Tag: irfan ullah marwat

  • عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم

    عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم

    لاہور : ن لیگ کے رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم ہوگیا، بانی ارکان نے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، عرفان اللہ مروت نے بھی اپنے بیان سے مکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں بختاور زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو اس حوالے سے مزید بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔ دوسری جانب عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بیان سے ہی مکر گئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہی نہیں ہوا، انہوں نے الزام لگایا کہ سینیٹر سعید غنی آصف زرداری اور ان کے بچوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں۔

    اس بیان کے جواب میں پی پی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے، پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،اگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مختلف اخبارات کی شہہ سرخیوں میں عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات اور پی پی میں شمولیت کے حوالے خبروں کی اشاعت کے بعد بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جانب سے اس فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    بختاور اورآصفہ کے ان ٹویٹس کے بعد آج عرفان اللہ مروت کا یہ نیا اعلان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے حوالے سے میڈیا میں دو روز قبل آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

  • بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری کی عرفان اللہ مروت پرکڑی تنقید

    بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری کی عرفان اللہ مروت پرکڑی تنقید

    کراچی : پیپلزپارٹی نے لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر لیگی رہنما پرالزامات کا انکشاف ہونے کے بعد بختاور بھٹو اورآصفہ بھٹو زرداری نے شدید رد عمل ظاہرکیا ہے۔

    سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیمار ذہن شخص کو جیل میں ہونا چاہئیے اس پارٹی میں نہیں کہ جس کی سربراہ ایک خاتون رہی ہو۔

    بختاور بھٹو زرداری کا یہ ٹوئیٹ لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کیلیے تھا جن سے متعلق خبریں گرم تھیں کہ وہ پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

    بختاوربھٹو نے جس ٹوئیٹ پرردعمل ظاہر کیا اس میں لکھا تھا کہ عرفان اللہ مروت زیادتی کیس میں ملوث ہیں، ان پر ذوالفقار بھٹو کے سپورٹر کی بیٹی سے بد سلوکی کرانے کا الزام ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹوئیٹ میں کہا کہ عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے، پارٹی کا بنیادی اقدار خواتین کی عزت کرنا ہے غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع نے بھی عرفان اللہ مروت کی پارٹی میں شمولیت کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے، ذرائع کے مطابق عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ آج کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر میں عرفان االہ مروت نے شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔