Tag: Iraq

  • امریکہ داعش کے خلاف عراق میں خصوصی دستے تعینات کررہا ہے

    امریکہ داعش کے خلاف عراق میں خصوصی دستے تعینات کررہا ہے

    واشنگٹن: امریکہ نے داعش پر دباؤ بڑھانے کے لئے عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس فیصلے کا اعلان امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نےکانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا عراقی حکومت کے مکمل تعاون کے ساتھ عراقی اور کرد ملیشیا کی مدد کے لیے امریکہ کے خصوصی دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیردفاع نے کانگریس کی آرمڈ سروسزّ کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ کے خصوصی دستے دولت اسلامیہ کے رہنماؤں کوگرفتار کرنے اور مغویوں کو رہا کرانے کے لیے آزادانہ کارروائیاں کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی قیادت میں اتحادی ممالک کے جنگی جہازعراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں تاہم ان میں کوئی قابلِ ذکر کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

    دوسری جانب روش نے بھی داعش کے خلاف شام میں کاروئیاں شروع کررکھی ہیں اور فرانس نے بھی پیرس حملوں کے بعد داعش کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں۔

  • امریکہ کا شام میں اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ

    امریکہ کا شام میں اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے کے لیے امریکہ نے اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شام میں حکومت کے خلاف برسرِ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف نبردآزما مقامی فورسز کی مدد کے لیے اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے مطابق امریکا 50 کے قریب اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے گا جہاں شامی افواج داعش نامی عفریت سے لڑنے میں مصروف ہیں۔

    پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ دستے مقامی قیادت کو ہرطرح سے مالی اور ملٹری معاونت فراہم کریں گے تاکہ داعش نامی اس حکومت مخالف تنظیم کے خلاف جنگ میں موثرحکمت عملی اختیار کی جاسکے۔

    امریکی صدرباراک اوباما نے اسپیشل فورسز پرمشتمل دستوں کو شمالی شام میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا عراقی میں بھی اسی طرح کی اسپیشل فورسز کی تعیناتی پرغورکررہا ہے۔

  • اگرصدام اورقذافی زندہ ہوتے تو دنیا بہترجگہ ہوتی، امریکی صدارتی امیدوار

    اگرصدام اورقذافی زندہ ہوتے تو دنیا بہترجگہ ہوتی، امریکی صدارتی امیدوار

    واشنگٹن: امریکہ کے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈانلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر صدام حسین اورمعمر قذافی آج بھی اقتدار میں ہوتے تو دنیا ایک بہترجگہ ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی این این کے ایک ٹاک شو میں کیا جہاں ارب پتی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوبامہ اورسابق سیکرٹری اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ منقسم ہوکررہ گیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدام حسین اورمعمر قذافی نے اپنے ہی لوگوں پر مظالم روا رکھنے کی ہر حد کو عبورکیا اور اب یہ دونوں افراد اس دنیا میں نہیں ہیں۔؎

    صدام حسین کو عراق پرامریکی حملے کے بعد 2006 میں سزائے موت دی گئی جبکہ قذافی کو2011 میں اقتدار سے برطرف کرکے بھپرے ہوئے مجمع نے قتل کردیا تھا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج لیبیا اورعراق تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، لیبیا، عراق اور شام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان سب کی ذمہ دار صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن کی پالیسیاں ہیں۔

    انہوں نے عراق کو ’’دہشت گردوں کی ہارورڈ‘‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق دہشت گردوں کی تربیت گاہ بن چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ صدام کوئی اچھا شخص تھا وہ ایک بدترین شخص تھا لیکن اس کے دورمیں عراق کی صورتحال آج سے قطعی بہترہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ خارجہ پالیسی امریکی افواج کو مسلسل مصروف رکھنے کی راہ پر گامزن ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی دنیا قرونِ وسطیٰ کے عہد کی دنیا بن چکی ہے یعنی یہ ایک ناقابلِ یقین، خطرناک اورخوفناک دنیا ہے۔

  • دنیا بھر میں نواسہ رسول کی یاد میں مجالس اور ماتمی جلوس برآمد

    دنیا بھر میں نواسہ رسول کی یاد میں مجالس اور ماتمی جلوس برآمد

    دنیا بھر میں امام حسین کی قربانی کی یاد میں یوم عاشور پر عزاداری کی گئی اور جلوس برآمد ہوئے۔ دنیا بھر میں نواسہ رسول کی یاد میں مجالس اور ماتمی جلوس بر آمد ہوئے۔

    عراق کے شہر کربلا میں تیس لاکھ افراد نے امام حسین کے روضہ پر حاضری دی عراقی دارالحکومت بغداد میں عاشورہ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

    یوم عاشور پر تہران سمیت مختلف شہروں میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کی یاد میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔

    شام میں بھی حضرت امام حسین کی یاد میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔ امریکہ اور یورپ میں بھی شہادت امام حسین کی یاد میں جلوس برآمد ہوئے۔

    کابل میں عاشورہ پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات تھے۔ شہر کے حساس علاقوں میں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات تھے ۔بحرین میں ماتمی جلوسوں میں ہزاروں عزا دار شریک ہوئِے۔

  • عراق : اجتماعی قبروں سے365داعش جنگجوؤں کی لاشیں برآمد

    عراق : اجتماعی قبروں سے365داعش جنگجوؤں کی لاشیں برآمد

    بغداد : عراق کے قصبے بیجی سے انیس اجتماعی قبروں سے تین سو پینسٹھ داعش جنگجوؤں کی لاشیں برآمد ہوئیں.

    مشرق وسطی میں داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے دنیا کے امن پسندوں میں تشویش کی لہر دوڑا رکھی ہے، داعش دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی خبریں آئے دن آتی رہتی ہیں مگر کوئی نہیں جانتا کہ داعش دہشت گرد کہاں ،کب اور کیسے دفنائے جاتے ہیں.

    داعش کے دہشت گرد شام اور عراق میں اپنی دہشت گردی کو موثر بنائے ہوئے ہیں، داعش دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بعد ان کے دفنانے کا معمہ اس وقت سامنے آیا جب عراقی فوج کےاعلیٰ افسر نے پریس کو داعش کے دہشت گردوں کی قبروں سے متعلق آگاہ کیا.

    فوجی افسر کے مطابق بغداد سے دو سو کلومیٹر دور بیجی کے علاقے سے داعش کے شدت پسندوں کی نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی ہیں، البتہ یہ لاشیں کتنی پرانی ہیں یہ واضح نہ ہوسکا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سولہ ماہ سے عراق کے قصبے بیجی میں عراقی فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس کےباعث بیجی کا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے.

  • بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد: عراق میں خانہ جنگی کے ستائے عوام سیاسی اصلاحات اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں بد عنوانی کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کے لیے 20 ہزار سے زائد افراد نےریلی نکالی ۔

    ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئےاور شرکاء نے حکومت سے بد عنوانی کا خاتمہ اورعوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ ایک ماہ سے سیاسی اصلاحات اوربدعنوانی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

    دوسری جانب عراق میں خانہ جنگی کی بھی صورتحال ہے داعش نامی دہشت گرد تنظیم عراق کے مختلف علاقوں میں اپنا تسلط جمائے بیٹھی ہےجس کے خلاف عراق اور اس کی اتحادی افواج نبرد آزما ہیں۔

  • عراق :دو خودکش حملہ آوروں کا حملہ،12افراد ہلاک، 45زخمی

    عراق :دو خودکش حملہ آوروں کا حملہ،12افراد ہلاک، 45زخمی

    بغداد: شمالی عراق میں داعش کے شدت پسندوں کے بھر ے پرے سوئمنگ پول پر دوخودکش حملوں میں بارہ افراد ہلاک اور پینتالیس زخمی ہوگئے۔

    دارلحکومت بغداد سے ایک سوپچھتر میل شمال میں واقع شہر تعز خرماتو میں سوئمنگ پول پر داعش کے خود کش حملہ آور نےاپنے آپ کو اس وقت دھماکہ سے اڑا دیا جب سوئمنگ پول لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

     پولیس کے مطابق دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر سائیکل اس وقت دھماکہ سے اڑا دی جب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، پولیس کے مطابق زخمیوں میں بچوں کی بڑی تعدا د بھی شامل ہے۔

  • عراق میں پولیس بیس پرداعش کا حملہ

    عراق میں پولیس بیس پرداعش کا حملہ

    بغداد: شدت پسند جہادی گروہ دولت اسلامیہ نے بغداد کے جنوب میں واقع پولیس بیس پر خود کش حملے میں 37 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اپنے آن لائن بیان میں داعش کا کہنا تھا کہ ایک صومالی شخص دھماکہ خیز مواد سے آراستہ گاڑی لے کر بیس میں داخل ہوا اور پیچھے سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک تاجک اور شامی جہادی نے دھماکہ کردیا۔

    عراقی افسران کے مطابق حملے میں تیس افراد زخمی ہوئے تھے اور یہ حملہ سمارا اور تھرتھر جیل کے درمیان واقع وفاقی پولیس کی بیس پرپیش آیا۔

    واضح رہے کہ یہ بیس انبر میں داعش کی سپلائی لائن کاٹنے کے لئے استعمال کیا جارہاہے جہاں داعش نے گزشتہ ماہ اہم شہررمادی پراپنا تسلط جمایا ہے۔

  • شامی حکومت کا داعش پر شدید حملہ، 70 جنگجو ہلاک

    شامی حکومت کا داعش پر شدید حملہ، 70 جنگجو ہلاک

    دمشق: دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شامی حکومت کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی داعش کے ٹھکانوں پرشیلنگ کے دوران سترسے زائد جنگجو مارے گئے۔

    غیرملکی ذرائع کے مطابق شامی حکومت نے داعش کے مختلف ٹھکانوں پرشیلنگ کرکے ستر سےزائد داعش کے جنگجوؤں کوہلاک کردیا ہے ان میں سےانسٹھ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سرکاری ہیلی کاپٹروں نےالباب نامی شہرمیں داعش کے مختلف ٹھکانوں پرشیلنگ کی۔

    الباب ان دنوں داعش کےکنٹرول میں ہے جبکہ شامی شہرحلب میں ایک دوسرےحملےمیں بارہ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ شامی فوج پرحملہ کے لئے جمع ہورہے تھے۔

    شام میں دولت اسلامیہ اورحکومت کے درمیان زورآزمائی جاری ہے تو دوسری طرف عراق میں بھی صورتحال مختلف نہیں دولت اسلامیہ تکریت پر قبضہ کرکے اسے گنوا چکی ہے جبکہ رمادی شہر پر قبضے کئی چند دن بعد ہی شیعہ ملیشیا گروہ شہرکے اطراف میں صف بندی کرکے منظم حملے کرنے کی تیاری کرچکے ہیں۔

  • فرقہ واریت کا خوف، عراق نے داعش کے خلاف مہم کا نام بدل گیا

    فرقہ واریت کا خوف، عراق نے داعش کے خلاف مہم کا نام بدل گیا

    بغداد: عراق میں سنی اکثریتی شہر’رمادی‘ کو داعش سے واپس چھیننے کے لئے شیعہ مسلح گروہ کی جانب سے ترتیب کردہ مہم کا نام بدل دیا گیا ، اس کی وجہ وہ تنقید بتائی جارہی ہے کہ اس نام سے فرقہ واریت کو فروغ ملے گا۔

    مہم کے نام کی تبدیلی اس وجہ سے کی گئی کہ عراقی حکومت داعش کے خلاف لڑنے کے لئےانتشارکا شکارملکی فوج پرانحصار کرنے کے بجائے شیعہ مسلح گروہوں پرزیادہ بھروسہ کررہی ہے جس کی وجہ سے ملک کی سنی آبادی کو تحفظات درپیش تھے۔

    شیعہ مسلح گروہ کی جانب سے پہلے اس مہم کا نام ’’لبیک یا حسین‘‘ رکھا گیا تھا لیکن سنی مسلمانوں کے اعتراض کے بعد یہ نام تبدیل کرکے ’’لبیک یا عراق‘‘ رکھا گیا ہے۔

    شیعہ گروہ الحشد شعبی کے ترجمان کریم النوری کا کہنا ہے کہ ’’دونوں نام ایک ہی مفہوم کے تحت ہیں لہذا ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔

    عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی شیعہ گروہوں کو انبر صوبے میں لڑنے کے لئے بھیجنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے کیونکہ ان کا پہلے ہی خیال تھا کہ اس سے فرقہ وارانہ عوامل تقویت حاصل کریں گے۔