Tag: Irfan khan

  • کینسر کو شکست دے کر عرفان خان مکمل صحت یاب، جلد ایکشن میں نظر آئیں گے

    کینسر کو شکست دے کر عرفان خان مکمل صحت یاب، جلد ایکشن میں نظر آئیں گے

    لندن: کینسر کے موذی مرض کو شکست دینے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان آئندہ ماہ دیوالی کے بعد دوبارہ شوبز مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار کو رواں برس نیورواینڈو کرائن ٹیومر (کینسر) کی تشخیص ہوئی تھیں جس کے بعد وہ علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔

    عرفان خان نے دورانِ علاج ہمت نہیں ہاری، اُن کی 6 کیمو تھراپی اگست میں مکمل ہوگئیں تھیں جس کے بعد وہ کافی کمزور بھی ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز نے اگست میں نوید سنائی تھی کہ عرفان خان نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی مگر اُن کے روبہ صحت ہونا باقی تھا۔

    حالیہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے اداکار کا ٹیسٹ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ عرفان خان نے کینسر کو مکمل طور پر شکست دے دی اور اب وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عرفان خان نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی، ڈاکٹرز

    اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرفان خان آئندہ ماہ سے شوبز کی مصروفیات کا آغاز کریں گے اور وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں باقاعدہ حصہ لیں گے۔

    ایک اور اطلاع کے مطابق اداکار کی صحت بہتر ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی اس لیے وہ لندن سے 2 روز کے اندر واپس بھارت منتقل ہوجائیں گے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان خان کی صحت نہ صرف بہتر ہورہی ہے بلکہ وہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے سے اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کریں گے۔

    قبل ازیں چار اگست کو عرفان خان کی چوتھی کیمو تھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی سے کافی مایوس نظر آئے تھے ، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ لوگوں کو بتاؤں میں چند ماہ میں دنیا چھوڑ سکتا ہوں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کینسر سے لڑنے والے اداکارعرفان خان کس حال میں ہیں؟ تصویر سامنے آگئی

    واضح رہے کہ زندگی کی جنگ لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے  خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ اُن کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی۔

    شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیمرتھراپی کینسر سے نجات کا طریقہ علاج ہے، چھ مراحل سے گزرنے کے بعد مریض کے 70 سے 80 فیصد طبیعت ٹھیک ہونے کی امید ہوتی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: ’ہندی میڈیم‘ سارہ علی عرفان خان کی بیٹی بنیں گی

    یہ بھی یاد رہے کہ ہندی میڈیم گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کاروبار نہ کرسکی البتہ فلم فیئر ایوارڈ میں اسے بہتر فلم اور عرفان خان کو اسی فلم کیوجہ سے بہتر اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    ہندی میڈیم کے سیکوئل میں عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے کے لیے سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ خان کو منتخب کیا گیا جبکہ مرکزی کردار کے لیے ابھی تک کسی اداکارہ کا حتمی نام سامنے نہیں آیا۔

  • عرفان خان نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی، ڈاکٹرز

    عرفان خان نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی، ڈاکٹرز

    ممبئی: کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار کے ڈاکٹرز نے نوید سنائی ہے کہ عرفان خان نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار کینسر کی تشخیص کے بعد سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی گزشتہ دنوں پانچویں کیمو تھراپی کی گئی۔

    عرفان خان کے ڈاکٹرز نے نوید سنائی ہے کہ نیورو انڈرو کرائن ٹیومر میں مبتلا اداکار نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی اور اس میں مکمل فتح کا صرف ایک مرحلہ باقی ہے جسے وہ آئندہ چند روز میں عبور کرلیں گے۔

    مزید پڑھیں: کینسر سے لڑتے عرفان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ’اداکار  جان لیوا مرض کا زندہ دلی اور ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں، اُن کا چھٹا کیمو 2 سے تین روز میں کردیا جائے گا کیونکہ گزشتہ تھراپی کے بعد عرفان خان کو اندرونی طور پر بہت زیادہ کمزوری محسوس ہونے لگی‘۔

    طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ‘چھٹے کیمو کے بعد اداکار  کا ایک ٹیسٹ کیا جائے گا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئے گی کہ کینسر کا مرض کس حد تک ختم ہوا‘۔

    قبل ازیں چار اگست کو عرفان خان کی چوتھی کیمو تھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی سے مایوس نظر آئے ، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ لوگوں کو بتاؤں میں چند ماہ میں دنیا چھوڑ سکتا ہوں‘۔

    عرفان خان کا کہنا تھا کہ میری کیمو تھراپی کے چھ سیشن ہیں جس میں سے چار سیشن مکمل ہوگئے جبکہ تھراپی مکمل ہوجائے گی تو ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کر کے نتیجہ دیکھیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: کینسر سے لڑنے والے اداکارعرفان خان کس حال میں ہیں؟ تصویر سامنے آگئی

    واضح رہے کہ زندگی کی جنگ لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے  خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ اُن کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی۔

    شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیمرتھراپی کینسر سے نجات کا طریقہ علاج ہے، چھ مراحل سے گزرنے کے بعد مریض کے 70 سے 80 فیصد طبیعت ٹھیک ہونے کی امید ہوتی ہے۔

  • کینسر سے لڑتے عرفان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

    کینسر سے لڑتے عرفان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

    ممبئی: کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں لوگوں کو بتاؤں کہ میں اپنی بیماری سے کچھ ماہ میں مرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد سے لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں، تاہم انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں وہ انتہائی مایوس نظر آئے۔

    انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ گلے میں چِپ لگا لوں اور لوگوں کو بتاؤں کہ مجھے یہ بیماری ہے اور میں کچھ وقت میں مر سکتا ہوں۔


    کینسر سے لڑنے والے اداکارعرفان خان کس حال میں ہیں؟ تصویر سامنے آگئی


    عرفان خان کا کہنا تھا کہ میری کیمو تھراپی کے چھ سیشن ہیں جس میں سے چار سیشن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چھاٹا سیشن مکمل ہونے کے بعد اس کا نتیجہ دیکھیں گے کہ یہ مجھ سے متعلق کیا فیصلہ کرتا ہے۔

    قبل ازیں زندگی کی جنگ لڑتے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا، خط میں عرفان خان نے بیماری اور خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے، وہ ان دنوں علاج کیلئےلندن میں موجود ہیں اور کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں۔

  • کینسر سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی دو ماہ بعد واپسی

    کینسر سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی دو ماہ بعد واپسی

    ممبئی: کینسر کے موذی مرض میں مبتلا عرفان خان ایک بار پھر منظر عام پر آگئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اداکار عرفان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔

    مزید پڑھیں: عرفان خان کو دماغ کے کینسر کی تشخیص

    عرفان خان نے بتایا تھا کہ انہوں نے مرض کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، رپورٹ سامنے آنے پر بالی ووڈ اداکار خود، انڈسٹری اور مداح حیران رہ گئے تھے کیونکہ ان میں بتایا گیا تھا کہ عرفان خان سرطان کے مرض میں مبتلا ہوچکے۔

    بعد ازاں اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی بیماری کی تصدقی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں دماغ کے کینسر (نیورو انڈکرائن) کے مرض کی تشخیص ہوئی جو کہ انتہائی پیچیدہ مرض ہے لیکن وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی بدولت پر امید ہیں کہ موذی مرض سے جان چھڑا لیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: عرفان خان کی بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں

    عرفان خان اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور وہ گزشتہ دو ماہ سے اسکرین سے بالکل غائب تھے تاہم ایک بار انہوں نے طویل وقفے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’کارروان‘ کا پوسٹر جاری کیا جو رواں برس 10 اگست کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

     انہوں نے فلم میں کام کرنے والے اداکار اور اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ عرفان خان کی اچانک واپسی پر مداح اور ساتھی فنکار بہت خوش ہیں اور انہوں نے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دپیکا پڈوکون، عرفان خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

    دپیکا پڈوکون، عرفان خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکار عرفان خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلم پیکو میں عرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ عرفان خان گزشتہ چند ہفتوں سے بیماری کی وجہ سے ایکشن میں نظر نہیں آرہے ہیں، میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام لوگوں کی صحت کے لیے دعا کرنی چاہئے، عرفان خان کے لیے صرف مجھے نہیں سب لوگوں کو دعا کرنی چاہئے۔

    اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ عرفان خان کے ساتھ فلموں کام کرنا اچھا تجربہ رہا ہے، امید ہے وہ جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون عرفان خان کے ہمراہ وشال بھردواج کی فلم ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ عرفان خان کی بیماری کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل عرفان خان کو دماغ کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی موذی بیماری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپایل کی تھی۔

    خیال رہے کہ عرفان خان متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جن میں فلم پیکو، بلو، صاحب بیوی اور گینگسٹر نمایاں ہیں۔

    مزید پڑھیں: عرفان خان کو دماغ کے کینسر کی تشخیص


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عرفان خان کو دماغ کے کینسر کی تشخیص

    عرفان خان کو دماغ کے کینسر کی تشخیص

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کو دماغ کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکار نے چند دن پہلے اپنی موذی بیماری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

    عرفان خان نے 2 روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔

    عرفان خان نے بتایا تھا کہ انہوں نے مرض کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروائے ہیں جن کے رزلٹس کا انہیں انتظار ہے۔ ٹیسٹ کے مطابق ان کو دماغ کے سرطان کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے سرطان کی نوعیت شدید ہے اور ڈاکٹرز ان کی نیڈل بائیوپسی کرنا چاہتے ہیں تاکہ مرض کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹ سامنے آنے کے بعد اب فوری طور پر ان کی سرجری ہونی چاہیئے تاہم عرفان اس کے حق میں نہیں۔ وہ کیمیو اور ریڈیو تھراپی کروانا چاہتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ بائیوپسی کی رپورٹ آنے کے بعد ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو موذی مرض لاحق

    بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو موذی مرض لاحق

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عرفان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انوکھی کہانیوں کی تلاش میں میری زندگی مشکوک ہوگئی اور مجھے موذی مرض لاحق ہوگیا جس کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے مشکلات کا سامنا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر نامور بھارتی اداکار نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔

    عرفان خان کا مزید کہنا تھا کہ اہل خانہ، عزیز و اقارب اور  دوست مشکل کی اس گھڑی میں میرے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر بہتر طریقے سے اس صورت حال سے باہر نکلنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’ہندی میڈیم‘ سارہ علی عرفان خان کی بیٹی بنیں گی

    بالی ووڈ اداکار نے میڈیا نمائندگان اور دیگر ذرائع سے درخواست کی کہ وہ ازراہ کرم قیاس آرائیوں سے گریز کریں، جو بھی صورتحال ہو گی وہ خود آئندہ 10 روز کے اندر تمام تر تفصیل سب کے سامنے خود لائیں گے۔

    عرفان خان نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مرض کی تشخیص کے لیے تحقیقات کروائی ہیں لہذا آپ سب میرے حق میں دعا کریں اور اپنی نیک خواہشات سے نوازیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ’ہندی میڈیم‘ میں پاکستانی اداکارہ صبر قمر اور عرفان خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے تھے، فلم نے باکس آفس پر تو کوئی خاطر خواہ کاروبار نہیں کیا البتہ فلم فیئر ایوارڈ میں اسے بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ عرفان خان نے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی اسی کی وجہ سے حاصل کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عرفان خان ’بک گئی گورنمنٹ‘ والی پاکستانی آنٹی کے مداح نکلے

    عرفان خان ’بک گئی گورنمنٹ‘ والی پاکستانی آنٹی کے مداح نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارعرفان خان پاکستانی سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی آنٹی کے مداح نکلے، ویڈیو بنا کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور اداکارعرفان خان نے پاکستان میں ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘  والی آنٹی کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی میم بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان پاکستانی خاتون کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر بالی وڈ سنیما کو بُرا بھلا کہتے دکھائی دے رہے ہیں، اور فلم کی پروموشن کے طریقہ کار پربھی تنقید کررہے ہیں۔


    IRFAN POST 3

    یہی نہیں اداکار نے مشہور بالی وڈ اداکار امریش پوری کی فلم کے ڈائیلاگ ’ آؤ کبھی حویلی پہ، پر بھی کامیڈی کی اس کے علاوہ ہالی وڈ اداکار کی فلموں پر بھی کامیڈی کی اور مشہور ناول نگار شیکسپیئر کی نقل اتار کر بھی دکھائی۔
    IRFAN POST 5

    واضح رہے کہ عرفان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اور یہ ویڈیو بھی اسی تشہیری مہم کا حصہ قرار دی جارہی ہے۔

    IRFAN POST 1

    ہندی میڈیم میں عرفان خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے فلم کے گانے پہلے ہی ہٹ ہوچکے ہیں۔ مذکورہ فلم کا ایک گانا ’تینوں سوٹ سوٹ کردا‘ مداحوں میں کافی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

    IRFAN POST 2

    عرفان اور صبا قمر کی فلم ہندی میڈیم کی ہدایت کاری کے فرائض سکیت چوہدری نے انجام دئیے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں دیپک دوبریال، ترن بجاج، جسپال شرما، سواتی داس ودیگر نمایاں ہیں۔

    IRFAN POST 4

    عرفان اور صبا قمر کی فلم باکس آفس پرکامیابی سمیٹے یا نہیں لیکن ان کی یہ تکنیک ضرور کارگر ثابت ہوئی ہے اورسوشل میڈیا پر ہر طرف عرفان خان کے ہی چرچے ہورہے ہیں۔

     

  • پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، عمران خان

    پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد:پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ کم بیک کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی شاندار بیٹنگ کےجواب میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    عمران خان کے سر پاکستان کو 1992 میں عالمی فاتح بننے کا سہرا بندھا ہے لیکن اس وقت بھی پاکستان بھارت سے ہار گیا تھا۔

    پاکستان اس وقت پڑوسی ملک کی جانب سے دیے گئے 301 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کررہا ہے اور اس وقت پانچ وکٹیں گرچکی ہیں۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فاسٹ باولر عرفان کو اسی طرح استعمال کرناچاہیے جیسے ماضی میں وسیم اکرم کو کیا گیا ہے۔

  • بالی وڈ فلم’ ویلکم ٹوکراچی‘ دوہزارپندرہ میں ریلیز ہوگی

    بالی وڈ فلم’ ویلکم ٹوکراچی‘ دوہزارپندرہ میں ریلیز ہوگی

    کراچی: بھارتی اداکارعرفان خان اورارشد وارثی کراچی شہر پر بننے والی مزاحیہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہورہے ہیں۔

    دونوں فنکاراب سے چھ سال قبل فلم’’کریزی فور‘‘میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘ کی کہانی دوکرداروں کے گرد گھومتی ہے جو ساحل سمندر کے کنارے واقع شہر میں نئے وارد ہوئے ہیں جہاں سیاسی انتشار کی صورتحال ہے۔

    فلم کے ہدایت کارروہت شیٹھی سے جب سوال کیا گیا کہ ’کراچی‘ کو فلم کے موضوع کے لئے کیوں چناگیا؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ ’’دوسرےساحلی شہروں کے مقابلے میں کراچی ایک خطرناک شہر سمجھا جاتا ہے لیکن اچھے لوگ ہرجگہ پائے جاتے ہیں، اور یہی اس فلم کا مرکزی خیال ہے‘‘۔

    مزاحیہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے عرفان خان اور ارشد وارثی کے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے لیکن ہیروئن کا کردار کونسی اداکارہ نبھائیں گی اس بات کو تاحال صیغۂ راز رکھا جارہا ہے۔

    مزاح سے بھرپورفلم ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘  دوہزار پندرہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔