Tag: iron man

  • شاہ رخ خان آئرن مین معلوم ہو رہے ہیں: ناکام ترین بالی ووڈ فلم کے ڈائریکٹر کا دعویٰ

    شاہ رخ خان آئرن مین معلوم ہو رہے ہیں: ناکام ترین بالی ووڈ فلم کے ڈائریکٹر کا دعویٰ

    حال ہی میں ریلیز کی گئی بالی ووڈ فلم براہمسترا کو شائقین اور تجزیہ کاروں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، تاہم فلم کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس فلم نے مقبولیت اور کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    اب اس کے ہدایت کار ایان مکھرجی نے اس حوالے سے ایک اور بیان دے دیا۔

    فلم کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی کا کہنا تھا کہ فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا کمیو (مختصر جھلک) شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم آئرن مین سے مشابہہ ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو فلم میں سائنس دان دکھایا گیا ہے جو اپنی لیبارٹری میں کام کر رہا ہوتا ہے، یہ مناظر مشہور کردار آئرن مین سے ملتے جلتے ہیں، وہ بھی اکثر اپنی تجربہ گاہ میں مختلف تجربات کرتا دکھائی دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SHAH RUKH KHAN (@iamsrk_fans)

    انہوں نے کہا کہ براہمسترا رومانوی فلم ہے جس میں مرکزی کرداروں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت دکھائی گئی ہے، تاہم جب شاہ رخ خان کے مناظر آتے ہیں تو فلم بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور ایک سائنس فکشن فلم دکھائی دیتی ہے۔

    خیال رہے کہ براہمسترا اپنی نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی۔

    فلم کی ریلیز کے بعد خراب مکالموں اور کمزور اسکرین پلے کی وجہ سے شائقین نے تو اسے مسترد کردیا، تاہم فلم کی ٹیم اسے ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم قرار دے رہی ہے۔

    شائقین نے فلم کی کمائی کے بڑے ہندسوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینما ہال کی نشستیں تو خالی ہیں، تو پھر کیا اس فلم کو دیکھنے کے لیے خلائی مخلوق آرہی ہے جو فلم دھڑا دھڑ پیسہ کما رہی ہے؟

  • آئرن مین کے کردار کے لیے پہلے کسے چنا گیا تھا؟

    آئرن مین کے کردار کے لیے پہلے کسے چنا گیا تھا؟

    شہرہ آفاق کردار آئرن مین (ٹونی اسٹارک) کے لیے معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو منتخب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس کے لیے منع کردیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق معروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے فلم کے کردار ٹونی اسٹارک (آئرن مین) کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کے بعد روبرٹ ڈاؤنی جونیئر کو منتخب کیا گیا تھا جنہیں اب مداح اسی نام سے یاد رکھتے ہیں۔

    سنہ 2000 کی دہائی میں ٹام کروز کا شمار دنیا کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا تھا جبکہ اسی وقت روبرٹ ڈاؤنی اپنی گھریلو مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اور نہ ہی ہالی وڈ میں شہرت کے معاملے میں ٹام کروز کے مد مقابل سمجھے جاتے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز نے انکشاف کیا کہ فلم پروڈکشن کمپنی اور ان کے مابین اس حوالے سے بات چیت ہوچکی تھی جس کے چند عرصے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرنا ہی بہتر سمجھا تھا۔

    ٹام کروز کا کہنا تھا کہ جب میں کوئی چیز کرتا ہوں تو اسے مکمل انداز میں کرتا ہوں، اگر میری جانب سے کچھ کرنے کا ارادہ کیا جائے تو مجھے معلوم ہوتا ہے یہ ضرور کوئی خاص چیز بنے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ یہ کردار ادا کرنے کا فیصلہ مثبت ثابت نہیں ہوسکتا، میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اسے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں بھی حصہ لیتا ہوں اس لیے مجھے بعد میں ایسا لگا کہ اس کردار کو ادا کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

    ٹام کروز نے اداکار روبرٹ ڈاؤنی جونیئر سے متعلق کہا کہ روبرٹ نے اس آئرن مین کے کردار کو بہت بہترین انداز میں ادا کیا ہے اور وہ روبرٹ کے علاوہ کسی دوسرے اداکارکو اس کردار کو زندہ کرنے کا تصور نہیں کرسکتے۔

  • شکارپور کے ریہائشی نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا

    شکارپور کے ریہائشی نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا

    آئرن مین صرف فلموں میں ہی نہیں پائے جاتے بلکہ حقیقی دنیا میں بھی ملتے ہیں، شکار پور کے آئرن مین سراج ترین نے دونوں پیروں سےگاڑی اتھا کر سب کو حیران کر دیا۔

    شکارپور کے آئرن مین ، جن کی نظر ہے اس گاڑی پر، آئرن مین نے نے منوں وزنی گاڑی کو اپنے پیروں سے اٹھا کر سب کو حیران کر دیا، آئرن مین کا کہنا ہے کہ اپنے اس کمال کو پاور آف باڈی کہتے ہیں۔

    آئرن مین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سینے سےبیک وقت دو ٹریکٹر بھی گزار سکتے ہیں اور ایسا انہوں نے کیا بھی ہے، آئرن مین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک انٹرنیشنل کرتب بھی ایجاد کیا ہے جس میں آنکھوں پر لوہے کی سلاخیں رکھ کر گاڑی کو ایک سو تیس فیٹ تک دھکیل دیتے ہیں، سکھر کے آئیرن مین کے کمالات اپنی جگہ لیکن وہ بھی ہرباکمال شخص کی طرح اپنے فن کااعتراف چاہتے ہیں۔

  • ایونجرز:ایج آف اَلٹرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ایونجرز:ایج آف اَلٹرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ایونجرز کا سیکوئیل ایونجرزٹو ایج آف آلٹران کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔

    ایکشن،تھرل،سسپنس اور رومانس سے بھرپورفلم ایونجرزٹوایج آف اَلٹرون کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے،اس اینی میٹڈ فلم کے ہدایت کارجوس ویڈان ہیں،فلم میں ایک بار پھر سارے ہیروز ایک ساتھ نظرآئیں گے ایکشن میں،ایونجرزٹوایج آف اَلٹرون میں سپر ہیروزکی فہرست کچھ نئےسپر ہیروز کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

    فلم کی کہانی سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانےکیلئے دشمنو ں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتے ہے،ایڈونچرسے بھرپور فلم آئندہ سال اپریل میں سینیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔