Tag: Iran isreal

  • شمالی کوریا کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    شمالی کوریا کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    سیول: شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے مفادات کو وحشیانہ طور پر پامال کیا ہے۔

    شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمت کی آواز بلند کرے۔

    واضح رہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں اور ان پر عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کا شبہ بھی ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

    سلامتی کونسل میں چین اور روس کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا ہے، امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا اور ایرانی کو جوابی کارروائی سے بعض رہنے کی تنبیہ بھی کی۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ بلائی، جس کے لیے روس، چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

    اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورت حال تبدیل ہو رہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی رد و بدل دیکھنے میں آ رہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • یروشلم اور تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ بند

    یروشلم اور تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ بند

    امریکی محکمہ خارجہ نے خطے میں جاری "سیکیورٹی صورتحال” کی وجہ سے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بدھ سے جمعہ تک بند کردیا۔

    امریکی سفارتخانے سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے اسرائیل میں موجود تمام امریکی اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہیں، اس وقت اسرائیل سے انخلا اور ان کی معاونت کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ  کی جابن سے یہ اعلان تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریبی علاقے میں ایرانی میزائل کے حملے کے بعد معمولی نقصان پہنچانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-embassy-damaged-in-iranian-missile-attack/

    واضح رہے کہ 16 جون کو اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے X پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ سفارتخانہ کے قریب ایرانی میزائل گرنے سے ایمبیسی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    ٹویٹ میں مائیک ہکابی نے بتایا کہ امریکی سفارتخانہ کا عملہ محفوظ ہے، ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے اسرائیل میں موجود 7 لاکھ امریکیوں کو ہدایت کی کہ ٹریول ایڈوائزری اور ایئرپورٹس کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اپ ڈیٹس کے لیے وہ سفارتخانہ کی ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، ایران کے سپریم لیڈر کو کم از کم ابھی نہیں مارنا چاہتے وہ فی الحال محفوظ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایرانی میزائل شہریوں کا امریکی فوجیوں پر نہ گریں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے جنگی طیاروں کو مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے، اسرائیلی دفاع مضبوط بنانے کے لیے جنگی طیاروں کی منتقلی بڑھا رہے ہیں۔

  • یہ غزہ نہیں ایران ہے، امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں اچھی خبر ملے گی، ساجد تارڑ

    یہ غزہ نہیں ایران ہے، امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں اچھی خبر ملے گی، ساجد تارڑ

    سربراہ مسلمز فار ٹرمپ ساجد تارڑ  نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کے حامی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی ایک دوسرے پر حملے کے بعد اب امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی۔

    ساجدتارڑ نے کہا کہ یہ غزہ نہیں ہے، یہ ایران ہے، ان کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے لیکن ایران کو چاہئے تھا ابھی خود کو بچانے کیلئے کسی پلان بی پر جاتا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا

    ریپبلکن رہنما نے کہا کہ ایران اس وقت تنہا ہے اسے اسلامی ممالک کی حمایت حاصل نہیں ہے، ایران کو اکیلے صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا لیکن اسرائیل کے پاس امریکا کی حمایت بہت بڑا ہتھیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی ڈیل نہ ہو جائے، اسی لیے اس نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، اگر آج اسرائیل ٹرمپ کی بات نہیں سنتا تو بھارت، روس یا یوکرین بھی مستقبل میں ان کا اعتبار نہیں کریں گے۔