Tag: Iraqi terrorist ISIS

  • امریکہ داعش کیخلاف عرب ممالک کیساتھ اتحاد بنائے گا،اوباما

    امریکہ داعش کیخلاف عرب ممالک کیساتھ اتحاد بنائے گا،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ آئی ایس آئی ایس سے نمٹنے کےلئے مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ مل کر اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا ہےکہ آئی ایس آئی ایس ایک سرطان کی شکل اختیا کرگیا ہے، جس سے نمٹنے کے لئے مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ مل کر ایک وسیع تر اتحاد تشکیل دے رہے ہیں اور اس مقصد کےلئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری بہت جلد خطے کا اہم دورہ کریں گے۔

    دوسری جانب القاعدہ کی ذیلی تنظیم نصرت فرنٹ کی شام اور اسرائیل کی ملحقہ سرحد پر واقع گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے لئے شامی فوج سے شدید لڑائی جاری ہے۔

  • داعش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرسکتے ہیں،اوباما

    داعش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرسکتے ہیں،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کو خطرے کی صورت وہ داعش کے باغیوں کے خلاف ٹارگیٹڈ فضائی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عراق میں زمینی کارروائی کا کوئی اراداہ نہیں اور نہ ہی وہ امریکہ پر ایک اور جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، داعش کے باغیوں کے خلاف وہ عراقی حکومت کی مدد کرینگے۔

    متاثرہ علاقوں میں انسانی حقوق کی بنیادوں پر عراقی عوام کی مدد جاری رکھیں گے جبکہ عراقی فورسز کی مدد کیلئے ان کی تربیت بھی جاری رہے گی۔