Tag: Iranian President

  • ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، جبکہ 23 اپریل کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا و دیگر موجود ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

    ایرانی صدر کی آمد سے قبل سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وزراء اعلیٰ اور دونوں صوبوں کے گورنرز سے بھی ملاقات ہوگی۔

    8 فروری کے بعد اپوزیشن کے رویے نے عوام کو بددل کردیا، وزیراعظم

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے پاس پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، رابطے، توانائی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔

  • ایرانی صدر کا فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

    ایرانی صدر کا فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شام میں پاسدارن انقلاب کے فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے اسرائیل کی جانب سے پاسداران انقلا ب کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ دہشت گردانہ اقدام کیا گیا۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنایات اور بزدلانہ اقدامات کا ہرحال میں جواب دیا جائے گا، یہ حملے غاصب حکومت کی شکست کی دلیل ہیں، صہیونی حکومت اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزشام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل فوج کے حملے میں پاسداران انقلاب کے پانچ ملٹری مشیر جاں بحق ہو ئے، اسرائیلی فوج نے چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

    اس حملے میں پاسدران انقلاب میں قدس فورس کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی المعروف حاجی صادق اور ان کے جانشیں سمیت پانچ فوجی کمانڈرز جان سے گئے، مارے جانے والے دیگر چاربڑے فوجی کمانڈروں میں حجۃ اللہ امیدوار، علی آقازادہ، حسین محمد اور سعید کریمی شامل ہیں۔

     ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ارکان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، پاسدران انقلاب کا کہنا ہے اعلیٰ فوجی کمانڈر شام میں مشن پر تھے۔

  • امریکی پابندیاں کیوں لگیں؟ ایرانی صدر نے حقیقت بتادی

    امریکی پابندیاں کیوں لگیں؟ ایرانی صدر نے حقیقت بتادی

    تہران :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں ظالمانہ اور یورپ و امریکہ کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔

    یہ بات انہوں نے گزشتہ شب قومی ٹیلیویژن پر عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پابندیوں کے اثرات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں ظالمانہ اور بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد پیش کرنے والے یورپ اور امریکہ کے وعدوں کے برخلاف ہیں۔

    ایران کے صدر نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے ایران مخالف قرارداد پیش کرنے کا عمل اچھا نہیں تھا اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی 15 رپورٹوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کی تصدیق کی ہے۔

    سید ابراہیم رئیس نے ایرانی وزیر خارجہ اور جوزپ بورل کے درمیان ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم وقار اور عزت پر مبنی مذاکرات کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

    صدر ایران نے ہمسائیگی کی پالیسی کو اپنی حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت میں 450 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور 18 پڑوسی ممالک کو تکنیکی اور انجینئرنگ کی خدمات دے رہے ہیں اور علاقائی ممالک میں ایران کی تکنیکی اور انجینئرنگ برآمدات 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ میں ایران کا حصہ بہت زیادہ ہے اور یہ ابھی ہمارے سفر کی ابتدا ہے۔

    ایران کے صدر نے شنگھائی، بریکس اور ای سی او کے رکن ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں تجارت میں 20 فیصدی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہم نے انجینئرنگ اور تکنیکی خدمات کی برآمدات کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ خطے میں تجارتی ترقی کے لیے بہت بڑی صلاحیتیں موجود ہیں۔

  • پاکستانی قیادت کیجانب سے ایران کے نو منتخب صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    پاکستانی قیادت کیجانب سے ایران کے نو منتخب صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کیجانب سے ایران کےنومنتخب صدر کیلئےنیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے ایران کی کاوشوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد ہوئی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

    ایرانی وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی افغانستان کی شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے ایران میں صدارتی انتخابات کےکامیاب انعقاد پرمبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قیادت کیجانب سےایران کےنومنتخب صدر کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا۔

    ملاقات میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ گزشتہ چندبرسوں میں گہرے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے، تعلقات کےاستحکام میں جوادظریف کاکردارقابل تحسین ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے امن کو ناگزیرسمجھتا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس موقف کاحامی رہا ہےافغان مسئلےکا فوجی حل نہیں ، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلےکادیرپاسیاسی حل نکالاجائے، افغانستان میں بدامنی کےباعث پاکستان اورایران متاثرہوئے۔

    شاہ محمود قریشی نےافغانستان میں قیام امن کیلئے ایران کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا افغانستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی تشویش کاباعث ہے، پرتشدد واقعات میں اضافہ امن مخالف قوتوں کوتقویت دینےکاباعث بن سکتاہے، افغان دھڑوں کومل بیٹھ کرافغان امن عمل نتیجہ خیزبنانےکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے۔

  • ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی، صدر حسن روحانی

    ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی، صدر حسن روحانی

    تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے امن چاہیے تو سلامتی کے بدلے سلامتی ہو، ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نےایران اور امریکا کے درمیان جاری برسوں کی کشیدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ ایران سے جنگ تمام جنگوں پر بھاری ہوگی۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے میں اپنے فوجیوں کے لیے امن چاہیے تو سلامتی کے بدلے سلامتی ہو، ہماری سیکورٹی متاثر کر کے اپنے تحفظ کی توقع کرنا بے کار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امن کے بدلے امن، تیل کے بدلے تیل کا فارمولہ ہے، جھوٹے دعوے مت کرو، سیکورٹی کے بدلے ہی سیکورٹی ملے گی، امریکا اگر ایران سے مذاکرات چاہتا ہے تو تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر پابندیاں اٹھالیں تو امریکا کو مجرم تصور نہیں کیا جائے گا۔

    ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے،حسن روحانی

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور فوجی قوت نے گزشتہ 14 ماہ سے ایران کے عوام کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

    حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کو اپنے اختیار کردہ ہر طریقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، خطے میں اس کی مذمت کی جاری رہے گی۔

  • امریکا عالمی اصولوں کی پاسداری کرے، تو مذاکرات کے لیے تیارہیں،ایرانی صدر

    امریکا عالمی اصولوں کی پاسداری کرے، تو مذاکرات کے لیے تیارہیں،ایرانی صدر

    تہران : ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا بات چیت کے لیے کوئی حکم جاری کرتا ہے تو پھر اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرے اور احترام کا مظاہرہ کرے تو ایران اس کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوسکتا ہے لیکن اس پر مذاکرات کے لیے دبا نہیں ڈالا جاسکتا۔

    ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر دوسرا فریق مذاکرات کی میز پر احترام سے بیٹھے اور بین الاقوامی قواعد وضوابط کی پاسداری کرے تو ہم دلیل و منطق اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اگر وہ بات چیت کے لیے کوئی حکم جاری کرتا ہے تو پھر اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرچکا ہے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جارہے ہیں، جبکہ دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر امریکی مفادات کو ٹھیس پہنچی تو ایران کو سنگین تنائج بھگتنا ہوں گے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے پر عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ان حملوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیا جارہا ہے، گزشتہ روز فجیرہ کی بندرگاہ کے قریب سعودی عرب سے امریکا جانے والے دو آئل ویسلز پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ تبا ہ ہوگئے تھے۔

  • جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریں گے، ایرانی صدر

    جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریں گے، ایرانی صدر

    نیویارک : ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریگا لیکن ہم کسی کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب ان کی لاعلمی اور حقائق سے ماورا تھا۔

    یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے انحراف سے امریکا اپنی ساکھ کھو دے گا، ایران نے ہمیشہ برداشت وتحمل کا مظاہرہ کیا اور اقدارکی پاسداری کی۔

    ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران کبھی جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریگا،جوہری معاہدہ کسی ایک ملک نہیں عالمی کمیونٹی سے منسلک ہے، ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پرجواب کاحق محفوظ رکھتاہے۔


    مزید پڑھیں: ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے‘ حسن روحانی


    ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی اقدامات خطے میں غربت، بدامنی انتہا پسندی کا باعث ہیں اور غیر ملکی مداخلت سے بحران میں اضافے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں:ایٹمی معاہدہ کا خاتمہ ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہوگی‘ حسن روحانی


    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت اپنے عوام کو بتائے کہ اربوں ڈالر خرچ کرکے دنیا میں کونسا امن قائم ہوا؟ ہم امن کے خواہاں اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں اپنی عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔