Tag: Iranian plane

  • یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے تیز

    یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے تیز

    عدن: سعودی عرب کے شہر قطیف میں خودکش دھماکے بعد سعودی اتحاد نے یمن میں فضائی حملے تیز کردیے، ادھر یمنی صدر منصور الہادی نے جنیوا میں امن مزاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔

    سعودی عرب کے شہر قطیف کی مسجد میں خودکش دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن میں تابڑ توڑ حملے کیے۔

     سعودی اتحاد کے جیٹ طیاروں نے حججا اور عطاق میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں پربمباری کی جس پر حکام نے انتیس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    صدر منصور الہادی نےیمن میں باغیوں کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سےجنیوا امن مزاکرات میں شرکت سے انکار کردیاہے۔

  • سعودی عرب کو یمن میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا ہوگی، ایران

    سعودی عرب کو یمن میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا ہوگی، ایران

    یمن : صنعا ائرپورٹ پر امدادی سامان لے کر آنے والے ایرانی طیارے کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر ایران نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، ایران نے کہا کہ سعودی عرب کویمن میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

    عدن میں حوثی قبائل اور سابق صدر کےحامیوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید بارہ شہری ہلاک ہوئے، سعودی جیٹ طیاروں نے صنعاء ائیرپورٹ پر بمباری کی ہے۔

    سعودی عرب نے یمن میں فضائی بمباری کے ساتھ حوثی قبائل کے خلاف تربیت یافتہ قبائلی جنگجو بھی یمن کی سرحد میں داخل کردیئے ہیں،  جس سے جھڑپوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    سعودی اتحادی افواج نے ایک طرف یمن میں فضائی حملے تیزکردیے اور دوسری طرف فوجی تربیت یافتہ یمنی قبائلی جنگجوؤں کو حوثی قبائل کے زیرِ تسلط علاقوں میں داخل کردیا۔

    جس سے حوثی قبائل اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔

    سعودی فوج حکام نے یمن میں حوثی قبائل کے خلاف کامیابی کے لیے زمینی مداخلت کو ناگزیر قراردیتے ہوئے قبائلی جنگجوؤں کو تربیت دی تھی۔