Tag: iranian-army-chief

  • اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    ایرانی آرمی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا، اس جرم کا بدلہ یقینی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران آرمی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران جوابی کارروائی کا طریقہ اور وقت احتیاط سے طے کرے گا، ایران میڈیا گیمز اور اشتعال انگیزیوں کاشکار نہیں ہوگا، مزاحمتی فورسز اپنی صلاحیتوں اور جائزوں کے مطابق بدلہ لیں گی۔

    ایرانی آرمی کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری کے مطابق مزاحمتی فورسز اپنے مطابق بدلہ لیں گی جیسا کل سب نے دیکھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق انکا کہنا تھا کہ لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے تھے۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران حماس کے منظور شدہ کسی بھی غزہ معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

    ایران کے نئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی ہے جہاں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کی۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عراقچی نے کہا کہ ایران انکلیو میں جنگ بندی کے قیام کے لیے قطر کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور کسی بھی معاہدے کی حمایت کرے گا جسے فلسطینی مزاحمت اور حماس میں ہمارے دوست منظور کرتے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ایرانی وفد نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات کی مذمت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اوربارڈرمینجمنٹ کے امور زیرغور آئے اور دونوں اطراف سے باہمی تعاون جاری رکھنے کیلئے اتفاق ہوا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے زور دیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون سے خطے میں امن اور سکیورٹی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید انداز میں مذمت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔