Tag: Iranian delegation

  • ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے، سراج الحق

    ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے، ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔

    لاہور میں ایرانی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ایران کا اعلیٰ سطح  وفد ملاقات کیلئے منصورہ آیا ہے، ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن نے مذہبی منافرت کی آگ لگانے کی کوشش کی مگر علماء کرام نے اس نفرت کی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے دو بڑے اہم مسائل ہیں، پاکستان کے عوام اتحاد امت کے خواہاں ہیں۔

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی تعلقات کو بہتر دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان شکست کے بعد امریکا کسی اور اسلامی ملک پر چڑھائی نہیں کرے گا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد بہت اچھی بات ہے، کانفرنس میں اسلامی ممالک کو چاہیے تھا کہ وہ افغانستان کو تسلیم کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران وحدت امت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان بڑی طاقت ہے تمام پڑوسی اسلامی ممالک مشترکہ منڈی بنائیں، تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ دفاعی نظام ہونا چاہیے۔

  • پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑسکتی ہیں، ناصرجنجوعہ

    پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑسکتی ہیں، ناصرجنجوعہ

    اسلام آباد : قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑ سکتی ہیں، ایران ہمارا پڑوسی ہے، ہماری مذہبی اور ثقافتی تاریخ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ایرانی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے، ہماری مذہبی اور ثقافتی تاریخ ہے، ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ جغرافیہ ہمارا اثاثہ ہے، پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑ سکتی ہیں۔

    ناصرجنجوعہ نے کہا کہ پاک ایران اشتراک سے آگے بڑھنے کی وجوہات موجودہیں، دوطرفہ دورے باہمی تعلقات مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

    ایرانی وفد کے سربراہ کمال خرازعی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مل کر کام کرنا ہو گا، افغان عدم استحکام کے باعث سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    کمال خرازعی نے مواصلاتی نظام کو باہم منسلک کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کی امن پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا۔

    ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں فریقین کو دیرپا امن کیلئے آگے بڑھنا ہو گا اور ہم سب کو افغان استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں: پاک ایران سرحدی تنازعات ختم کرنے پر دونوں ممالک رضامند

    یاد رہے کہ گزشتہ سال پاک ایران سرحد پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کیے گئے جس کے تحت سرحد کے دونوں اطراف اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

    مفاہمتی یادداشت کے مطابق سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے دونوں ممالک کی فورسز ایک دوسرے کو معاونت فراہم کریں گی۔

  • ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیرخارجی کی قیادت میں ایران کا اعلیٰ سطح وفد ایک روزہ سرکاری دورے پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیاہے۔

    ایرانی وفدپاکستانی قیادت سے ملاقات کرے گا اور دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

    ایرانی وزیرخارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کرےگا۔

    یاد رہےکہ تین روز قبل اسلام آباد میں دورہ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ ایران پر واضح کرچکے ہیں کہ اگر پاکستان اتحادی فوج کی
    سربراہی کرتا ہے تو اس میں ایران کا مفاد اور مسلم امہ کو مدنظر رکھا جائے گا۔


    ایران نے سی پیک میں شمولیت کی خوائش کا اظہارکیا ہے‘ایازصادق


    واضح رہےکہ ایاز صادق کاکہناتھا کہ ایران نے بھی سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ دوره تہران میں ایرانی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں