Tag: IRANI SADDAR

  • ایران نے دنیا سے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، حسن روحانی

    ایران نے دنیا سے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، حسن روحانی

    تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ادھر امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایران کے صدر روحانی نے لکھا، ایران نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، اس عنایت کے لیے میں خدا کا شکرگزار ہوں اور ایران کی عظمت اور اس کے صبر کے آگے سر نگوں ہوں۔

    ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ معاہدے سے کسی ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے اور عالمی منڈی میں تیل کی تجارت حاصل کر لے گا۔

    دوسری جانب امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ نئی پابندیوں کے تحت میزائل تجربات میں ملوث ایران کی گیارہ کمپنیاں اور ان سے وابستہ افراد پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

  • ایرانی صدر کی آصف علی زرداری کو دورۂ ایران کی دعوت

    ایرانی صدر کی آصف علی زرداری کو دورۂ ایران کی دعوت

    کراچی:ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔

    بلاول ہاؤس کراچی میں ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انہوں نے دورہ ایران کی دعوت کے حوالے سے ایرانی صدر کا دعوت نامہ دیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں امریکہ میں سابق سفیر شیریں رحمان،اور پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔