Tag: Iranian pilgrims

  • سعودی عرب: 65 ہزار ایرانی حجاج کی بحفاظت اپنے وطن واپسی

    سعودی عرب: 65 ہزار ایرانی حجاج کی بحفاظت اپنے وطن واپسی

    سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک 65 ہزار ایرانی حجاج واپس اپنے وطن روانہ ہو چکے ہیں جبکہ 11 ہزار کے قریب آئندہ چند دنوں میں روانہ ہوجائیں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

    وزارت نے عرعر چیک پوسٹ کے ذریعے ایرانی حجاج کو عراق منتقل کرنے کے لیے 200 بسوں کو کرائے پر حاصل کیا جبکہ عرعرایئرپورٹ سے بری چوکی تک منتقل کرنے کیلیے یومیہ 2 ہزار شٹل سروس کا انتظام کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے ایرانی حجاج کی سہولت کیلیے ان کے قیام وطعام کے بہترین انتظامات کیے جن کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار فوڈ پیکٹس فراہم کیے گئے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد پانی کی بوتلیں اور 90 ہزار گلدستے ان میں تقسیم کیے گئے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے امیگریشن کی تیز ترکارروائی کو مکمل کرنے کیلیے اضافی عملے کو تعینات کیا گیا۔ دیگر سرکاری اداروں کی ٹیمیں بھی حجاج کی خدمت میں مستعد رہیں۔

    اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر:

    اسلام آباد: اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم شرائط سامنے آگئیں تاہم ابھی حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دی گئی، رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2026 رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی تاہم 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانالازمی ہے۔

    سرکاری،نجی اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانالازمی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

    رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھرمیں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

    وزیراعظم نے آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنیکی ہدایت کردی

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یانجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے تاہم رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

    وزارت کے مطابق حج 2026 کے اخراجات ودیگر شرائط و ضوابط الگ سے جاری کیے جائیں گے، رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب سے ایرانی حجاج کرام کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا

    سعودی عرب سے ایرانی حجاج کرام کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا

    ایرانی حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب سے پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا، خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر ایرانی حجاج کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

    اس گفتگو میں حج اور عمرہ میں شرکت کرنے والے ایرانی زائرین کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ وسیع تر دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

    گفتگو میں ایرانی حجاج کی واپسی کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا، سعودی وزیر نے کہا کہ ایرانی حجاج کی روانگی کا عمل بخیر و خوبی جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ سے حجاج کی روانگی کا آغاز ہو چکا ہے، خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر ایرانی حجاج کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اس موقع پر ایرانی عہدیدار نے سعودی قیادت اور وزیر حج کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سے پہلا ایرانی حجاج کرام کا قافلہ آج روانہ ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے مرحلے میں حجاج کے پہلے گروپ کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عرعر ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔ایرانی حجاج کو عرعر بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران روانہ کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے وزارتِ حج و عمرہ نے سعودی قیادت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مکہ اور مدینہ میں موجود ایرانی حجاج کی دیکھ بھال کے لیے ہنگامی بنیادوں پرآپریشن سینٹر قائم کیا ہے۔