Tag: Iran nuclear

  • ایرانی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملہ، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے چیف فکر مند

    ایرانی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملہ، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے چیف فکر مند

    ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے فکر کا اظہار کردیا۔

    سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایرانی حکومت نے ایٹمی معائنہ کاروں کو بتایا کہ جوہری تنصیبات سیکورٹی کے پیش نظر بند رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ تنصیبات آج کھولنے کا کہا ہے، IAEAکے معائنہ کار ایران میں کام کررہے ہیں، یقیناً ہم ہمیشہ انتہائی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اس سے قبل اسرائیلی آرمی چیف کی جانب سے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اسرائیل پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    اسرائیلی آرمی چیف کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت اسرائیلی اتحادی ممالک خطہ میں امن وامان کیلئے اسرائیل کوتحمل سے کام لینے پر زور دے رہے ہیں۔

    میکسیکو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کہ دوران اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی جنگی کابینہ کا اجلاس دوسری بار طلب کیاہے، تاکہ ایران کیخلاف ایکشن لینے کا کوئی حتمی فیصلہ کیاجاسکے۔

  • جوہری معاہدہ: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی برف پگھلنے لگی

    جوہری معاہدہ: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی برف پگھلنے لگی

    واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان عرصے سے جاری کشیدگی کی برف پگھلنے لگی، ایک دوسرے کے سخت مخالف ممالک ایک بار پھر مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کو رضامند ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران جوہری معاہدے پر ایک بار پھر مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے ہیں، مذاکرات تیسرے فریق کے ذریعے منگل سے ویانا میں ہونگے۔

    وائٹ ہاؤس ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ کو فوری بریک تھرو کی کوئی توقع نہیں لیکن مذاکرات کا عمل شروع ہونا صحت مندانہ اقدام ہے۔روس نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کو جوہری معاہدے میں آمادہ کرنے پر چین ، فرانس ، جرمنی ، روس اور برطانیہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مذاکرات کا مقصد ایران پر عائد پابندیوں کا فوری خاتمہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماہ فروری میں امریکی صدر جوبائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

    امریکی صدر نے واضح کیا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی پر یورپی اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں گے۔

    دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنا ہے تو باتیں نہیں اقدام کرے، پہلا قدم امریکا کو اٹھانا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کا عندیہ دے دیا

    خیال رہے کہ امریکہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے پر آمادہ ہو گیا تھا۔ تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براک اوباما انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اس معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔