Tag: Iranian Ambassador

  • آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا

    آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا

    آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو یہودی مخالف حملے کے الزام کے باعث ملک بدر کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے الزام لگایا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے دو یہودی مخالف حملوں میں ایران ملوث ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تہران میں اپنے سفارت خانے کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

    ایرانی سفیر اور 3 دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے7 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

    خامنہ ای نے امریکی مسئلے کو ’ناقابل حل‘ قرار دے دیا

    ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال امریکا کے ساتھ ”ناقابلِ حل“ ہے، ایران کبھی بھی واشنگٹن کے دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔

    روئٹرز کے مطابق مغربی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی پروگرام کے تنازعے کے دوران اتوار کو سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اس کا مطیع ہو، لیکن ایرانی قوم اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان لوگوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہے گی جو ایسی غلط توقعات رکھتے ہیں۔“

    بیان میں خامنہ ای نے کہا امریکا چاہتا ہے ایران اس کی فرماں برداری کرے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ ایران امریکی فرماں برداری کے مطالبے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ جو لوگ مسائل کے حل کے لیے واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی وکالت کرتے ہیں وہ کم عقل ہیں۔

    انھوں نے کہا مخالفین ایران میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن قوم متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنادے گی۔

    یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے ساتھ ایٹمی مذاکرات اس وقت معطل کیے جب جون میں 12 روزہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے اس کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری کی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب ایران اور یورپی طاقتوں نے جمعہ کے روز اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے تاکہ تہران کی یورینیم کی افزودگی کے کام کو محدود کرنے پر بات چیت بحال کی جا سکے۔

  • ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت وعوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی سفیر

    ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت وعوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی سفیر

    اسلام آباد : ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کی فتح پر پاکستانی حکومت و عوام کے شکر گزار ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ایران نے دشمن پر طاقتور اور منصفانہ جنگ بندی مسلط کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، فتح پر پاکستانی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

    رضاامیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا، دینی علما اور سیاسی جماعتوں نے بھی اصولی مؤقف اپنایا، وزارت خارجہ نے عالمی فورمز پر ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

     

    پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، قومی اسمبلی و سینیٹ ارکان کے بھی مشکور ہیں۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

    رضاامیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ بھائی چارے، یکجہتی کی مثال قائم کی ہے، ایرانی قوم پاکستانی بھائیوں کی حمایت کو کبھی نہیں بھولے گی، ایران کی فتح امت مسلمہ کیلئے فخر، حوصلےاور سچ کی علامت ہے۔

  • وزیر خارجہ قریشی سے نئے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور

    وزیر خارجہ قریشی سے نئے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر غور

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات وزیر خارجہ کے چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔

    ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر تعیناتی پر سید محمد علی حسینی کو مبارک باد دی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی و کثیر الجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ایرانی سفیر سے کہا کہ توقع ہے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کشیدگی کم کروانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں، وزیر اعظم کی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم ممالک روانہ ہو رہا ہوں۔

    ملاقات میں ایرانی سفیر نے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہترین کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل، ایران امریکا کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، امریکہ اور سعودی عرب کے دورے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی متعلقہ ممالک کے فوجی سربراہان سے رابطوں کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ اور آرمی چیف واضح پیغام دیں کہ پاکستان اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

  • دورہ ایران :  وزیراعظم عمران‌ خان کی  ایرانی سفیر سے ملاقات

    دورہ ایران : وزیراعظم عمران‌ خان کی ایرانی سفیر سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران‌ خان نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں‌ دورہ ایران اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ، عمران خان 21 اپریل کو 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم کے دورہ ایران کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دور ان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور زیر غور آئے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے، وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم اتوار کو دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

    عمران خان دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر سید علی خامنائی  سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایران میں تاجربرادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے

    وزیراعظم یہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کررہے ہیں، وہ پاکستان تہران میں دو طرفہ مذاکرات سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔

  • پاک ایران مشترکہ دشمن سے ہوشیار رہے، جو ہمیں گروپس میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، ایرانی سفیر

    پاک ایران مشترکہ دشمن سے ہوشیار رہے، جو ہمیں گروپس میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، ایرانی سفیر

    کوئٹہ : ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے،ایران اور پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ ہیں، پاک ایران مشترکہ دشمن سے ہو شیار رہے، جو ہمیں گروپس میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایران پاکستان سےمضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، ایران اور پاکستان دہشت گردی سے متاثرہیں، اسلامی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

    ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان دہشگردی سے متاثرہ ہیں دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون کے حوالے سے دونوں ممالک ایک پیج پر ہیں، دشمن ممالک اسلامی ممالک میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے کوششوں میں مصروف ہیں۔

    مہدی ہنردوست نے کہا کہ ایران کسی بین الاقوامی دباو کا شکار نہیں ہوگا، پاک ایران مشترکہ دشمن سے ہو شیار رہے جو ہمیں گروپس میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، بڑی طاقتوں کے دوہرے سیاسی معیار کو سمجھنا ہوگا، بڑی طاقتیں دہشتگردی کی تعریف اپنے مقصد کے لئے کرتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جانب سے پاکستان کیلئے گیس لائن مکمل ہے پاک ایران گیس لائن توانائی کے بحران کے خاتمے اور روز گار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

    یاد رہے اگست کے آخر میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اپنے دورے کے دوران جواد ظریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

    جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا خاص ہمسایہ ملک ہے، پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں پاکستان کے باہمی اورکثیر القومی تعاون موجود ہے۔ خطے کی سیکیورٹی اور امن کےلئے مل کرکام کریں گے۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے وزیر اعظم کو ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی تھی۔

  • ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: ایرانی فوج کی جانب سے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذکورہ بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    گزشتہ روز ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی تھی۔ بیان کے بعد دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو آج دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق طلبی کے دوران ایرانی سفیر سے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کے سرحد پار کارروائی کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ایرانی فوج کی پاکستان میں کارروائی کی دھمکی

    نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ سفیر کو کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے خلاف ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں بارڈر مینجمنٹ پر بات ہوئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو ایسے بیانات سے گریز کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات میں خلل ڈال سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے کہا تھا کہ اگر پاکستان نے سرحد پار ایرانی علاقے میں حملے کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایران پاکستان کے اندر ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔

    جنرل محمد حسین باقری نے کہا تھا کہ ہم اب اس طرح کی صورتحال برداشت نہیں کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام سرحد کو کنٹرول کریں گے اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانوں کو ختم کریں گے۔

    ایرانی فوجی سربراہ کے بیان کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے بیانات آتے رہتے ہیں۔ ایرانی حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے پاکستان میں ایران کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے پاکستان میں ایران کے سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط کوانتہائی اہمیت حاصل ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط کوانتہائی اہمیت حاصل ہے، تاریخی راوبط باہمی احترام اوراعتماد کی بنیاد پرقائم رہیں گے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    اسلام آباد: پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست  نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں بھارت کو اپنا رویہ درست کر کے اس مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب پر منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی  سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ’’پاک بھارت کشیدگی خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے دونوں ممالک کو مل کر افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات پر بات کرنی چاہیے، اس ضمن میں ایران ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے تاکہ خطے کو پائیدار امن مل سکے‘‘۔

    پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،او آئی سی

    ایرانی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو قابل مذمت کرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنا رویہ درست کرنا چاہیے، کشمیر میں ہونے والے مظالم قابل افسوس ہیں۔ اس طرح دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کا مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہے، دونوں ممالک اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کریں تاہم دونوں ممالک کے درمیان ایران ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، 11 سالہ ننھا طالب علم جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مضبوط ہورہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آئی پی، بجلی کی فراہمی، مشترکہ اقتصادی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبوں پر کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد دونوں ممالک کے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ آئی پی کی تکمیل کے بعد ایرانی گیس پاکستان پہنچ جائے گی جس سے نہ صرف صنعتوں کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ روزگار کے بے شمار مواقع فراہم ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی بجلی کی پاکستان آمد سے پاکستان میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

    کشمیر سے متعلق:  بھارت نےمقبوضہ کشمیرتک رسائی دینے کی انکار کردیا،انسانی حقوق سیل اقوام متحدہ

    ایرانی سفیر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یقین ہے کہ اس خطے میں ایران اور پاکستان جیسے قریبی ممالک اور کوئی نہیں، دونوں ممالک مل کر رہ رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ روابط مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں‘‘۔