Tag: iranian commander

  • خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے، ایران کی امریکہ کو وارننگ

    خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے، ایران کی امریکہ کو وارننگ

    تہران : ایران نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہے خود علاقے سے نکل جائے ورنہ نقصان اٹھائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے خطے میں موجود امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود سے جلد از جلد علاقے سے باہر نکل جائیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے امریکی فوج کو خبردار کیا کہ اگر وہ خود سے علاقہ چھوڑ کر نہ گئے تو پھر انہیں اس کی بڑی اور سخت قیمت چکانا ہوگی۔

    سپاہ قدس کے کمانڈر نے امریکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکیوں کے لئے واضح کر دیا ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ خود سے علاقے کو چھوڑ دیں ورنہ انہیں اس خطے میں افغانستان میں پیش آنے والی بدترین صورتحال سے زیادہ بری صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکا ماضی میں من مانی کیا کرتا تھا اب اُس طرح امریکا اپنی من مانیاں نہیں کر پائے گا کیونکہ وہ زمانہ اب گزر چکا ہے۔

  • ایرانی کمانڈرنے یوکرین طیارے کی تباہی پر قوم سے معافی مانگ لی

    ایرانی کمانڈرنے یوکرین طیارے کی تباہی پر قوم سے معافی مانگ لی

    تہران : ایرانی ائیراسپیس کمانڈر علی حاجی زادے نے یوکرین طیارےکی تباہی پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا طیارے کی تباہی کا ذمے دار امریکا بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی ایرواسپیس کمانڈر علی حاجی زادے نے یوکرین طیارےکی تباہی کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے کہا واقعہ پرقوم سے معافی مانگتے ہیں ، یوکرین طیارے کو غلطی سے کروز میزائل سمجھا گیا۔

    علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ طیارے کی تباہی کا ذمےدارامریکا بھی ہے، واقعہ امریکی کی ایران سے پیداکی گئی کشیدگی کے باعث ہوا۔

    یاد رہے ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافر طیارہ نادانستہ طور پر حملے کا نشانہ بنا۔

    مزید پڑھیں : یوکرین طیارہ میزائل کا نشانہ بنا ، ایران کا بڑا اعتراف

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے مسافر طیارہ حادثے کا سبب انسانی غلطی کو قراردیا ، ملٹری حوالے سے بتایا گیا کہ ایران نے ’غیر ارادی‘ طور پر طیارے کو نشانہ بنایا۔

    طیارے کی تباہی کےاعتراف کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ان کا کہنا تھاکہ وہ ایرانی عوام ،متاثرہ خاندانوں اور قوموں سے بہت معذرت اورتعزیت کرتے ہیں،امریکا کے ایڈونچرزم کے باعث پیدا بحران میں انسانی غلطی سے تباہی ہوئی،آج افسوسناک دن ہے، مسلح افواج کی اندرونی ابتدائی تحقیقات سے غلطی کا پتہ چلا۔

  • امریکا کا دل اور زندگی ہماری پہنچ میں ہے، ایرانی کمانڈر کی ٹرمپ کو وارننگ

    امریکا کا دل اور زندگی ہماری پہنچ میں ہے، ایرانی کمانڈر کی ٹرمپ کو وارننگ

    تہران : ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرجنرل غلام علی ابوحمزہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کا دل اور زندگی ہماری پہنچ میں ہے، 35  اہم امریکی اہداف ایران کے دسترس میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرجنرل غلام علی ابوحمزہ نے کہا ہے کہ ایران اپنی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے پر امریکا سے بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے۔

    ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک طویل عرصے سے امریکی اہداف کی نشاندہی کی جاچکی ہے، خطے میں پینتیس اہم امریکی اہداف ایران کے دسترس میں ہیں، امریکا کا دل اور زندگی تل ابیب بھی ہماری پہنچ میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مغرب کے لیے ایک اہم راستہ ہے اور بڑی تعداد میں امریکی جنگی جہاز یہاں سے گزرتے ہیں۔

    گذشتہ روز یران کے شہر قم میں مسجد کے گنبد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایران جنگ کے لیے تیار ہے، عوام بھی تیار رہیں۔

    یا درہے  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے کہا  تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ عسکری طریقے سے لیں گے۔

    مزید پڑھیں  : جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ عسکری طریقے سے لیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

    اس سے قبل ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کومزید مضبوط کیا ہےعمل قبول کرے، امریکی حملے کے جواب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنائیں گے

    خیال رہے  جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے لیے قطر میں امریکی بیس  استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون العدید بیس سے بھیجا گیا تھا۔

    یاد رہے 3 جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت نو افرادجاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کو میزائل سے نشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔