Tag: iraqi foreign minister

  • پاکستانیوں کیلیے ویزے کا حصول آسان ، عراقی وزیرخارجہ کا بڑا اعلان

    پاکستانیوں کیلیے ویزے کا حصول آسان ، عراقی وزیرخارجہ کا بڑا اعلان

    اسلام آباد :‌عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شہروں کے دورے  میں پاکستانیوں کے لیے ویزوں کے حصول میں آسانی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورعراق کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کی، عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے کہا کہ دونوں ممالک نے علاقائی روابط پربات کی، ہم مذاکرات کےذریعےمسائل کےحل پریقین رکھتے ہیں۔

    ڈاکٹر فواد حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پرتشویش ہے، خطے میں کشیدگی عراق اوردیگرممالک کومتاثرکرتی ہے، افغانستان میں پرتشددکارروائیوں پرتشویش ہے، کشمیرکامسئلہ پاکستان اوربھارت کوحل کرنا ہے۔

    عراقی وزیرخارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزوں کے حصول میں آسانی کریں گے، پاکستانی زائرین کے لیےعراق کے شہروں کے دورے کو آسان کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق کے وزیرخارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، دونوں ممالک میں مذہبی سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک عوامی روابط کے فروغ کے اقدامات کررہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں عراق کوجنگ کاسامنارہا ، پاکستان کوماضی میں علاقائی چیلنجزدرپیش رہے، پاکستان اورعراق کے تعلقات میں دوبارہ قربت کا آغاز ہوا ہے، محرم کے دوران پاکستانیوں کےخصوصی ویزوں پربات ہوئی۔

  • عراقی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    عراقی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے ، دورے کے دوران وہ پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین 11 اور 12 اگست کوپاکستان کادورہ کریں گے ، ڈاکٹر فواد حسین، شاہ محمودقریشی کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران عراقی وزیرخارجہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور علاقائی امور سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات ہوگی۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراق کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دہشت گردی کےخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظرسےآگاہ کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق سےتعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اقدارہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ہم نےجغرافیائی سیاسی ترجیحات کوجغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل دیا، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےوسیع ہیں، پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی ہےجہاں سرمایہ کاری کےبےشمار مواقع ہیں۔

  • عراقی وزیر خارجہ کی کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    عراقی وزیر خارجہ کی کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عراقی وزیر خارجہ نے ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پراتفاق کیا جبکہ  عراقی وزیرخارجہ نے کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران،امریکاکشیدگی سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ہے، یہ خطہ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، فریقین کومعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فریقین کو خود مختاری،سالمیت کے تحفظ کو ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے، بات چیت کا ماحول پیدا کرنے کیلئے کشیدگی میں کمی لاناہوگی۔

    وزیر خارجہ نے کہا اس معاملے پر ترکی،ایران، یواے ای کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب،قطر،روسی وزرائےخارجہ سےصورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم کی ہدایت پرایران سمیت اہم دوروں پرروانہ ہورہاہوں۔

    دونوں وزرائے خارجہ کا کشیدگی میں کمی کیلئے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پراتفاق کرتے ہوئے خطےمیں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خارجہ قریشی سے نئے ایرانی سفیر کی ملاقات

    عراقی وزیرخارجہ نے کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی و کثیر الجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ایرانی سفیر سے کہا کہ توقع ہے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کشیدگی کم کروانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    ملاقات میں ایرانی سفیر نے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہترین کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔