Tag: ireland

  • نیوزی لینڈ ویمنزٹیم کا عالمی ریکارڈ‘ ون ڈے میچ میں 490 رنز بنادیے

    نیوزی لینڈ ویمنزٹیم کا عالمی ریکارڈ‘ ون ڈے میچ میں 490 رنز بنادیے

    ڈبلن : نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 490 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈ ے میچ میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر490 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    نیوزی لینڈ کی کپتان سوزی بیٹس نے 151 رنز کی اننگز کھیلی، میڈی گرین نے 121 رنز بنائے اور آمیلیاکر 81 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

    نیوزی لینڈ کے 490 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 144 رنز پرڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے 346 رنز سے جیت اپنے نام کرلی۔

    خیال رہے کہ 490 رنز ویمنز اور مینز کرکٹ سمیت ہرطرز کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ مینز ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 444 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے۔

    نیوزی لیند نے اپنا ہی 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے جہاں اس سے قبل انہوں نے 1997 میں پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 455 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کرعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئرلینڈ: طیارہ حادثے کا شکار، ایک بچہ سمیت دو افراد ہلاک

    آئرلینڈ: طیارہ حادثے کا شکار، ایک بچہ سمیت دو افراد ہلاک

    ڈبلن : آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں پیراشوٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک آئر لینڈ میں پیراشوٹ لایٹ ایئر کرافٹ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو برطانوی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

    گردائی (آئرش پولیس) کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے میں ہلاک ہونے والے برطانوی شہریوں کے علاوہ 16 سولہ چھاتہ بردار موجود تھے جس نے دوپیہر 3 بجے کلوبلوگ ایئرفیلڈ سے پرواز کی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے کچھ لمحے قبل ایئر کرافٹ میں سوار 16 چھاتہ برداروں نے طیارے سے چھلانگ لگادی تھی۔

    آئرش پولیس کا کہنا تھا کہ طیارے کو حادثہ پیش آنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک برطانوی شخص اور اس کا سات سالہ بیٹا شامل ہے۔

    پولیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں اتوار کی رات طیارے کے ملبے تلے سے نکالی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پیراشوٹ لایٹ ایئر کرافٹ کو کن حالات کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

    آئر لینڈ کے کونسلر نوئیل کریبّین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 20 برس سے اس علاقے میں کسی بھی طیارے کو حادثہ پیش نہیں آیا ہے، گذشتہ روز پیش آنے والے حادثے نے اہل علاقہ کو بہت گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کر لیا

    افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کر لیا

    ہرارے: زمبابوے میں جاری کوالیفائنگ میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لے کوالیفائی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دار الحکومت ہرارے اسپورٹ کلب میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں مسلسل تین شکست کے بعد افغانستان نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 اگلے سال 30 مئی سے 14 جلائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے جس میں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اب افغانستان کا نام بھی شامل ہے۔

    اگلے سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، انگلینڈ، ساؤتھ افریکا، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

    انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

    ہرارے اسپورٹ کلب میں جاری کوالیفائنگ میچ میں گذشتہ ہفتوں اسکوٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کی آئی سی سی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں شمولیت ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

    آج ہونے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 آوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 209 زنز بنائے۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں جگہ بنالی

    ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افٖغانستان نے عمدہ اور جارہانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 49.1 آوورز میں حاصل کر تے ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی

    انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی

    وانگیری : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلیند کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شیروانگیری میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آئرلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف صرف 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کی اور صرف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آئرلینڈ کی جانب سے 97 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس نے مقررہ ہدف 9ویں اوور میں ایک وکٹ کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 13 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    کیا آپ سیاحت کرنے کے شوقین ہیں؟ تو پھر یقیناً یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سیاحت کے لیے دنیا کے کون سے ممالک محفوظ ترین ہیں جہاں آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین ممالک یہ ہیں۔


    آئر لینڈ

    آئر لینڈ سیاسی طور پر ایک مستحکم ملک ہے جہاں جرائم کی شرح بے حد کم ہے اور یہ سیاحوں کے لیے ایک بہترین ملک ہے۔


    جاپان

    کیا آپ جانتے ہیں جاپان میں ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا بے حد مشکل کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خود جاپانی شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے۔


    سوئٹزر لینڈ

    سوئٹزر لینڈ بھی سیاسی طور پر مستحکم اور کم جرائم کی شرح کا حامل ملک ہے۔


    کینیڈا

    کینیڈا کے کسی بھی شہر میں آپ آسانی سے معاشرتی مطابقت پیدا کر سکتے ہیں۔


    سلووینیا

    سلووینیا میں آپ کو جابجا پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تعینات دکھائی دے گی۔


    جمہوریہ چیک

    یورپی ملک جمہوریہ چیک میں جرائم کی شرح نہایت معمولی ہے۔

    مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی سیر کریں


    ڈنمارک

    ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک ہے۔


    پرتگال

    پرتگال ایک سستا ملک ہے جہاں آپ کم پیسوں میں باآسانی سیاحت کر سکتے ہیں۔


    نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ بھی ایک پرسکون ملک ہے جو کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی تنازعات سے محفوظ ہے۔


    آئس لینڈ

    فہرست میں پہلا نمبر آئس لینڈ کا ہے جہاں قتل کی وارداتوں اور جیلوں میں قید افراد کی تعداد نہایت کم ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ : ڈنمارک نے آئرلینڈ کوہرا کرٹورنامنٹ سے باہرکردیا

    فیفا ورلڈ کپ : ڈنمارک نے آئرلینڈ کوہرا کرٹورنامنٹ سے باہرکردیا

     

    ماسکو : ڈنمارک نے آئرلینڈ کو پانچ کے مقابلے ایک گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ دوہزاراٹھارہ سے باہر کردیا، ڈنمارک کے اسڑائیکر اریکسن نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈز میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز چار مرتبہ کی عالمی چیمپئین اٹلی کی ٹیم سوئیڈن سے میچ برابر کھیلنے کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی تھی۔

    آج ائرلینڈ کی ٹیم ڈنمارک کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ میں جگہ نہ بناسکی، آئرلینڈ کی ٹیم نے کھیل کا آغاز تو جارحانہ کیا اور چھٹے ہی منٹ پر گول داغ کر برتری حاصل کرلی لیکن چند ہی لمحات بعد کھیل کا نقشہ ہی بدل گیا۔

    ڈنمارک نے یکے بعد دیگرے پانچ گول کرکے نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ دو ہزار اٹھارہ ورلڈ کپ کا ٹکٹ بھی حاصل کرلیا، ڈنمارک کے اسڑائیکر اریکسن نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔


    مزید پڑھیں: چارمرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والا اٹلی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر


    یاد رہے کہ پہلے لیگ میں آئرلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان اوفیلیا آئرلینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

    سمندری طوفان اوفیلیا آئرلینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

    ڈبلن : سمندری طوفان اوفیلیا نے آئرلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان برطانوی جزائر سے ٹکرا گیا ہے، تیز ہواؤں،درخت گرنے اور دیگر حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے، آئرلینڈ میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    طوفانی ہواؤں کے باعث شمالی آئرلینڈ اور ویلز میں تین لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ سائن بورڈز اکھڑ گئے اور طیاروں کو لینڈ نگ میں شدید مشکلات پیش آرہی ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

    خیال رہے کہ اوفیلیا کو بحراوقیانوس میں 1939سے اب تک آنیوالا سب سے بڑا طوفان قرار دیا جارہا ہے، شدت میں کمی کے باوجود آئر لینڈ کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد ہواؤں کی رفتار 191 کلومیٹر فی گھنٹا ریکارڈ کی گئی، سمندر بپھرا ہوا ہے اور ساحل سے 30 فٹ تک بلند لہریں ٹکرارہی ہیں۔

    درخت گرنے کے باعث اکثر سڑکوں پر آمدورفت معطل ہے۔ سکول ، کالج اورپبلک ٹرانسپورٹ سروسز بند ہیں جبکہ فوج کو امدادی کارروائیوں کیلئے بھیج دیاگیا ہے۔

    آئرش وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئرلینڈ: بکرے کو گورنر مقرر کردیا گیا

    آئرلینڈ: بکرے کو گورنر مقرر کردیا گیا

    کیلورگلین: جنوب مغربی آئرلینڈ کے چھوٹے سے قصبے میں لوگوں نے کچھ روز کے لیے اپنے علاقے کا سربراہ بکرے کو مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی آئرلینڈ کے گیلورگلین نامی قصبے میں ’پاک ویر‘ کے نام سے ایک میلہ منعقد کی گیا جس میں میلے کی ملکہ اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ’جدی بادشاہ‘ نامی بکرے کو قصبے کا بادشاہ (گورنر) منتخب کیا گیا، میلے کی ملکہ نے مقرر کیے جانے والے گورنر کو تاج پہنایا اور کچھ روز کے لیے علاقے کا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

    پڑھیں: امریکی ریاست میں انتخابات، کتا مسلسل چوتھی بار میئر منتخب

    تاج پوشی کی تقریب میں گورنر منتخب ہونے والا جدی شروع میں تو کافی گھبرایا ہوا نظر آیا تاہم کچھ دیر بعد اُس نے اپنے آپ کو ماحول میں ڈھالا اور پرسکون ہوگیا، تاج پوشی کے بعد لوگوں نے فرداً فرداً نومنتخب گورنر سے ملاقات بھی کی۔

    خبررساں ادارے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص نے کہا کہ ’’میں خود یہ تقریب 11 سال سے دیکھتا آرہا ہوں، اس فیسٹیول میں کچھ عجیب نہیں تاہم باہر سے آنے والے لوگ یہ پروگرام دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں‘‘۔

    اطلاع کے مطابق جنوب مغربی آئرلینڈ میں یہ میلہ 17 ویں صدی سے منعقد کیا جارہا ہے، میلے کے موقع پر موسیقی کی خصوصی محفل بھی سجائی جاتی ہے جبکہ مختلف اسٹالز اور گھوڑوں کی نمائش بھی منعقد کی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان

     لاہور : آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اظہرعلی پندرہ رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ عمرگل کی ٹیم میں واپسی ہوگئی جبکہ جنید خان کو پھر نظر اندار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کون کون سے کھلاڑی کھیلیں گے، سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی۔

    سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر کے طور پرتیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیع اسلم کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    تین ٹیسٹ میچوں میں مسلسل ناکامی کے باوجود محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکام رہے۔ پروفیسر نے ابتدائی تین ٹیسٹ میں صرف ایک سو دو رنز بنائے۔

    اس کے علاوہ بابراعظم، شعیب ملک بھی ٹیم میں شامل ہیں، سرفرازاحمد اورمحمد رضوان وکٹ کیپرز ہوں گے، شرجیل خان، سمیع اسلم، محمد نواز اور عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہونگے۔

    فاسٹ بولر عمر گل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی،یاد رہے کہ عمر گل نے آخری بار ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری 2016 میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

    محمد عامر، وہاب ریاض، یاسرشاہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نوجوان فاسٹ بولرحسن علی پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

    سلیکشن میں محمد عرفان اورجنید خان کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ سلیفی کنگ احمد شہزاد اور بیڈ بوائے عمراکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے تاحال ٹیم سے باہر ہیں۔

    آئرلینڈ کےخلاف 18 اور 20 اگست کو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔

  • آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا، قومی ٹیم تاریخ میں پہلی باراولمپکس سے باہر

    آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا، قومی ٹیم تاریخ میں پہلی باراولمپکس سے باہر

    اینٹورپ: ہاکی اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے اہم میچ میں آئرلینڈ نےپاکستان کو ایک صفر سے شکست دے کر اولمپکس سے باہر کردیا۔ پاکستان اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقص منصوبہ بندی اور خراب فٹنس کے سبب ناکام رہا۔

    گرین شرٹس نے اولمپکس میں کوالیفائی کا آخری چانس بھی گنوادیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے اولمپکس سے باہر ہونے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکی اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے کراس اوور میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی۔اس شکست کے بعد تاریخ میں پہلی بار قومی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر ہوگئی ہے۔

    آئرلینڈ نے کھیل کے آغاز سے ہی گیند پر کنٹرول رکھا، پاکستانی کھلاڑیوں نے کوششیں کیں لیکن ناکام رہےاور پینلٹی کارنر کے مواقع بھی ضائع کردیئے۔

    ایونٹ میں بھارت اور فرانس سے ڈرا میچز کھیلنا پاکستان ٹیم کے لئے درد سر بنا۔ برطانیہ سے شکست نے براہ راست کوالیفائی کا چانس بھی کھو دیا اور ائرلینڈ کے خلاف مواقع کھونا اولمپکس سے باہر ہونے کا سبب بنا۔

    صورتحال کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئرش ٹیم نےگیند کو جال میں پہنچا کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پاکستان کو اب ساتویں پوزیشن کا میچ کھیلنا پڑ رہا ہے، جیت بھی ریو اولمپکس کا دروازہ نہیں کھول سکے گی۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے اولمپکس دوہزار سولہ سے باہر ہونے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے, پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ پورے ایونٹ میں کھلاڑیوں کی یہی کوشش تھی کہ ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلا جائے۔

    آئرلینڈ کیخلاف شکست کے بعد پوری ٹیم افسردہ، میچ کے دوران گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن ضائع ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ شکست کی ذمہ دار فرد واحد کو ٹھہرانا درست نہیں ہوگا۔

    ریو اولمپکس سے باہر ہونے پر بطور کپتان پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔