Tag: iraq isis

  • داعش نے نمرود شہر کے کھنڈرات پر بھی بلڈوزر چلا دیئے

    داعش نے نمرود شہر کے کھنڈرات پر بھی بلڈوزر چلا دیئے

    عراق : شدت پسند تنظیم داعش نے آثارِ قدیمہ میں شمار ہونے والے شہر نمرود پر بلڈوزر چلا دیئے۔

    نمرود کے کھنڈرات کا شمار عراق کے اہم ترین آثارِ قدیمہ میں ہوتا ہے، جسے تباہ کرنے کیلئے شدت پسند بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری استعمال کر رہے ہیں۔

    نمرود کا شہر 13ویں صدی قبل مسیح میں موصل کے نزدیک دریائے دجلہ کے کنارے بسایا گیا تھا، عراقی صوبے نینوا میں واقع یہ کھنڈرات قدیم آرمینیائی تہذیب کی اہم ترین باقیات میں سے ہیں۔

    نمرود کی تباہی کی اطلاعات نے عالمی سطح پر آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے سلسلے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آثار کی تباہی طالبان کے ہاتھوں دوہزار ایک میں افغان صوبے بامیان میں بدھا کے مجسموں کی تباہی جیسی ہے۔

  • عراق:امریکہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    عراق:امریکہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    عراق: امریکا نے عراق میں داعش کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، امریکی جیٹ طیاروں نے بغداد کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

    امریکی حکام کے مطابق بغداد کے جنوب مشرقی حصے اور کوہ سنجار کے قریب جیٹ طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی، داعش کے خلاف کارروائی باقاعدہ امریکی اعلان کی بعد گئی ہے۔

    صدر براک اوباما نے امریکی قوم سے خطاب میں داعش کےخلاف حکمت عملی کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی فوج کردوں اورعراقی فوج کو داعش کےخلاف جنگ میں معاونت فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ داعش کے خلاف جنگ طالبان کے خلاف کاروائیوں میں اثرانداز نہیں ہوگی، پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی نقل وحرکت پر مکمل نظر ہے۔

    داعش میں اسی سے زائد ممالک کے دہشت گرد شامل ہیں، ان دہشت گردوں میں امریکا اور یورپ کے باشندے بھی شامل ہیں۔