Tag: Irshad Mastoi murder

  • اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی

    اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی

    کوئٹہ : وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اس موقع پر ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

    سرفراز بگٹی نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل حبیب جالب کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے اور یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مزید سیاسی رہنماوٴں کو نشانہ بنانے کی سازش ہورہی تھی،  قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جتنے بھی الزامات لگائے جارہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے بعد وہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوگئے ہیں، راء اور دیگر غیر ملکی ایجنسیاں ملک اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیوں میں ملوث ہیں، اور بلوچ کو قوم کو لڑیا جارہا ہے۔

  • صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر مظاہرے

    حیدرآباد : اے آروائی نیوز کوئٹہ کے اسائمنٹ ایڈیٹراور سینئرصحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہ کرنے پر ملک بھرمیں صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

    حیدرآباد کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، جس میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ اور پریس کلب کے عہدیداران بھی شریک تھے، صحافیوں کا کہنا تھا کہ درخواستوں اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے، صحافیوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    بدین پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، جس میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے باعث پورے ملک کے صحافی غیر محفوظ ہیں۔

    گھوٹکی میں بھی صحافیوں سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے احتجاجاً بھوک ہڑتال کی،  مظاہرین نے تقاریر کیں اور ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر شدید نعرے بازی بھی کی۔

    صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتارکرکے ملک بھرکے صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔