Tag: Iran nuclear deal

  • ایٹمی ہتھیاربنائےنہ بنانےکا ارادہ رکھتےہیں، ایرانی صدر حسن روحانی

    ایٹمی ہتھیاربنائےنہ بنانےکا ارادہ رکھتےہیں، ایرانی صدر حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہےکہ ایٹمی ہتھیار بنائے ہیں نہ ہی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے تعاقب میں نہیں ہے نہ ہی مستقبل میں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران سےایسے تاثر کی امید رکھنا سراسر غلط ہے۔

    حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے عالمی طاقتوں سے معاہدہ کرکے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے، ایران پر عائد پابندیاں بھی ہٹالی جائیں گی۔

  • واشنگٹن:ایران سے جوہری معاہدہ ہی مسئلے کا واحد حل تھا، جان کیری

    واشنگٹن:ایران سے جوہری معاہدہ ہی مسئلے کا واحد حل تھا، جان کیری

    واشگنٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ ہی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کا واحد حل تھا۔

    واشگنٹن میں سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امورکو بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ اور عالمی طاقتوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنا تھا اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا جانےکے بعد انہوں نے بڑی حد تک اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    جان کیری نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرانے پر زور دینا بے سود تھا کیونکہ ایران کے پاس پہلے سے ہی دس سے بارہ ایٹم بم بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

  • سلامتی کونسل نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کردی

    سلامتی کونسل نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کردی

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے، ایران اور چھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ اقوام متحدہ کی منظوری سے مشروط تھا، پندرہ رُکنی سلامتی کونسل نے معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کی سفارش کے بغیر ایران پر پابندی نہیں لگائی جاسکے گی۔

  • امریکی سینیٹ کمیٹی نے ایران کے جوہری معاہدے کا مجوزہ بل منظور کرلیا

    امریکی سینیٹ کمیٹی نے ایران کے جوہری معاہدے کا مجوزہ بل منظور کرلیا

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ کمیٹی نے ایران کے جوہری معاہدے کا مجوزہ بل منظور کرلیا ہے، اب امریکی صدربارک اوباما کانگریس کو ایران کے جوہری معاہدے پر اعتماد میں لیں گے۔

    امریکی سینیٹ کمیٹی میں منظور ہونے والے بل کی حمایت میں انیس جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا، کمیٹی میں بل کی منظوری کے بعداب اوباما انتظامیہ ایران سے جوہری معاہدے کی تمام تفصیلات کےبارے میں کانگریس کو آگاہ کرے گی۔

    کانگریس تیس روز میں بل کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

    بل مسترد ہونے کی صورت میں اوباما انتظامیہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے سے قاصر ہوگی، صدر اوباما کانگریس اراکین کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ ایران یورینم افزودگی محدود کرنے اور بیلسٹک میزائل پر پابندیوں پر عملدرآمد کرتے ہوئےجوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

    صدر اوباما کو یہ بھی یقین دلانا ہوگا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردوں کی معاونت نہیں کر رہا

  • ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے متنازع بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہےکہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد ضرور ہوگا،ایران سے پابندیاں مرحلے وار ختم ہوں گی۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سخت بیان کا دفاع کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی۔

    جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے تحفظات کے پیشِ نظر کہا کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں پیش رفت پر قائم رہوں گا، ایران کے سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کی صورت میں ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جانی چاہیے۔

  • دنیا کودھوکہ نہیں دینا چاہتے، ایرانی صدر کا قوم سے خطاب

    دنیا کودھوکہ نہیں دینا چاہتے، ایرانی صدر کا قوم سے خطاب

    ایران : ایرانی صدر کا جوہری معاہدے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا کہ چھ عالمی طاقتوں نے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کیا تو ایران بھی پابند رہیگا۔

    قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ مغرب نے ایران کو جھکانے کے لیے پابندیاں لگائیں لیکن ایرانی قوم نے بہادری سے دباؤ کا مقابلہ کیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کو دھوکہ نہیں دینا چاہتے تاہم عالمی طاقتوں نے معاہدے سے رُوگردانی کی تو ایران بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا۔

    یاد رہے کہ امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ طے پاگیا، امریکی صدر براک اوباما نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا جبکہ اسرائیل نے معاہدے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    معاہدے کے تحت یورپی یونین اور امریکا ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹادیں گے جبکہ ایران یورینیم افزودگی کی شرح کم کرتے ہوئے سینٹری فیوجز کی تعداد انیس ہزار سے کم کرکے چھ ہزار کرے گا، جوہری معاہدے کی دستاویز تیس جون تک تیار کرلی جائیں گی۔

    معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

    ایران کی طرف سے متعدد بار یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے ۔امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ خوش آئند قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام سے خدشات کے شکار اسرائیل نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور معاہدے کو خطے کے امن کے لیے ناخوشگوار قرار دیا ہے ۔اسرائیلی رہنماؤں نے عالمی طاقتوں کوخبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے جوہری پروگرام کو مزید محدود کیا جائے دوسری صورت میں اسرائیل ایران پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

  • براک اوباما کا ایران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ خوش آئند قرار، اسرائیل ناراض

    براک اوباما کا ایران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ خوش آئند قرار، اسرائیل ناراض

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل نے معاہدے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ خوش آئند قرار دیا ہے، امریکی صدر باراک اوباما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر پیش رفت خوش آئند ہے۔

    دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام سے خدشات کے شکار اسرائیل نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے اور معاہدے کو خطے کے امن کے لیے ناخوشگوار قرار دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نتن یاہونے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے سے ایران کو خطے میں بالادستی حاصل ہوگی جبکہ ایران کی جارحیت اور دہشت میں اضافہ ہوگا۔

    اسرائیل نے مطالبہ کیا ہے جوہری پروگرام کو مزید محدود کیا جائے، دوسری صورت میں اسرائیل ایران پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے خدشات دور کرنے کے لیے اسرائیلی وزیرِاعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ایران کو اسرائیل کی بقاء کا پابند کیا جائے گا۔

  • جوہری معاہدے پر ایران کوسنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا، امریکہ

    جوہری معاہدے پر ایران کوسنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا، امریکہ

    واشنگٹن: امریکہ کا کہنا ہے ایران کو جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے جاری مذاکرات میں سنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے لیے اب صرف ایک ہفتے کا وقت بچا ہے، ایران کو اپنا جوہری پروگرام پرامن ثابت کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

    جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ صدربراک اوباما کی جانب سے سفارشات کے بعد ہی ڈیڈلائن میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا،عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے عبوری معاہدہ بیس جولائی کو ختم ہو رہا ہے۔