Tag: Iraq

  • عراق میں امریکی حملہ: البغدادی کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات شروع

    عراق میں امریکی حملہ: البغدادی کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات شروع

    بغداد: عراق میں داعش کے اجلاس کے دوران امریکی فضائی حملے میں تنظیم کےکئی رہنمازخمی ہو گئے ہیں اورامکان ظاہر کیا جارہاہے اس اجلاس میں داعش کا امیرابوبکرالبغدادی بھی موجود تھا۔

    عراق میں داعش کی زیر تسلط علاقے میں امریکی فضائیہ نے کالعدم تنظیم کے قائدین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اہم اجلاس مصروف میں تھے۔

    اس اجلاس میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موجودگی سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ ئی ہیں غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کی بمباری سے اعلیٰ قیادت سے سمیت کئی مشیران مارے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں داعش یا امریکی فضائیہ کی طرف سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ عراق میں داعش کے مقبوضہ علاقے میں یہ پہلی امریکی کاروائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عراق نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا داعش کا سربراہ البغدادی امریکی افواج کی جانب سے کئے گئے اس حملے میں ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

  • حضرت قاسم کی مہندی کے جلوس، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت

    حضرت قاسم کی مہندی کے جلوس، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت

    کراچی: آج سات محرم الحرام ہے اور آج کا دن امام حسن کے فرزند حضرت قاسم سے منسوب ہے۔

    امام حسن مجتبي کے بیٹے قاسم ابن الحسن جب میدان کربلا میں اترے تو ہاشمی جوان نے اپنے بابا اوردادا کے شجاعت کے جوہر دکھائے۔ یہ کربلا کے وہ شہید تھے جن کا لاشہ بے دردی سے یزیدی لشکر کے گھوڑوں سے پامال کرایا گیا۔

    تاریخ کے مطابق سات محرم والحرم سے آل رسول اور اصحاب حسین پرابن زیاد کے لشکر نے پانی بند کردیا تھا۔

    ملک بھر میں برپا ہونے والی مجالس عزا میں علما و ذاکرین شہادت حضرت قاسم کا ذکر کررہے ہیں وہیں ان کے قربانی سے منسوب مہندی ، تعزیئے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔

    ساتویں محرم الحرام کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اندرون سندھ اور پنجاب کے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سندھ بھرمیں دس ہزار رینجرز، پچہتر ہزار پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔اندرون سندھ اور پنجاب کے چھوٹے شہروں سے نکلنے والے جلوسوں کے راستے مکمل سیل کردئیے گئے ۔خیرپور میں محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولیس نے فلیگ مارچ کیا اورچشتیاں میں پولیس کے دستے شہر بھرمیں موٹرسائیکل پر گشت کرتے رہے۔

    محرم الحرام کے دوارن امن و امان اوربھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے عزادار حسین کی سیکورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ لاڑکانہ میں کسی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔جبکہ سکھر سمیت بیشتر شہروں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور سیکورٹی اداروں کا گشت جاری ہے

  • عراق:تین کار بم دھماکوں میں 49 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    عراق:تین کار بم دھماکوں میں 49 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    عراق: خودکش حملوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کل سے اب تک ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں اُنچاس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    عراق کے دار الحکومت بغداد کے جنوب جرف السخر میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی ایک کار سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے باعث حملے میں چوبیس افراد موقع پرہی ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

    دوسرا دھماکہ بغداد کے قریب کیا گیا جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔

    آج بغداد میں ہونے والے تازہ ایک کاربم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے،  واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، زخمیوں کو قریب ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

    امریکی فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری جنگ کے بعد عراق میں ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں تیزی آگئی ہے۔

  • بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد :عراق کے شہر رمادی کے مغربی علاقے میں انتہا پسندوں کے ایک کیمپ پر امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں30افراد ہلاک ہو گئے، دوسری جانب شامی جیش الحر نے ترکی کی سرحد پر واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی کی انڈسٹریل اسٹیٹ کے وسیع علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں شدت  پسندوں کے زیرِ استعمال طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ تباہ ہوگئی ہے۔

    بغداد کونسل کے سربراہ الشیخ مال اللہ العبیدی کا کہنا ہے کہ العبید قبیلہ، فوج اور پولیس نے اتحادی طیاروں کے کور بمباری کی مدد سے انتہا پسندوں پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق قبائلیوں نے شہر کی شاہراہوں پر شدت پسندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ان کارروائیوں میں متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے زیرِ استعمال تنصیبات، ساز و سامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار تباہ ہوئی۔

  • بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کا دارالحکومت بغداد پے درپےچار کاربم دھماکوں سے گونج اٹھا، سینتالیس افراد جاں بحق سوسے زائد زخمی ہوگئے۔

    پہلا دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے طالبیہ میں ہوا،جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادی، دھماکے کے نتیجے میں دس سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

    الدولائی میں ریسٹورنٹ کے قریب ہونے والے دو خود کش کار بم حملوں میں انیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    حریہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد جان سےگئے، اقوام متحدہ کے مطابق بغداد میں رواں ماہ کے دوران چار سوسے زائد افراد پر تشدد واقعات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • بغداد :خودکش بم دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 25 افراد ہلاک

    بغداد :خودکش بم دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 25 افراد ہلاک

    بغداد :عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش بم دھماکے میں رکن پارلیمنٹ سمیت پچیس افراد جان سے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش دھماکا بغداد کے نواحی علاقے میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا، جس کی زد میں آکر پچیس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

    دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

  • شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی،اوباما

    شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی،اوباما

    وشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی۔

    امریکی صدر براک اوباما نےداعش کےخلاف کارروائی میں شامل اتحادی ممالک کےفوجی سربراہان سےملاقات کی،ملاقات میں عراق اورشام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،امریکی صدر اوباما کا کہنا تھاکہ عالمی برادری عراق اور شام میں شدت پسندوں کے خاتمے کے لئے متحد ہے،اجلاس میں ترکی،سعودی عرب سمیت بیس ممالک کےفوجی سربراہان نے شرکت کی۔

  • بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    عراق کا دارلحکومت بغداد بم دھماکے سے گونج اٹھا، دس افرا جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

    دھماکا بغداد کے جنوبی علاقےمیں کیفے کی پارکنگ ہوا، جس کی زد میں آکر دس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ پولیس نے دھماکہ کی جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • عراق: حیدرالعبادی کو نئی حکومت بنانے کی دعوت

    عراق: حیدرالعبادی کو نئی حکومت بنانے کی دعوت

    بغداد:  عراق کے صدر فواد معصوم نے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حیدرالعبادی کو وزیراعظم نامزد کرکے حکومت بنانےکی دعوت دیدی، امریکی صدر اوباما نے نئی قیادت کوخوش آئندہ قرار دیتے ہوئے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    عراق میں نئی حکومت کے قیام کے لیے سیاسی رہنماؤں کے رابطے تیز ہوگئے ہیں، عراقی قومی اتحاد نے حیدرالعبادی کو وزارت عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ اس فیصلے کے فوری بعد صدر فواد معصوم نے ان کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے انھیں قومی اتحاد کی نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

    وزیر اعظم نوری المالکی نے اس اقدام کو یکسر مسترد کیا ہے، عراق کی صورتحال پر امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ عراق میں نئی حکومت کے قیام اور پر امن منتقلی کی حمایت کرتے ہیں، صدر اوباما نے نوری المالکی کی جانب سے مخالفت کی مذمت کی ہے۔

  • خود کش حملے میں 50 فوجی ہلاک داعش کا دعوی

    خود کش حملے میں 50 فوجی ہلاک داعش کا دعوی

    کراچی:غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عسکریت پسند تنظیم داعش نےشمال مشرقی شہر رقہ میں شامی فوجی اڈے پرحملے میں تقریبا پچاس شامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    جس کے لیے خودکش حملہ آوراستعمال کئےگئےتھے جنہوں نے فوجی چوکیوں پر دھماکہ خیز مادوں سے بھری کاریں اڑا دی تھیں۔

    رقہ حمص اور دیر الزورکے بعد شام کا تیسرا صوبہ ہے جہاں شامی فوج اور داعش کے دستوں کے درمیان وسیع پیمانے پرلڑائیاں ہو رہی ہیں۔

    داعش شام کے شہر حلب سے عراق کے شمال مغربی شہر موصل تک پھیلے ہوئے وسیع علاقے اپنے کنٹرول میں لے چکا ہے۔