Tag: Iranian Foreign Minister

  • آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی ملاقات

    آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ باہمی سیکیورٹی رابطوں کو سراہا۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امورپر بھی غور کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بارڈرسیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا جبکہ حالیہ باہمی سیکیورٹی رابطوں کو بھی سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کاانحصارمغربی ایشیا سے وسیع تر تعاون میں ہے، قومی سلامتی، جرائم کے خطرے کو روکنے کیلئے آپسی تعاون کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔


    مزید پڑھیں : دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا، جواد ظریف


    گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے  وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، اعلیٰ سطح ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور دو طرقہ تعلقات کی مضبوطی پرتباد خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر علاقائی اقتصادی اشتراک کے لئے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ ایران سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی اعلیٰ سطح رابطوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی اُمور پر پاکستان کے سول اور عسکری عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ، وفد میں ایران کے کاروباری اور تجارتی شعبوں کے سر کردہ افراد شامل ہیں۔

    اپنے دورہ پاکستا ن کے دوران جواد ظریف صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہونے والے دو مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے، جس میں پاکستانی اورایرانی تجارتی برادری کے افراد شرکت کریں گے۔

    جواد ظریف باہمی تعلقات کے موضوع پر پاکستانی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایران پاکستان کا ایک قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے اور غیرجانبدار حلقوں کے نزدیک ا س کی وجہ ماضی میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد:ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے، جواد ظریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آکرہمیشہ دلی مسرت محسوس ہوتی ہے،پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ایئر پورٹ پر جواد ظریف اور ان کے ساتھ موجود وفد کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے تہران میں اہم امور پر گفتگو ہوئی، ایران اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

    جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان میں آکر ہمیشہ دلی مسرت محسوس ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) پہلی علاقائی اقتصادی تعاون کی تنظیم ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ یہ تنظیم علاقائی روابط کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کرے۔