Tag: Iran

  • ایرانی پھلوں کی بھرمار،پاکستانی کاشتکارمشکلات کا شکا

    ایرانی پھلوں کی بھرمار،پاکستانی کاشتکارمشکلات کا شکا

    اسلم آباد:ایرانی پھلوں کی بھرمار نے پاکستانی کاشتکاروں کو مشکلات سے دوچار کردیا،ایران سے بڑے پیمانے پرانگور،سیب اور انار پاکستان میں ڈمپ کیا جارہا ہے جس کی قیمت مقامی پھلوں سے کم ہے۔

    ایرانی پھلوں کی بڑھتی ہوئی درآمد نے پاکستانی پھلوں کے کاشتکاروں کو بحران سے دوچار کردیا ہے،ایرانی پھلوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ کھلی ہوئی ہے لیکن خود ایران نے پاکستانی پھلوں بالخصوص ترش پھلوں پر بھاری ڈیوٹی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے ایران کو اپنے پھل فروخت کرنا مشکل ہورہا ہے۔

    اس طرح پاکستان کو ایران کے ساتھ پھلوں کی تجارت میں خسارے کا سامنا ہے۔

  • جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لئے ہے،ایرانی وزیرِ خارجہ

    جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لئے ہے،ایرانی وزیرِ خارجہ

    ویانا : ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پر جوہری ہتھیاروں کی آڑ میں یکطرفہ پابندیاں عائد کی گئیں ہیں، ایران کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کےلئے ہے۔

    آسٹریا کے شہر ویانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو غیر منصفانہ طور پر بین الاقوامی بحران بنا دیا گیا ہے، گزشتہ دس سالوں میں ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی گئیں۔

    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ تہران کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کےلئے نہیں بلکہ ایران کو ایٹمی توانائی درکار ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ایرانی ضروریات مدِنظر رکھنا ہونگی۔

  • پاک ایران فیری سروس چلانے کا اعلان

    پاک ایران فیری سروس چلانے کا اعلان

    کراچی: وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نےکراچی کی بندرگاہ سےایران کی بندرگاہ چاہ بہار تک مسافرفیری سروس چلانےکا اعلان کردیا۔وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کی زیر صدارت کراچی میں منعقدہ اجلاس میں بتایاگیاکہ کراچی پورٹ سے ایرانی بندرگاہ چا ہ بہار تک مسافر فیری سروس کا آغازکیاجا رہا ہے۔

    اس سلسلےمیں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کےمطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سمندری راستےسےفیری سروس چلانےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    ایران تک زائرین کوسہولت فراہم کرنےکےلیےفیری سروس وزارت خارجہ سے این او سی ملتے ہی شروع کردی جائےگی۔

  • سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کرنے پر ایرانی خاتون کو پھانسی

    سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کرنے پر ایرانی خاتون کو پھانسی

    ایران: سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں چھبیس سالہ خاتون کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ریحانہ جباری کو دو ہزار سات میں سابق انٹیلیجنس اہلکار مرتضیٰ عبدل علی سربندی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ریحانہ جباری کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے پر اپنے دفاع میں سابق انٹیلیجنس اہلکار کو قتل کیا۔

    ریحانہ کی سزائے موت پرعمل درآمد روکنے کے لئے فیس بک اور ٹوئٹر پرمہم بھی چلائی گئی تھی۔

  • پاک ایران سرحد پرایرانی فورسز کی فائرنگ ،1 ایف سی اہلکار شہید 3اہلکار زخمی

    پاک ایران سرحد پرایرانی فورسز کی فائرنگ ،1 ایف سی اہلکار شہید 3اہلکار زخمی

    مند: پاک ایران سرحدی علاقےمند میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک صوبیدار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق ایرانی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئےچھ گھنٹےبلا اشتعال فائرنگ کی، ایرانی فورسزکی فائرنگ سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی ۔۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اہکار چوکاب میں شرپسندوں کا تعاقب کر رہے تھے ،آئی جی ایف سی نے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • مغربی طاقتوں سےجوہری معاہدہ  جلد طےپاجائیگا،ایرانی صدرحسن روحانی

    مغربی طاقتوں سےجوہری معاہدہ جلد طےپاجائیگا،ایرانی صدرحسن روحانی

    تہران:ایرانی صدرحسن روحانی نے امید ظاہرکی ہے کہ مغربی طاقتوں سےجوہری معاہدہ جلد طےپاجائیگا۔

    قوم سے اپنے خطاب میں ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ ایٹمی ڈیل سےمتعلق چند نکات ابھی طےہونا باقی ہیں تاہم وہ پرعزم ہیں کہ مغربی طاقتوں سے ایٹمی معاملے پرمعاہدہ حتمی ڈیڈ لائن سے پہلے ہو جائیگا اور فریقین چوبیس نومبر سے قبل کوئی نہ کوئی مثبت حل نکال لیں گے،ایرنی صدر کا کہناتھا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ایٹمی ڈیل ایران کےلئےخوش آئند ثابت ہوگی ۔

  • روس اور ایران سے تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں،خرم دستگیر

    روس اور ایران سے تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ روس اور ایران سے وسیع تر تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ، جس میں بڑی سرمایہ کاری بھی شامل ہے جبکہ ایران کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر تجارت نے روس اور ایران سے ملکی تجارت اور سرمائے میں اضافے اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےحوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے بھرپور تعاون سے تجارتی تعلقات کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاک ایران سرحد پر تین نئی تجارتی چیک پوسٹوں کی تعمیر کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تاجروں کو روس کے ویزوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے روسی حکام سے بات کریں گے۔

  • ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    نیویارک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہےکہ مشرق وسطی میں قائم امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ خطےمیں میں سلامتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایران خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدراور وزیرخارجہ کی شرکت پروہ اس حوالے سےمیں بات کریں گے۔

  • تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران : ایران کےدرالحکومت تہران میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایران کے درالحکومت تہران کے مہر آباد ائرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ ۔طیارہ طباس سے تہران جارہا تھا۔

    ایرانی ائیرلائن کے چھوٹے مسافرطیارے میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق طیارہ پرانا ہونے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گرا۔

  • ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ جان کیری نےتصدیق کی ہےکہ ایران اورعالمیطاقتوں نےمزیدچارماہ تک مذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کرلیاہے۔

    جان کیری کامزیدکہنا تھاکہ فریقین کےدرمیان اب بھی کئی امور پراختلافات برقرار ہیں جس کےباعث بیس جولائی تک کسی معاہدے پراتفاق ممکن نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیڈلائن میں اضافےکےبعد مذاکرات کااگلا دوررواں سال ستمبر میں ہوگاجس میں فریقین اپنےاختلافات طے کرکے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، اس دوراں ایران کو منجمد کئےگئےدوعشاریہ آٹھ بلین ڈالرتک بھی رسائی دی جائیگی۔