Tag: Iraq blast

  • بغداد میں 2خودکش دھماکے‘ 17افراد جاں بحق

    بغداد میں 2خودکش دھماکے‘ 17افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کی مقامی مارکیٹ میں دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے اڑا دیا، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے۔

    دھماکوں میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشو یشناک بتائی جاتی ہے۔

    بغداد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کو ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔

    دوسری جانب عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے بغداد کی مارکیٹ میں شہریوں پرفائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


    بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ رواں سال 29 اگست کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 11 مئی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں خوفناک کار بم دھماکے میں 64 افراد جاں بحق جبکہ 87 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بغداد میں سلسسلہ وار حملوں میں 15 افراد ہلاک، 50زخمی

    بغداد میں سلسسلہ وار حملوں میں 15 افراد ہلاک، 50زخمی

    بغداد: عراق کے دارلحکومت بغداد میں سلسسلہ وار حملوں میں پندرہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں کم از کم تین راکٹ فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے، اس سے قبل اسلحے کے ایک گودام پر حملہ کیا گیا۔

    bagdah

    3-fb

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راکٹ ہتھیاروں کے ذخیرے میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث فائر ہوئے تھے۔


     مزید پڑھیں : عراق میں شادی کی تقریب پر حملہ،15 افراد جاں بحق


    دوسری جانب غزالیہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔

    2-fb

    بغداد کی پھل اور سبزیوں کی دو مارکیٹوں میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوئے جبکہ شہر کے مغربی حصے میں ہونے والے بم حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔


     مزید پڑھیں :  عراق میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکہ، 7 افراد ہلاک 11 زخمی


    یاد رہے کہ چند روز قبل عراق کے شہر کربلا کے مغربی علاقے عین التمر میں شادی کی تقریب پر ایک خود کش بمبار سمیت داعش کے5دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے مشین گنوں سے فائرنگ کی اور تقریب کے شرکاء پر دستی بم بھی پھینکے،جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    علاوہ ازیں 3 جولائی کو عراق کے ضلع وسطی کرادہ میں ایک خونریز بم دھماکہ میں 292افراد جاں بحق ہو گئے تھے یہ دھماکہ عراق میں گزشتہ 13 سال سے جاری کشیدگی کے دوران ہونے والا سب سے بھیانک اور خونریز حملہ تھا۔

    واضح رہے کہ خانہ جنگی نے ناصرف عراق کے بنیادی ڈھانچے تباہ کردیا ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو ہجرت پر مجبور کیا اور ملک کا نقشہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا۔

  • بغداد:  دوکار بم دھماکے، 27افراد ہلاک ہوگئے

    بغداد: دوکار بم دھماکے، 27افراد ہلاک ہوگئے

    عراق: دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعہ کے روز دو کار بم دھماکوں میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے، ایک کار بم دھماکہ بغداد کے جنوبی علاقے حے العمل میں مارکیٹ میں ہوا اور دوسرا کار بم دھماکہ بغداد کے مشرقی علاقےالحبیبیہ میں ہوا۔

    پولیس کے مطابق دونوں بم دھماکوں میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے، دولت اسلامیہ نے ان کار بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • عراق:تین کار بم دھماکوں میں 49 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    عراق:تین کار بم دھماکوں میں 49 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    عراق: خودکش حملوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کل سے اب تک ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں اُنچاس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    عراق کے دار الحکومت بغداد کے جنوب جرف السخر میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی ایک کار سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے باعث حملے میں چوبیس افراد موقع پرہی ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

    دوسرا دھماکہ بغداد کے قریب کیا گیا جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔

    آج بغداد میں ہونے والے تازہ ایک کاربم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے،  واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، زخمیوں کو قریب ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

    امریکی فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری جنگ کے بعد عراق میں ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں تیزی آگئی ہے۔

  • بغداد:3بم دھماکوں میں 13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:3بم دھماکوں میں 13افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:  عراقی دارالحکومت بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، تین کار بم دھماکوں میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، جس میں تین افراد جان سے گئے جبکہ دوسرا دھماکہ بغداد کے میسالون اسکوائر میں پیش آیا جس کی زد میں آکر پانچ افراد مارے گئے۔

    دھماکے میں متعدد دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، تیسرا دھماکہ سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ہوا۔

    دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

  • بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد :عراقی دارالحکومت میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں ساٹھ افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد پے درپے کئی دھماکوں سے گونج اٹھا، پہلا دھماکہ قطار میں لگے مزدوروں کے قریب کھڑی کار میں نصب بم پھٹنے سے ہوا، جس میں کئی افراد نشانہ بنے جبکہ صدرسٹی میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں بتیس افراد نشانہ بنے۔

    دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔