Tag: Iran

  • ایرانی پولیس کا بے حجاب خواتین کی گاڑیاں ضبط کرنے کا اعلان

    ایرانی پولیس کا بے حجاب خواتین کی گاڑیاں ضبط کرنے کا اعلان

    تہران: ایران میں خواتین ڈرائیورز کے لئے ایک نئی مشکل پیدا ہوگئی اگر ان کا حجاب ٹھیک طرح سے نہیں ہوا تو ان کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

    تہران کے ٹریفک پولیس چیف جنرل تیمور حسینی کے مطابق گاڑیوں کی ضبطگی کا عمل قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

    انہوںنے یہ بھی کہا حجاب کی خلاف ورزی پر جس کی بھی گاڑی ضبط کی جائے گی اس خاتون کو اپنی گاڑی واپس حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایران میں1979کے اسلامی انقلاب کے بعد خواتین کے لئے حجاب پہنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    گزشتہ کچھ سالوں سے اس قانون پر پابندی میں نرمی برتی جانے لگی تھی اور کئی خواتین تہران کی سڑکوں پر بغیر مکمل اسلامی لباس کے نظر آنے لگیں تھیں۔

    ایران کے روشن خیال صدر حسن روحانی نے جون 2013 سے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی سیاسی اورسماجی اصلاحات کی تھیں لیکن تاحال ملک کی سیاسی قیادت قدامت پسند روش پر ہی گامزن ہے۔

  • برطانیہ نے تہران میں سفارت خانہ دوبارہ قائم کردیا

    برطانیہ نے تہران میں سفارت خانہ دوبارہ قائم کردیا

    تہران: برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ نے تہران میں برطانوی سفارت خانے کا باقاعدہ افتتاح کرکے ایران سے تعلقات کی بہتری کا اشارہ دے دیا۔

    واضح رہے کہ چار سال قبل 2011 میں ایک بپھرے ہوئے مجمع نے تہران میں واقع برطانوی ایمبیسی کا گھراؤں کرکے اسے بند کرنے پر مجبور کیا تھا۔

    ایران اور عالمی طاقتیں پانچ ہفتے قبل ایک حتمی معاہدے پر پہنچی ہیں جس کے نتیجے میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر جاری 13 سالہ کشمکش کا خامتمہ ہوا جس کے بعد عالمی طاقتیں ایک بار پھر ایران کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دے رہی ہیں۔

    برطانوی سیکرٹری خارجہ  فلپ ہیمنڈ نے اپنے ملک کے اعلیٰ سفارت کاراجے شرما کے ہمراہ ایک مختصر تقریب ممیں سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اجے شرما ایران میں واقع برطانوی سفارت خانے میں کلیدی حیثیت سے فائز کئے گئے ہیں۔

    دونوں ممالک کی جانب سے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں دونوں ممالک سفیر بھی مقرر کریں گے۔

  • ایران جوہری معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاو میں معاون ہوگا، چینی وزیر خاجہ

    ایران جوہری معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاو میں معاون ہوگا، چینی وزیر خاجہ

    ویانا: چینی وزیر خاجہ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری معاہدہ دنیامیں جوہری پھیلاوکو روکنےمیں معاون ثابت ہوگا،بین الاقوامی تنازعات کو مذاکرات سےحل کیاجاسکتاہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد نیوز کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ بین الاقوامی تنازعات کو مشاورت اور مذاکرات سےحل کیا جاسکتا ہے، سب سے اہم کامیابی یہ ہے کہ ایران ایٹمی عدم پھیلاو کو روکنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا اور یران کا سیاسی وعدہ ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائےگا۔

    اس معا ہدے سے دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
    ۔

  • ایران معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا، براک اوباما

    ایران معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا، براک اوباما

    برسلز  : امریکی صدربراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران دس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن معاہدے کے بعد ایران ایک ایٹم بم بنانے کے لئے درکارسینٹری فیوجز تیارکرسکتا ہے۔

    ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدربراک اوباما کا کہنا تھا ایران کے پاس دس اٹیم تیارکرنے کی صلاحیت ہے لیکن معاہدے کے بعد ایک ایٹم بم جتنی یورنیم استعمال کرسکے گا۔

    ایران پرپابندی پندرہ سال رہے گی۔  صدراوباما نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایران کو اٹھانوے فیصد افزودہ یورینیم ختم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اٹیمی معائنہ کارکبھی بھی کسی بھی وقت ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرسکیں گے۔  امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پرمکمل عملدرآمدکیا تو ایران پرعائد عالمی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا معاہدے کی کامیابی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکیا جائے گا۔

  • ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخ ساز ایٹمی سمجھوتہ

    ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخ ساز ایٹمی سمجھوتہ

    ویانا:ایران اور دنیا کی 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر تاریخ ساز سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا اس سمجھوتے پر تیار ہوگئے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایران کی فوجی تنصیبات کے جائزے کا مطالبہ بھی کر سکیں گے۔

    معاہدے کے تحت ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔

    ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سخت محنت کام آگئی اور ایران کا عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ آج ہی ایک مرتبہ پھر ملاقات کریں گے جس کے بعد پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں معاہدے کا باقاعدہ اعلان ایران کے وریز خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا مغیرینی مشترکہ بیان پڑھ کر سنائیں گے۔

    واضح رہے کہ عالمی طاقتیں گزشتہ 12 برسوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں، جس کی وجہ سے ایران پر کئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد ہیں۔

  • امریکہ کی اسرائیل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    امریکہ کی اسرائیل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    تل ابیب: امریکی چیف آف آرمی اسٹاف مارٹن ڈمپسی اسرائیلی خدشات دورکرنے اسرائیل پہنچ گئے، انہوں نے اسرائیل سے مکمل تعاون اوردو طرفہ تعلقات مضبوظ بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزتل ابیب میں آرمی چیف مارٹن ڈمپسی نے اسرائیلی ہم منصب موشے یالون سے ملاقات کی۔

    ،مارٹن ڈمپسی نےملاقات میں ایران کے جوہری معاہدے اورعرب ممالک کو ہتھیار فراہم کرنے پر اسرائیلی تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران سے فوجی پابندیاں صرف حتمی جوہری معاہدے کی صورت میں اٹھائی جائیں گی جبکہ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اسرائیلی خدشات دور کرنے کے لیے بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

  • ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    جنیوا: ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اوراس سلسلے میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنیوا میں جوہری معاہدے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں اور ایرانی تحفظات کو دور کرنے کےلیے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔

    ایران کے جوہری پروگرام کو حتمی شکل دینے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اورامریکہ نے حتمی معاہدے نہ ہونے کی صورت میں تیس جون کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرنے سے انکار کیا ہے۔

    دوسری جانب ایران اورفرانس کی جانب سے معاہدے پرنظرِثانی کے لیےڈیڈلائن کی مدت میں جولائی تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مغرب اورایران کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کی صورت میں ایران خطے میں طاقت کے ایک نئے مرکز کے طور پرابھرکرسامنے آئے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اس جوہری معاہدے پر امریکہ کے دیرینہ حلیف اسرائیل اور سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

  • ایران کاجوہری معاہدے میں حد سے زیادہ شرائط تسلیم کرنے سے انکار

    ایران کاجوہری معاہدے میں حد سے زیادہ شرائط تسلیم کرنے سے انکار

    ایتھنز: ایران کےوزیرخارجہ کاکہناہےکہ مذاکرات میں شامل ممالک کی جانب سےحدسےزیادہ مطالبات پیش کئےگئےتوایران کےجوہری پروگرام پرسمجھوتہ کرنا مشکل ہوجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کےدورےپرآئےہوئےایران کےوزیرِخارجہ جواد ظریف نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتےہوئےکہاکہ انھیں امید ہےکہ ایران کےجوہری پروگرام پرایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان مذاکرات کسی حتمی سمجھوتے پرپہنچ جائیں گے۔

    انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہارکیا کہ اگرعالمی طاقتوں کی جانب سےحد سےزیادہ مطالبات پیش کئےگئےتوکسی حتمی سمجھوتہ کا امکان مشکل ہوگا۔

    جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اب جتنا جلد ممکن ہواس معاہدے کی تفصیلات طےکرناضروری ہےتاکہ وہ تعزیرات اٹھالی جائیں جن کے باعث ایرانی معیشت کو نقصان کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اورامریکی وزیرخارجہ جان کیری ہفتےکوجینیوا میں ملاقات کرنےوالے ہیں تاکہ حتمی مذاکرات سےمتعلق تفصیلات طے کی جاسکیں۔

    ایران اورامریکہ سمیت دیگرمغربی ممالک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے سے اسرائیل اور سعودی عرب سمیت خطے کے ایران مخالف ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان حتمی معاہدہ تیس جون 2015 تک طے پا جانے کے قوی امکانات ہیں۔ معاہدے کے طے پا جانے کی صورت میں ایران خطے میں ایک پراثر معاشی اورعسکری قوت بن کرابھرے گا۔

  • روس کا ایران کوایس 300 میزائل فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ

    روس کا ایران کوایس 300 میزائل فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ

    ماسکو: روس نے ایران کو ایس 300 فضائی دفاعی میزائل سسٹم فراہم کرنے کی تصدیق کردی، منتقلی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    روسی خبررساں ایجنسی نے روسی سیکیورٹی کونسل کی نائب سربراہ کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو میزائلوں کی فراہمی کا فیصلہ کیاجاچکا ہے لیکن عملدرآمد کے لئے کچھ وقت درکارہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ وہ سمجھتے ہیں ابھی میزائلوں کو ایران کی تحویل میں دینے کا وقت نہیں آیا۔

    روس اور ایران کے درمیان میزائلوں کی فراہمی کے اس معاملےپر 2010 میں جمود طاری ہوگیا تھا اور اب روس کے اس فیصلے کو ایران کے نائب وزیرِخارجہ حسین امیر عبدالحیان نے ’’فتح‘‘ قرار دیا ہے۔

  • ایران مشرق وسطیٰ میں توانائی کا حب بننے جارہا ہے

    ایران مشرق وسطیٰ میں توانائی کا حب بننے جارہا ہے

    تہران: ایران کے اعلیٰ سرکاری عہدیدارکا کہنا ہے کہ مغرب اورایران کے درمیان ہونے والا جوہری معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کو توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ بنادے گا جس سے غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوں گی۔

    ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیرِمملکت برائے تیل بی جان زنگانے سالانہ عالمی پیٹرولیم مصنوعات کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ایران دنیا کا چوتھا سب سے بڑا تیل اور دوسرا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ رکھنے والا ملک ہیں۔

    ایرانی وزیرِمملکت برائے تیل بی جان زنگانےکا کہنا ہے کہ نیوکلیائی مذاکرات میں کامیابی کے نتیجے میں تیل کی دنیا کے بڑے نام ایران میں لوٹ آئیں گے۔

    Iran_2

    فی الحال اس سب کے لئے جوہری معاہدے کا انتظار کرنا ہوگا جس کے لئے حتمی مدت 30 جون مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 2012 میں جب ایران پرمعاشی پابندیاں عائد کی گئی تھیں اس کے بعد سے ایران کو تیل پیدا کرنے والی مقامی کمپنیوں پراظہارکرنا پڑرہا تھا۔

    ایران اس وقت 1.2 ملین بیرل پیٹرول پیدا کررہا ہے جو کہ اس کی پیداواری صلاحیت کا نصف بھی نہیں ہے۔