Tag: irshad mastoi

  • خیرپور: صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

    خیرپور: صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

    خیرپور:شہید صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پرخیرپور میں خیرپور یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافیوں نے احتاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔

    اس موقع پر خیرپور یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالخالق چوہان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گذر چکا ہے پر تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

  • اےآروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

    اےآروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

    لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پراے آروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی ودیگرصحافیوں کے قتل کے خلاف ملک بھرکی طرح لاہورمیں بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    پی ایف یوجے کی قیادت نے اے آروائی نیوز کے نمائندہ ارشاد مستوئی کے کوئٹہ میں بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے کا مطالبہ کیااوراسلام آباد میں صحافیوں پر تشددکو ریاستی دہشت گردی قراردیا۔

    پی ایف یوجے کے صدرراناعظیم نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے ذمہ دارمیر شکیل الرحمان ہیں اگر انہوں نے ملک دشمنی کی روش نہ چھوڑی تو ان کے گھر اوردفاترکے سامنے مظاہرے کریں گے۔

    پی ایف یو جے کے مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں اور ٹرانسپورٹ یونین کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

  • اےآروائی نیوزکے شہید صحافی ارشاد مستوئی آہوں اورسسکیوں کے ساتھ دفن

    اےآروائی نیوزکے شہید صحافی ارشاد مستوئی آہوں اورسسکیوں کے ساتھ دفن

    کوئٹہ/جیکب آباد: اےآروائی نیوزکے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کی نماز ِ جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے جیکب آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

    گزشتہ روزسفاک قاتلوں کی فائرنگ سے شہید ہوجانے والے اے آروائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ جیکب آبادکے نمائش گراونڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ارشاد مستوئی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار اور ہر شخص غمگین تھا۔ ارشاد مستوئی کے بڑے بھائی کا کہنا تھا چھوٹا بھائی شہادت کا جام پی کر مجھے پیچھے چھوڑ گیا۔

    ارشاد مستوئی کے ہمراہ ان کے دو ساتھی بھی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر شہید ہوگئے تھے جن میں سے ایک آن لائن نیوز ایجنسی کا رپورٹر تھا جبکہ دوسرا اکاؤنٹنٹ تھا۔

    ارشاد مستوئی پر قاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ جناح روڈ کوئٹہ پر کبیر والا بلڈنگ میں واقع آن لائن نیوز ایجنسی کےدفتر سے باہر آرہے تھے۔

    ارشاد مستوئی اے آرو ائی نیوز سے اسائنمٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے وابستہ تھے اور آپ بلوچستان یونین آف جنرلسٹ کے جنرل سیکرٹری بھی تھے۔ ان کی دردناک شہادت پر صحافی تنظیموں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

  • اے آروائی نیوزکےاسائنمنٹ ایڈیٹرقاتلانہ حملے میں شہید

    اے آروائی نیوزکےاسائنمنٹ ایڈیٹرقاتلانہ حملے میں شہید

    کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع کبیر والا بلڈنگ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی شدید زخمی ہوگئے اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ارشاد مستوئی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہوگئے۔

    ارشاد مستوئی بلوچستان یونین آف جنرلسٹ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں ، ان پر ہونے والے اس افسوسناک حملے پر پی ایف یو جے، بی یو جے سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے اظہار ِ مذمت کی اور اسے آزادی ِ صحافت پر حملہ قرار دیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔