Tag: Iran President Pezeshkian

  • ایرانی صدر نے روسی صدر کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی

    ایرانی صدر نے روسی صدر کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی

    ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ماسکو دورے کی دعوت کوقبول کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات ترکمانستان میں کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے ہم منصبوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی صدر کو ماسکو دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے دوحہ میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایرانی صدر نے سعودی عرب ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم بے نقاب کرنے میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔

    سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے صدر کو سعودی ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ ماحول میں مسائل کے حل اور تعلقات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

    امریکی صدر کا اسرائیل سے امن دستوں پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ

    سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور ایران سے اختلافات کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔

  • ایرانی صدر بغداد پہنچ گئے، 14 معاہدوں پر دستخط

    ایرانی صدر بغداد پہنچ گئے، 14 معاہدوں پر دستخط

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان منصب صدارت سنبھالنے کے بعد پڑوسی ملک عراق کے تین روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے، ایرانی صدر کایہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے بغداد کے ہوائی اڈے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بغداد کے ہوائی اڈے سے مقتول ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی ابو مہدی المہندس کے مزارات پر حاضری دی۔

    اپنے دورے کے دوران ایران کے صدر عراقی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اپنے تین روزہ دورے کے دوران وہ نجف، کربلا، بصرہ اور اربیل کا بھی دورہ کریں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ان کے ہمراہ پہنچنے والے وفد کے ساتھ عراقی وزیراعظم السوڈانی نے جامع مذاکرات کیے، جس کے بعد صدر پزشکیان اور السوڈانی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے 14 معاہدوں پر دستخطی تقریب میں شریک ہوئے۔

    صدارتی مباحثہ کون جیتا ؟ امریکی میڈیا نے نام بتا دیا

    معاہدے اطلاعات، سماجی تحفظ، یوتھ اور اسپورٹس، تعلیم، سیاحت، ٹیکس تعاون، زراعت، قدرتی وسائل، ثقافت، تاریخی نوادرات کی پیشہ وارانہ تعلیم اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر مشتمل ہیں۔