Tag: Iran

  • اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مزاکرات نہیں کرینگے، ایران

    اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مزاکرات نہیں کرینگے، ایران

    تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقی نے کہا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، تہران کسی فریق کے ساتھ مذاکرات کیلئے بات چیت نہیں کرے گا۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک جانتے ہیں کہ اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے لیکن پھر بھی مغربی ممالک ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی مذمت نہیں کر رہے ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران نے جس طرح اسرائیل کو جواب دیا ہے اس کے بعد امید ہے دیگر ممالک خود کو اس جارحیت سے دور رکھیں گے۔

    ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی شہری آبادی خاص طور پر اسپتال کو نشانہ نہیں بناتا، لیکن اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں اسپتالوں اور رہائشی آبادیوں پر بمباری کرتا ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ اِی کا اہم بیان:

    سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ اِی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، صہیونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہو چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جو صہیونی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

    ماجد خادمی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کے نئے سربراہ مقرر:

    ایران کی جانب سے ماجد خادمی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے، ایرانی میڈیا نے ماجد خادمی کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ بنائے جانے سے متعلق اطلاعات دی ہیں۔

  • آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

    آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

    آسٹریلیا نے ایران میں بگڑتی صورتحال کے باعث تہران میں اپنا سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے ایران میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام آسٹریلوی عہدے داروں کو ایران چھوڑنےکی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران چھوڑنے کے خواہشمند  آسٹریلوی شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

    پینی وونگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے سفیر خطے میں موجود رہیں گے تاکہ حکومت کے بحران سے متعلق ردعمل میں معاونت کر سکیں، اور ہم دیگر شراکت دار ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • ایران میں موساد کے مزید 5 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں موساد کے مزید 5 ایجنٹ گرفتار

    تہران: ایرانی حکام نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس یونٹ نے مغربی ایران کے صوبہ لرستان میں کی ہیں۔

    مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر خرم آباد، بروجرد اور دورود کے شہروں میں موساد کی ہدایت پر کارروائیاں کرنے کی کوشش کی، ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گرفتاریاں ملک کے اندر غیر ملکی انٹیلی جنس کارروائیوں کے خلاف ایک تیز مہم کا حصہ ہیں۔

    ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    پاسداران انقلاب نے ویڈیو جاری کردی ہے، کئی نے گرفتاری سے پہلے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن ایرانی فورسز نے انہیں زندہ گرفتار کرلیا، گرفتار ایجنٹوں پر آن لائن ایران کی ساکھ خراب کرنے کا الزام ہے۔

    تسنیم نیوز اور اسنا نیوز کا کہنا ہے پاسداران انقلاب کے مطابق ان کرائے کے قاتلوں نے عوام میں خوف پھیلانے اور ایران کے نظام کی شبیہ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں سے خراب کرنے کی کوشش کی۔

    اس سے قبل بھی ایران میں اہم کارروائی کے دوران اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا، ایجنٹ کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایرانی صوبے البرز میں دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ایران میں پہلے بھی موساد سے تعلق رکھنے والے متعدد ایجنٹ کو گرفتار کیا جا چکا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کو جو جوہری پروگرام کو مجروح کرنے کیلیے تخریب کاری اور قتل کی کوششوں مین ملوث ہیں۔

    جبکہ 16 جون کو ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔ ایران کی سپریم کورٹ نے جاسوس اسماعیل فکری کو مکمل فوجداری مقدمے کے بعد آرٹیکل سکس کے تحت سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

  • کیا ایران جوہری بم بنانے کے قابل تھا؟ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

    کیا ایران جوہری بم بنانے کے قابل تھا؟ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

    امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے قابل نہیں تھا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے میں سرگرم تھا اور نہ فوری طور پر بم بنانے کے قابل تھا۔

    اگرچہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے سے صرف چند ماہ کی دوری پر تھا، لیکن امریکی انٹیلیجنس اداروں کے تازہ ترین جائزے میں کہا گیا ہے کہ ایران نہ تو اس وقت جوہری بم بنانے کی سرگرم کوشش کر رہا تھا اور نہ ہی وہ اس قابل تھا کہ وہ فوری طور پر ایسا ہتھیار تیار کر سکے۔


    تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    رپورٹ میں چار ایسے افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے جو امریکی خفیہ جائزوں سے واقف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ’نہ صرف یہ کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں شامل نہیں تھا، بلکہ وہ اس قابل ہونے سے 3 سال تک دور تھا کہ وہ ایسا ہتھیار تیار کر سکے اور اسے کسی ہدف تک پہنچا سکے۔

    سینٹرل کمانڈ کا خیال تھا کہ اگر ایران نے اچانک فیصلہ کیا تو وہ جلدی سے جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار کے لیے درکار افزودہ یورینیم کی مطلوبہ مقدار موجود ہے، لیکن ایران نے ابھی تک اس یورینیم کو ہتھیار کی شکل دینے کی سمت کوئی واضح قدم نہیں اٹھایا۔

  • ایران میں پھنسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

    ایران میں پھنسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

    کراچی: ایران میں پھنسے پاکستانی اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ترکمان کے شہر اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 107 پاکستانی وطن پہنچے ہیں۔

    ایرانی فضائی حدود کی بندش پر پاکستانی شہری زمینی راستے سے اشک آباد منتقل کیے گئے تھے، اس سلسلے میں ایرانی و ترکمان حکام سے رابطے میں رہ کر پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی، مسافروں نے بر وقت اقدام پر حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔


    امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا


    واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ نے خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہم منصب سے رابطہ کر کے خطے کی بگڑتی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے کہا اسرائیل کے ایران پر بلاجواز حملوں سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے اس مسئلے پر بات چیت کی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت پر اتفاق کیا۔

    خیال رہے کہ ایران اسرائیل جنگ آج چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے، ایران نے رات گئے تل ابیب پر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا، اسرائیل کا آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہو گیا، تل ابیب میں مسلسل سائرن بجنے لگے، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو بنکر میں جانے کی ہدایت جاری کی، ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

  • تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی، 2 ایجنٹ گرفتار

    تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی، 2 ایجنٹ گرفتار

    ایرانی حکام نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کی ڈرون بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ہے۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے تہران اور البرز صوبوں میں الگ الگ کارروائیوں میں دو ایجنٹوں کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    ایران کی پولیس کمانڈ کے ترجمان سعید منتظر المہدی کے مطابق یہ گرفتاریاں تہران کے جنوب میں واقع رے کاؤنٹی کے ضلع فشفویہ میں کی گئیں۔

    ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے ہیں۔

    تسنیم نیوز کا کہنا ہے تین منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں کیلئے استعمال کی جا رہی تھی۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موساد کے کارندے ملک کے اندر تخریب کاری کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں بارود سے لدے چھوٹے ڈرونز کو اسٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے تعینات کرنا بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے رات بھر کے غیر معمولی حملوں کے بعد کی گئی ہیں، جس نے تہران اور دیگر شہروں کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    دوسری جانب ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی ہے۔ ایران کی سپریم کورٹ نے جاسوس اسماعیل فکری کو مکمل فوجداری مقدمے کے بعد آرٹیکل سکس کے تحت سزائے موت کا حکم دیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

  • برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

    برطانیہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مزید جنگی طیارے اور فوجی اثاثے بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا برطانیہ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کررہا ہے، برطانوی اڈوں سے ری فیولنگ طیارے روانہ کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید جنگی طیارے بھی جلد بھیجے جائیں گے۔

    کیئر اسٹارمر نے کہا خطے میں اضافی تعیناتی سے برطانیہ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کی بہتر مدد کرسکے گا، برطانوی افواج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی فوج  نے برطانوی بحریہ کے ڈسٹرائیر جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا، ایرانی بحریہ کے ڈرونز کی برطانوی جنگی بحری جہاز کے قریب پروازیں جاری ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے برطانوی بیڑے کو خلیج فارس میں داخلے سے روکنے کیلئے وارننگ بھی دی گئی۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے وہ برٹش نیوی کے جہاز کو بحر ہند میں داخلے کے وقت سے ہی مانیٹر کررہی تھی۔ برطانیہ اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کیلئے اپنا جنگی بحری جہاز خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

  • ایران جوہری مذاکرات میں شریک ہوگا یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

    ایران جوہری مذاکرات میں شریک ہوگا یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی اسرائیل کیلئے حمایت نے جوہری مذاکرات کو بے معنی بنا دیا ہے، اتوار کو جوہری مذاکرات میں ایران کی شرکت واضح نہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اتوارکو جوہری مذاکرات میں ایران کی شرکت واضح نہیں ہے، ایران نے اتوار کو مذاکرات میں شرکت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا نے فسطائی حکومت کو ایرانی علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی کی اجازت دی۔

    امریکا مسئلے کا بات چیت سے حل کیلئے کوششوں کا دعویٰ کرتا ہے۔ دوسری طرف ایرانی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت دے دی جاتی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟

    واضح رہے کہ امریکا ایران جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو عمانی دارالحکومت مسقط میں شیڈولڈ ہے۔ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق امریکی صدر جوہری مذاکرات بچانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    سی این این ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، ملاقات اتوارکو عمان میں ہو یا بعد میں کسی اور جگہ ہو۔

    دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور سفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    تل ابیب میں کن مقامات کو نشانہ بنایا ؟ پاسداران انقلاب کے سربراہ کا اہم بیان

    اسرائیلی کارروائی کے بعد ایران نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

  • ایرانی حملے کے بعد نیتن یاہو اور امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

    ایرانی حملے کے بعد نیتن یاہو اور امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

    واشنگٹن: ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے ٹیلی فون کال کی تصدیق بھی کردی ہے، بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان فون پر بات ہوئی اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا لیکن اضافی تفصیلات فوری طور پر نہیں دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بنکر میں اہم میٹنگ کی ہے جس میں وزیر دفاع اور ملٹری لیڈر شپ کے ساتھ صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی، ایرانی حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں‌: اسرائیل کا ایران پر حملہ: اپنی فضائی حدود کو میدان جنگ نہیں بننے دیں گے، اردن

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران، عراق، شام اور اردن کی فضائی حدود بند

    ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا

    واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی کارروائی کے بعد ایران نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

    دوسری جانب امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی مخالفت کردی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • یہ غزہ نہیں ایران ہے، امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں اچھی خبر ملے گی، ساجد تارڑ

    یہ غزہ نہیں ایران ہے، امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں اچھی خبر ملے گی، ساجد تارڑ

    سربراہ مسلمز فار ٹرمپ ساجد تارڑ  نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کے حامی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی ایک دوسرے پر حملے کے بعد اب امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی۔

    ساجدتارڑ نے کہا کہ یہ غزہ نہیں ہے، یہ ایران ہے، ان کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے لیکن ایران کو چاہئے تھا ابھی خود کو بچانے کیلئے کسی پلان بی پر جاتا۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا

    ریپبلکن رہنما نے کہا کہ ایران اس وقت تنہا ہے اسے اسلامی ممالک کی حمایت حاصل نہیں ہے، ایران کو اکیلے صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا لیکن اسرائیل کے پاس امریکا کی حمایت بہت بڑا ہتھیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی ڈیل نہ ہو جائے، اسی لیے اس نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، اگر آج اسرائیل ٹرمپ کی بات نہیں سنتا تو بھارت، روس یا یوکرین بھی مستقبل میں ان کا اعتبار نہیں کریں گے۔