اسلام آباد: ایرانی صدر حسن روحانی آج دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے ہوائئ اڈے پر ان کا استقبال کیا ۔
پاکستان آمد کے موقع پرایرانی صدر حسن روحانی کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
پاکستان کے دورے کے دوران ایرانی وزراء، سینئرحکام اوراہم ایرانی تاجربھی ان کے ہمراہ ہوں گے، صدر روحانی اپنے پاکستانی ہم منصب صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
On way to #Pakistan to discuss important regional &global issues & explore opportunities for #ConstructiveEngagement pic.twitter.com/mhW5N6BE9j
— Hassan Rouhani (@HassanRouhani) March 25, 2016
دونوں برادرممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات پرگفتگو ہوگی۔ ایران پرسے تجارتی پابندیاں ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پربھی گفتگو ہوگی۔
دونوں ممالک باہمی اعتماد، ثقافت، لسانی اورمذہبی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں، آزادی کے بعد پاکستان کوتسلیم کرنے والا ایران پہلا ملک ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اپنے موجودہ دورِحکومت میں دومرتبہ ( مئی 2014 اورجنوری 2016) میں ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔