Tag: IRAQ CRISIS

  • امریکا کی داعش کیخلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد

    امریکا کی داعش کیخلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد

    واشنگٹن: امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد کردی جبکہ امریکی فضائیہ کی داعش کے خلاف فضائی کاروائیاں جاری ہیں۔

    وائٹ ہاوس کے ترجمان جون ارنسٹ نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ امریکا نے ایران کی جانب سے پیش کردہ اس تجویز کو مسترد کردیا ہے، جس میں ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا جوہری پروگرام کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کرے تو داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

    جون ارنسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر کسی مفاہمت کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    دوسری جانب امریکی طیاروں نےعراق کے شہر کرکوک میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کی گاڑیاں تباہ کردیں، امریکاعراق میں داعش کے خلاف اب تک ایک سو نوے حملے کرچکا ہے۔

  • عراق: پُرتشدد واقعات، 28افراد ہلاک،درجنوں زخمی

    عراق: پُرتشدد واقعات، 28افراد ہلاک،درجنوں زخمی

    عراق: پُرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،بم دھماکوں کے باعث اٹھائیس افراد لقمہ اجل بن گئےجبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں سترہ افراد جاں بحق ہوگئے، دوسرے واقعے میں عراق کے جنوبی شہر محمدیہ میں تین افراد ایک کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ شمالی شہر کرکوک میں ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔

    پُرتشدد واقعات میں کئی گاڑیوں، مارکیٹوں اورعمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، فوری طور پر ان بم دھماکوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    داعش کیخلاف کارروائی، ترکی کا بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ

    قبرص: ترکی نے بھی غیرملکی جنگجووں اور دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔

    قبرص میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داود اولو کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے عراق اور شام کی طرح ترکی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، ملک اور قوم کے مفاد میں رہتے ہوئے ترکی نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے امریکی صدر باراک اوباما کے اعلان کے بعد عراق اور شام میں موجود شدت پسند گروپ داعش کے اہم ٹھکانوں پر حملے شروع کردئیے گئے ہیں۔

    شدت پسندوں گروپ کے خلاف حملوں میں دنیا کے تیس ممالک امریکا کے ساتھ ہیں۔

  • سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    جدہ: سعودی عرب سمیت دس عرب ممالک نے داعش کے خلاف امریکا کی مدد کا اعلان کیا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش جنگجوؤں کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے جدہ میں عرب وزرائے خارجہ سے عراق اور شام میں جنگجو گروپ داعش کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، سعودی عرب سمیت دس عرب ملکوں نے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عراق اور شام میں فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

    دوسری جانب سی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش جنگجوؤں کی تعداد بیس ہزارسے بڑھ کر اکتیس ہزار پانچ سو ہو گئی ہے۔