Tag: irum-azeem-farooque

  • کچھ لوگ فاروق ستار کو کام کرنے نہیں دے رہے، ارم عظیم فاروقی

    کچھ لوگ فاروق ستار کو کام کرنے نہیں دے رہے، ارم عظیم فاروقی

    کراچی : ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے ارد گرد کچھ لوگ ہیں جو انہیں کام کرنے نہیں دے رہے، عامرخان اور ان کا گروپ پارٹی کیلئے اچھا نہیں کررہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان صدف عبد الجبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرڈاکٹرفاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی نیت اچھی ہے اور دونوں ساتھ مل کرکام کرناچاہتےہیں تو ضرور کرناچاہیے۔

    دونوں رہنماؤں کو سمجھنا چاہیے کہ نئی پارٹی کو کیسے لے کرچلنا ہے، تاہم کسی شخصیت کو ہدف بنا کر اس کی کردارکشی سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کراچی والوں کی اس ساری صورتحال میں کیا بھلائی ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان میں معاملات کافی عرصے سےچل رہےتھے، میرا بھی شروع سے یہ ہی پیغام تھا کہ پی ایس پی اورایم کیوایم پاکستان ساتھ ملیں۔


    مزید پڑھیں: سابق صدرمشرف سے ارم عظیم فاروقی کی دبئی میں ملاقات


    ایک سوال کے جواب میں ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے ارد گرد ایسے کچھ لوگ ہیں جو انہیں کام کرنے نہیں دے رہے، ڈپٹی کنوینئرعامر خان اور ان کا گروپ پارٹی کیلئے اچھا نہیں کررہا۔


    مزید پڑھیں: ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بےبنیاد ہیں‘ ارم عظیم


     ان کا کہنا تھا کہ ایک دم سے یہ کہنا کہ پارٹی ختم ہوگئی ہے ناممکن سا لگتاہے، مصطفیٰ کمال کی انتظامی خوبیوں سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • ایم کیوایم والوں نے مجھے کہاہم تجھے دیکھ لیں گے،ارم عظیم فاروقی

    ایم کیوایم والوں نے مجھے کہاہم تجھے دیکھ لیں گے،ارم عظیم فاروقی

    کراچی : سابق ایم کیوایم رہنما ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ میری زندگی کوخطرات ہیں ملک چھوڑکرجا رہی ہوں، ہمیشہ پاکستان زندہ بادکہاہےاورکہتی رہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم کیوایم رہنما ارم عظیم فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم والوں نےمجھےکہاہم تجھےدیکھ لیں گے، میری زندگی کوخطرات ہیں ملک چھوڑکرجا رہی ہوں، ہمیشہ پاکستان زندہ باد کہا ہے اور کہتی رہوں گی۔

    ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مجھ پر غلط الزامات لگائے، عامرخان،فیصل سبزواری،خواجہ اظہارالحسن آگےنہیں آنےدیتے، ایم کیوایم اچھی جماعت ہے لیکن اس پر مافیا کا قبضہ ہے۔

    سابق ایم کیوایم رہنما میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔


    مزید پڑھیں : ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بےبنیاد ہیں‘ ارم عظیم فاروقی


    یاد رہے چند ماہ قبل ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا۔

    واضح رہے 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا، بعد ازاں انہوں نے فاروق ستار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔

    ارم فاروقی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کے لیے رواں سال جنوری کی 17 تاریخ کو کراچی آئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اسپیکر اسمبلی کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

    متحدہ کی سابق خاتون رکن اسمبلی نے بانی ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ارم فاروقی نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے بانی ایم کیو ایم نے اُن سے رابطہ بھی کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بےبنیاد ہیں‘ ارم عظیم فاروقی

    ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کی خبریں بےبنیاد ہیں‘ ارم عظیم فاروقی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سے حال ہی میں راہیں جدا کرنی والی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ارم عظیم فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایم کیو ایم نے رابطہ کیا تھا مگر شمولیت سے انکار کردیا۔

    ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کےخلاف میراموقف بدلا نہیں، ایم کیو ایم میں شامل نہ ہونے کی وجوہات جلد بتاؤں گی۔


    ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو بھی خیر باد کہہ دیا


    واضح رہے کہ تین روز قبل متحدہ پاکستان کے بعد سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا تحریک انصاف میں سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

    دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

    کراچی : ایم کیو ایم سے منحرف خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ بابر غوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئیٹ پر معافی مانگی ہے۔ مجھے فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں، کسی سے نہیں ڈرتی سید اور شیرنی ہوں۔

    یہ بات انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ واسع جلیل نے مجھے فون پردھمکیاں دی ہیں، سامنے آکر بات کریں پھر بتاﺅں گی کہ میں کیا کرتی ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ واسع جلیل نے مجھ سے فون پر غلیظ باتیں کیں میں نے بھی پھر خوب سنائی ہیں، مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں، میں ہرجگہ جارہی ہوں کسی سے ڈرتی نہیں ہوں، میں سید اور شیرنی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی پوری ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کیخلاف ہے، میں متحدہ کے قائد کو اپنا لیڈ ر مانتی تھی لیکن ان کی باتیں سن کر بہت دکھ ہوا ہے، پاکستان کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں پھر معافی مانگ لی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو بھائی کہنے پر مجھے تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا، بابرغوری نے پاکستان زندہ باد کی ٹوئیٹ پر معافی مانگی ہے،احتجاجی کیمپ میں قائد کے کہنے پر شرکاء نے پاکستان کیخلاف نعرے لگائے۔