدائی حملوں کے بعد سے ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا رہا ہے، اور ہفتے کے روز حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • جنگ کے آخری دنوں میں ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ٹرمپ نے اعتراف کرلیا

    جنگ کے آخری دنوں میں ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ٹرمپ نے اعتراف کرلیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو میں اعتراف کیا کہ جنگ کے آخری دو دن میں ایران سے اسرائیل کو بہت بُری مار پڑی ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلز نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لوگ شاندار ہیں، یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔

    ’ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے‘

    اسرائیلی ایجنٹوں نے فردو جا کر جوہری سائٹ کے مکمل خاتمے کی تصدیق کر دی، ٹرمپ

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے، میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے، میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    قبل ازیں، نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی تو اس پر پھر حملہ کریں گے، جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے۔

    ’ہم نے 30 ٹوماہاک ٹیکنالوجی استعمال کی جو اسرائیل کیلیے ممکن نہ تھا، ہم نے سب سے زیادہ بمباری کی جس نے سب کچھ تباہ کر دیا، ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کر دی لیکن کوئی بھی چیز دوبارہ بن سکتی ہے۔‘

  • ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    آج کاروباری روز کے دوران سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔

    مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار665 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 068 روپے کی سطح پر آگئی۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 26روپے کی کمی سے 3ہزار 764روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کی کمی سے 3 ہزار 227 روپے کی سطح پر آگئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا رابطہ، فائر بندی معاہدے کا خیرمقدم

    سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا رابطہ، فائر بندی معاہدے کا خیرمقدم

    سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود بزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، اس دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فائر بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود بزشکیان سے گفتگو کے دوران سعودی عرب کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں معاون ہوگا اور کشیدگی میں اضافے کے خدشات کو کم کرے گا۔

    رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اُنہوں نے واضح کیا کہ مملکت ہمیشہ سے اختلافات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور بات چیت کی حامی رہی ہے اور اسی راہ کو خطے میں دیرپا استحکام کا مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن کا اتوار کے روز کہنا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں مملکت اور خلیجی خطے میں کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے۔

    کمیشن نے X پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ ”امریکی فوج کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں مملکت اور عرب خلیجی ریاستوں کے ماحول پر کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے۔”

    سعودی عرب میں تابکاری کاسراغ نہیں ملا،سعودی نیوکلیئرکمیشن خلیجی ممالک میں تابکاری نہیں پائی گئی،

    کویت نے بھی واضح کیا کہ فضائی حدود یا پانیوں میں تابکاری میں اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے بعد بحرین نے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ بحرین کے سرکاری اداروں میں ریموٹ ورکنگ سسٹم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت 70فیصد تک سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • اسرائیلی ایجنٹوں نے فردو جا کر جوہری سائٹ کے مکمل خاتمے کی تصدیق کر دی، ٹرمپ

    اسرائیلی ایجنٹوں نے فردو جا کر جوہری سائٹ کے مکمل خاتمے کی تصدیق کر دی، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد اسرائیلی ایجنٹوں نے فردو جا کر بتایا کہ جوہری سائٹ مکمل خاتم ہو چکی ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہیگ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ہمارے حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی فردو جوہری سائٹ پر اپنے ایجنٹس بھیجے تھے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں کہ اسرائیل کے پاس ایسے لوگ ہیں جو حملے کے بعد وہاں گئے، انہوں نے بتایا کہ یہ مکمل طور پر تباہی ہو چکی ہے۔

    امریکی صدر نے بتایا کہ جوہری سائٹ کی تباہی پر اب اسرائیل بھی رپورٹ کر رہا ہے، میں سمجھتا ہوں اور مجھے بتایا گیا کہ جوہری سائٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ایران کے پاس کچھ حاصل کرنے کا موقع نہیں تھا کیونکہ ہم نے بہت تیزی سے کارروائی کی۔

    دوسری جانب، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ ہمارے بم بالکل وہیں گرے جہاں انہیں گرنا چاہیے تھا، یہ کامیاب مشن رہا، فردو کے نیچے صرف تباہی ہے۔

    ’ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے‘

    قبل ازیں، نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی تو اس پر پھر حملہ کریں گے، جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے، ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، اسرائیل ایران سیز فائر معاہدے کے نکات پر دونوں متفق تھے، ایران کو کسی صورت یورنیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات کو تباہ کیا، ہم نے فوردو جوہری تنصیب مکمل تباہی کر دی ہے۔

    ’ہم نے 30 ٹوماہاک ٹیکنالوجی استعمال کی جو اسرائیل کیلیے ممکن نہ تھا، ہم نے سب سے زیادہ بمباری کی جس نے سب کچھ تباہ کر دیا، ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کر دی لیکن کوئی بھی چیز دوبارہ بن سکتی ہے۔‘

  • ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر

    ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی تو اس پر پھر حملہ کریں گے۔

    دی ہیگ میں نیٹو سربراہی کانفرنس کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے، ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایران سیز فائر معاہدے کے نکات پر دونوں متفق تھے، ایران کو کسی صورت یورنیم  افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جو سب کیلئے ہیں، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فردو جوہری مرکز پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات کو تباہ کیا، ہم نے فوردو جوہری تنصیب مکمل تباہی کردی ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 30 ٹوماہاک ٹیکنالوجی استعمال کی جو اسرائیل کیلئے ممکن نہ تھا، ہم نے سب سے زیادہ بمباری کی جس نے سب کچھ تباہ کردیا، ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کردی لیکن کوئی بھی چیز دوبارہ بن سکتی ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، جنگ کا خاتمہ  فوردو جوہری تنصیب کی تباہی سے ممکن ہوا ہے، ایران کیلئے نیوکلیئر ہتھیار  بنانا بہت مشکل ہے اس کیلئے بہت زیادہ دولت چاہیے اور ایران نے جوہری تنصیبات کیلئے اربوں ڈالر خرچ کیے تھے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

     انہوں نے کہا کہ فضائی حملہ کر کے ایرانی جوہری پروگرام کو دہائیوں پیچھے لے گئے ہیں، ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ترجیح اب صرف اپنے مفادات کا تحفظ ہے، ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے، میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔

     ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ کے معاملے پر ڈیل کے قریب تھے، امید کرتا ہوں کہ اب غزہ کے معاملے پر بھی جلد پیش رفت ہوگی، امید ہے آج یوکرین کے صدر سے ملاقات ہوگی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹو اب کمزور اتحاد بنتا جارہا ہے، نیٹو میں شمولیت فائدے کیلئے نہیں بلکہ ذمہ داری کیلئے ہونی چاہیے، نیٹو ممالک اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری کریں۔

  • غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

    غزہ: ’امداد وصولی کیلیے 20 منٹس دیے جاتے ہیں، وقت ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہیں‘

    غزہ میں انسانی امداد تک رسائی کیلیے فلسطینیوں کو مختصر وقت دیا جاتا ہے جبکہ ٹائم ختم ہونے پر اسرائیلی فوجی فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے غزہ میں موجود صحافی ہانی محمود نے امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولیاں برسانے کے واقعات کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔

    ہانی محمود نے بتایا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے زیر انتظام امداد کی تقسیم کے مراکز ایسی جگہ قائم کیے جاتے ہیں جہاں اسرائیلی افواج اپنے ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور آس پاس سنائپرز کے ساتھ تعینات ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    صحافی کے مطابق جب بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے تو یہ لوگ حملہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ مراکز پر ایک کھڑکی سے امداد وصولی کیلیے لوگوں کو صرف 20 منٹس کا وقت دیا جاتا ہے تاکہ جو کچھ بھی دستیاب ہو وہ لے سکیں۔

    ’جیسے ہی 20 منٹس کا وقت ختم ہوتا ہے تو اکثر فائرنگ شروع کر دی جاتی ہے۔ یہی ایک بنیادی وجہ ہے کہ ہم ان مراکز میں لوگوں کی بڑی تعداد کو شہید ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘

    ہانی محمود کے مطابق اس خطرے کے باوجود فلسطینی امداد کیلیے ان مراکز کا رُخ کرتے ہیں کیونکہ اگر وہ کھانا نہیں لائیں گے تو ان کے بچے بھوک سے ترستے رہیں گے۔

  • اسرائیلیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کر دیا

    اسرائیلیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کر دیا

    حیفہ: اسرائیلی شہری ایران کے ساتھ جنگ بندی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق منگل کی سہ پہر حیفہ کی سڑکوں پر موجود اسرائیلیوں نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا خیرمقدم کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    حیفہ کے شہریوں نے نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ایران پر شدید ترین بمباری پر امریکی صدر کی طرف سے انتہائی سخت اور معیوب الفاظ کے استعمال پر کہا کہ ’’ٹرمپ ایسا ہی ہے، یہ ایسا ہے جیسے والدین بچے کو ڈانٹتے ہیں، وہ ہمیں ڈانٹ رہا ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ حیفہ اسرائیل کا وہ شہر ہے جو 13 جون کو اسرائیل کے ابتدائی حملوں کے بعد سے ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا رہا ہے، اور ہفتے کے روز حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔


    جنگ بندی، ایران کے سفیر نے قطر کا شکریہ ادا کیا


    ایک اور اسرائیلی شہری 27 سالہ باورچی ڈینیل کوپلکوف نے روئٹرز کو بتایا ’’سچ میں، ٹرمپ نے اسرائیل کے بارے میں جو کہا مجھے اس کی زیادہ پرواہ نہیں ہے، آخرکار یہ وہی ہے جس نے جنگ ختم کرنے میں مدد کی، میرے لیے یہی اہم ہے۔‘‘

    صدر ٹرمپ نے پیر کو قطر میں امریکی اڈے پر ایران کی جانب سے حملے کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا تھا، تاہم اسرائیل اور ایران نے منگل کو ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے میزائل حملوں کا تبادلہ کیا۔

    ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی ایران اسرائیل تنازع میں امریکا کی شمولیت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کی رات قوم سے خطاب میں انھوں نے ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں ہمارا کوئی بڑا دوست نہیں تھا۔