Tag: Irrfan Khan

  • عرفان خان کی بیماری، کنگ خان نے حق ادا کردیا

    عرفان خان کی بیماری، کنگ خان نے حق ادا کردیا

    لندن: موذی مرض کینسر سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی کنگ خان بالکل خاموشی کے ساتھ مدد کررہے ہیں جسے جان کر سب کے دلوں میں شاہ رخ خان کی عزت مزید بڑھ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عرفان خان گزشتہ تین ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہ کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

    عرفان خان نے گزشتہ دنوں اپنی بیماری کے حوالے سے ایک جذباتی خط تحریر کیا  جس میں انہوں نے کھل کر بیماری اور موت کے خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی میرا سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

    اداکار نے اعتراف کیا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے اور وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ موت کے خوف و درد کی شدت کو محسوس کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے، عرفان خان کا مداحوں کے نام کھلا خط

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کینسر علاج کے لیے لندن جانے سے قبل کنگ خان سے ملاقات کے خواہش مند تھے مگر یہ ممکن نہیں ہوسکا تاہم اداکار کی اہلیہ نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا۔

    کنگ خان کو جب عرفان خان کی خواہش کا علم ہوا تو وہ فلم کی شوٹنگ روک کر اداکار کے گھر پہنچے اور 2 گھنٹے تک اُن کے ساتھ وقت گزارا، عرفان خان نے جب شاہ رخ خان کو لندن روانگی کا بتایا تو انہوں نے فوراً برطانوی دارالحکومت میں واقع اپنے گھر کی چابیاں انہیں تھما دیں۔

    شاہ رخ خان نے وراسٹائل اداکار کو ہدایت کی کہ وہ جب تک لندن میں موجود رہیں اس گھر کو استعمال کریں، عرفان خان نے چابیاں لینے سے انکار کیا مگر کنگ خان نے انہیں قائل کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق عرفان خان اور اُن کی فیملی لندن میں کنگ خان کے گھر پر ہی قیام پذیر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے، عرفان خان کا مداحوں کے نام کھلا خط

    ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے، عرفان خان کا مداحوں کے نام کھلا خط

    لندن : بالی ووڈ ورسٹائل اداکارعرفان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ، عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا، جس میں کہا ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زندگی کی جنگ لڑتے بالی ووڈ اداکار عرفان‌ خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا ، خط میں عرفان‌ خان نے کھل کر بیماری اورخوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

    ورسٹائل اداکار نے اعتراف کیا کہ ان میں بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں تکلیف سے گزرنا پڑا، اب وہ خوف اوردرد ایک ساتھ محسوس کرتے ہیں۔

    عرفان‌ خان نے خط میں لکھا کہ کچھ وقت پہلے تک زندگی کو ایسا محسوس کرتے تھے کہ بس میں میں تیز رفتار ٹرین میں سفر کررہا تھا، تیزی سے خوابوں، خواہشات، خوشیوں اور منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کے سفر کے دوران کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا ،’بس اب آپ کا سفر ختم ہونے کو ہے، آپ کی منزل قریب ہے۔اب آپ اس ٹرین سے اتر کر نیچے آئیں‘۔

    بالی ووڈ اداکار نے خط میں اپنی بیماری کو کڑا امتحان اور کھیل میں آجانے والی خرابی یا رکاوٹ قرار دیا، جسے ٹھیک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    گذشتہ ماہ طویل وقفے کے بعد عرفان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’کارروان‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا، جو رواں برس 10 اگست کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : عرفان خان کو کینسر کے مرض‌ کی تشخیص، اداکار کی تصدیق


    اس سے قبل بھی اداکار عرفان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے، وہ ان دنوں علاج کیلئےلندن میں موجود ہیں اور کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عرفان خان کی بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں

    عرفان خان کی بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں

    ممبئی : بالی ووڈ ورسٹائل اداکارعرفان خان کے ترجمان نے اداکار کی بگڑئی ہوئی صحت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرگزشتہ ہفتے بھارتی صحافی کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ معروف اداکار کینسر کی آخری اسٹیج پرہیں اور ان کے پاس زندگی کا آخری مہینہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار عرفان خان کے ترجمان نے ان کی بگڑئی ہوئی صحت سے متعلق افواہوں اور جھوٹی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی صحت سے متعلق کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر نہ چلائی جائے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ اداکار کی صحت سے متعلق افسواہوں پرمبنی خبریں نہ چلائی جائیں اور ساتھ ہی انہوں نے اداکارکی صحت یابی کے لیے درخواست کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے انکشاف کیا تھا کہ انوکھی کہانیوں کی تلاش میں میری زندگی مشکوک ہوگئی اور مجھے موذی مرض لاحق ہوگیا۔

    عرفان خان کو دماغ کے کینسر کی تشخیص

    بعدازاں معروف اداکارعرفان خان کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں دماغ کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارعرفان خان سو سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ ان کی مشہور فلموں میں پان سنگھ توما، پیکو اور مقبول شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں‌ بھی کاسٹ

    صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں‌ بھی کاسٹ

    ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، اب وہ ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں‌ بھی نظر آئیں‌ گے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کو ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب اس کا سیکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فلم میں بھی صبا قمر ہی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے ہدایت کار دینیش ویجان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم کے دوسرے پارٹ کی کہانی مکمل ہوچکی ہے، جس پرگذشتہ سال مئی یا جون میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کی تکمیل میں سات مہینے لگے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ‘‘ہندی میڈیم‘‘ کی کامیابی کو مددنظر رکھتے ہوئے ہم نے فلم کے دوسرے پارٹ کی  تیاری شروع کی، فلم کی کاسٹ جلد فائنل کر لی جائے گی اور ہم اس حوالے سے بہت پرامید ہیں۔

    خیال رہے  پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلم میں بھارتی ادکار عرفان خان کی بیوی کا کردار نبھایا تھا اور اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی تھی،  جو کم وسائل کے باوجود اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواہش مند ہے۔خود کو منوا لیا۔

    فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے

    یاد رہے کہ فلم نے بکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں فلم اور صبا قمر کا چرچا سنائی دیا۔ فلم میں مرکزی کرادار نبھانے والے عرفان خان  بہترین اداکار ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے اور فلم نے اور بہترین فلم ایوارڈ  کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اب دونوں اداکار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔