Tag: ireland

  • کوارٹرفائنل تک رسائی: پاکستان کوآئرلینڈ کیخلاف فتح درکار

    کوارٹرفائنل تک رسائی: پاکستان کوآئرلینڈ کیخلاف فتح درکار

    کراچی : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈھیر کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن کرلیں۔ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو آئرلینڈ کیخلاف فتح درکار ہوگی۔

    شاہینوں نے جنوبی افریقہ کو ہرا کرکوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں مزید روشن کرلی، کوارٹرفائنل میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں آئرلینڈ کیخلاف یقینی جیت درکار ہوگی۔

    میچ ڈرا یا ٹائی ہونے کی صورت میں بھی پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔ پاکستان ٹیم پول بی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ قومی ٹیم آخری میچ میں کامیاب رہی تو کوارٹر فائنل میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو سکتا ہے۔

    شکست کی صورت میں قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہوسکتی ہے، کوارٹر فائنل میں چوتھی ٹیم کا فیصلہ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے ہوگا۔ آئرلینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ویسٹ انڈیز آخری میچ میں یو اے ای کو ہرا کر چھ پوائنٹس کر سکتا ہےاور اگر آئرلینڈ کو بھارت اور پاکستان سے شکست ہوئی تو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے ایک ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پرہوگا۔

  • ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    کینبرا : جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو دوسو ایک رنز سے شکست دے دی، آئر لینڈ کی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے پہاڑ جیسے ہدف چار سو بارہ رنز کا تعاقب کر نے میں ناکام رہی، اور پوری ٹیم دوسو دس رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    آئر لینڈ کے بیلبرن اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیون اوبرائن اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور اڑتالیس رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

      جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے آٹھ اوورز میں صرف اکیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں،مورکل نے تین اسٹین نے دو اوراے بی ڈویلیئرز نے دو اوورز سات دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    عمران طاہرنے دس اوورز میں پچاس رنز دیئے،اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے،  ساؤتھ افریقہ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جو اس نے دوسو سے زائد رنز سے حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسو ستاون رنز سے ریکارڈ شکست دی تھی، اس سے قبل کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز وکٹ پر ڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کر پٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں پر چار سو گیارہ رنزکا پہاٖڑ کھڑاکردیا۔ یہ موجودہ ورلڈ کپ کا بہترین اسکور ہے۔