Tag: Iran sanctions

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    نیویارک : ایرانی تیل پرپابندیوں کےباعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نصف فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت چوہتر ڈالر پچاس سینٹس اور امریکی خام تیل کی قیمت پنسٹھ ڈالر پچانوے سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا دیکھنے میں آیا ، برینٹ خام تیل کی قیمت میں نصف فیصد کا اضافہ ہوا اور برینٹ کی قیمت74ڈالر 50سینٹس فی بیرل ہوگئی ۔

    اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت65  ڈالر95 سینٹس فی بیرل ہوگئی ، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی نصف فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

    خام تیل کی قیمت میں اضافہ ایرانی خام تیل پرامریکی پابندیوں میں اضافہ ہے، امریکا نے ایران کو دیاگیا استثنیٰ ختم کردیا، اطلاق2مئی سے ہوگا۔

    امریکی کی جانب سےجاری بیان کےمطابق ایران پرپابندیاں عائد کی گئیں تھیں تاہم چند ممالک کوایران سے خام تیل کی خریداری کی اجازت دی گئی تھی، ان ممالک میں چین، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں :  خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

    چین نے امریکی فیصلے کو ماننے سےانکارکردیا ہے، ایران کی خام تیل کی پیداوار دس لاکھ بیرل یومیہ ہے جس میں سے نصف چین کو جاتا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی گئی  تھی ،  امریکی خام تیل کی قیمت 63 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل اور  برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

    واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی تھی۔

    بعد ازاں ایک ماہ بعد دسمبر میں خام تیل کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور عالمی منڈی میں چوبیس گھنٹوں میں خام تیل ساڑھے تین ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا تھا۔

  • ایران کے ساتھ  تجارت کرنے والا امریکا سے کاروبار  نہیں کرسکے گا، ٹرمپ

    ایران کے ساتھ تجارت کرنے والا امریکا سے کاروبار نہیں کرسکے گا، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والا امریکا سے کاروبار نہیں کرسکے گا، میں دنیا کے امن کے لئے بات کررہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ایران پر پابندیاں باضابطہ طور پر نافذ ہوگئیں، یہ ایران پر اب تک لگائی گئی سب سے سخت پابندیاں ہیں، نومبرمیں ان پابندیوں کو مزید سخت کیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ کاروبار کرنے والا امریکا سے کاروبار نہیں کرسکے گا، میں دنیا کے امن کے لئے بات کررہا ہوں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے، اقتصادی شعبے پر پابندیوں کا اطلاق آج ہوا، 5 نومبر کو توانائی اور تیل کی صنعتوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔


    مزید پڑھیں :  ڈونلڈ‌ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں‌ عائد کردیں


    پابندیوں سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے بعد ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات سنگین نتائج کے ہوں گے، ایران کو رویہ تبدیل کرکے عالمی طاقتوں سے دوبارہ مذاکرات کرنا ہوں گے، نئے معاہدے میں ایرانی حکومت کی تمام منفی سرگرمیوں کا مکمل احاطہ ہوگا۔

    یورپی یونین کی جانب ایران پر پانبدیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کی اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہے، ایران کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر پابندیاں لگا کر پچھتائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ پر کبھی اعتماد نہیں کرسکتے۔


    مزید پڑھیں :   امریکا ایران پر پابندیاں لگا کر پچھتائے گا: حسن روحانی


    واضح رہے کہ 2015 میں امریکی صدر بارک اوباما اور ایرانی حکومت کے درمیان جوہری معاہدہ ہوا تھا جس کے سبب ایران پر سے معاشی پابندیاں ختم کردی گئی تھیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جوہری معاہدے کو رواں برس مئی میں غیر موثر کرتے ہوئے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا نفاذ شروع کردیا گیا تھا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ یکطرفہ تھا، ایران نے معاہدے کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھا تھا۔

  • ایران پر امریکی پابندیاں، خام تیل اور سونا مہنگا

    ایران پر امریکی پابندیاں، خام تیل اور سونا مہنگا

    نیویارک : سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر آگئی جبکہ بین القوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔

    ٹرمپ حکومت کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں، امریکہ نے ایران کی بارہ کمپنیوں پر یہ پابندیاں عائد کی ہیں، امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    سعودی عرب نے بھی اپنے تمام خریداروں کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔

    رواں ہفتے میں امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی قیمت تیرپن ڈالر تیراسی سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت چھپن ڈالر اکیاسی سینٹس ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے ایران پرمزید نئی پابندیاں عائد کردیں


    دوسری جانب سونے کی قیمت بھی گیارہ ہفتے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ نے ایران کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد اس پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں، ایران کی تیرہ شخصیات اور بارہ کمپنیاں بھی اس پابندی کی زد میں آ گئیں ہیں۔