Tag: IRGC Chief

  • پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی شہید، اسرائیل کا دعویٰ

    پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی شہید، اسرائیل کا دعویٰ

    تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی کو ان کے نائب حسن محقق سمیت شہید کردیا گیا ہے۔

    اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق کو شہید کر دیا ہے۔

    دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے نجی امریکی چینل فاکس نیوز کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

    ایک سوال کے جواب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ابھی کچھ دیر پہلے ہماری افواج نے تہران میں پاسداران انقلاب ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرکے ان کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کو مار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے مزید دو اعلیٰ فوجی جنرل شہید ہوگئے تھے، جنرل غلام رضا مہربی، ایرانی جنرل اسٹاف میں انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ جنرل مہدی ربانی، جنرل اسٹاف کے ڈپٹی آپریشنز چیف تھے۔

    ان حملوں میں اب تک ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی ) کے 9 اعلیٰ جنرل شہید ہو چکے ہیں، جن میں معروف کمانڈر حسین سلامی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری، ایروسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجیزادہ، اور جنرل غلام علی راشد بھی شامل ہیں۔

  • لبنان میں جنگ بندی اسرائیل کی بدترین شکست ہے، جنرل سلامی

    لبنان میں جنگ بندی اسرائیل کی بدترین شکست ہے، جنرل سلامی

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان میں جنگ بندی کو صہیونی حکومت کی اسٹریٹیجک شکست قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی پر حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی سے غزہ کی جنگ بھی ختم ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی صہیونی حکومت کے لئے اسٹریٹیجک اور ہزیمت آمیز شکست ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ عظیم کامیابی شہداء کے پاکیزہ خون، لبنانی عوام کے صبر اور مجاہدین کی شجاعت اور جانثاری کی مرہون منت ہے۔

    جنرل سلامی نے کہا کہ حزب اللہ نے بہادری کے ساتھ مقاومت کرکے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی ناک کو زمین پر رگڑ دیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی غزہ جنگ کے خاتمے کا مقدمہ بن سکتی ہے، غاصب صہیونی حکومت جنوبی لبنان میں پوری طرح طاقت استعمال کرنے کے باوجود اپنے اہداف کے نزدیک بھی نہ پہنچ سکی۔

    جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ہمیشہ کی طرح فلسطینی اور لبنانی مقاومت کے ہمراہ ہیں اور اس مقدس راہ میں کسی قسم کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    ترکیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کیلیے تیار ہے: ترک صدر

    اُنہوں نے کہا کہ ہم عظیم فتح اور کامیابی کے اس موقع پر شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین اور مقاومت کے دیگر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، سربراہ پاسداران انقلاب

    امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، سربراہ پاسداران انقلاب

    تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایران کو امریکا سے جنگ کے لیے کوئی خوف نہیں ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تہران واشنگٹن سے براہ راست فوجی تصادم کے لیے خوفزدہ نہیں ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کا بیان بائیڈن کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بائیڈن نے اردن ڈرون حملے اور اس میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر کہا تھا کہ امریکا نے جواب کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے کچھ امریکی حکام کی طرف سے ایران کے لیے دھمکیاں سنی ہیں ان کے لیے یہ پیغام ہے کہ ہم کسی بھی دھمکی پر لاجواب نہیں رہیں گے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اس سے خوفزدہ بھی نہیں ہیں۔

    طے کرلیا فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے، جوبائیڈن

    واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اردن میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ایران ہے کیونکہ ایران ہی حملہ آوروں کو ہتھیار مہیا کررہا ہے۔