Tag: is

  • دو برطانوی نژاد صحافی داعش سے تعلق کے شبہے میں ترکی سے گرفتار

    دو برطانوی نژاد صحافی داعش سے تعلق کے شبہے میں ترکی سے گرفتار

    استنبول: ترکی کے کرد علاقے کی ایک عدالت نے امریکی خبررساں ادارے سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو دہشت گردی کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا جس کے بعد آزادی صحافت پر تحفظات کی ایک نئی لہراٹھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد دو صحافیوں اور ان کے عراقی ترجمان پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    اے ایف پی کے مطابق عدالت نے ان کے چوتھے ساتھی کو جو انکے لیے ڈرائیور کے فرائض انجام دیتا تھا آزاد کردیا ہے۔

    ملزمان کو مقدمے کی مزید سنوائی کے لئے دیار بکر کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ دولست اسلامیہ سے ان کے تعلق ثابت کرنے والے ثبوتوں کی تفصیلات تاحال میسر نہیں آسکی ہیں۔

    دونوں صحافیوں اور ان کے ترجمان کو گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے کرد باغیوں کی سرکوبی کے لئے جاری ملٹری آپریشن کی کوریج کرتے ہوئےگرفتار کیا تھا۔

    دونوں صحافیوں کی گرفتاری سے بین الاقوامی صحافی برادری میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے اور صحافیوں کی گرفتاری کو آزادی صحافت کی راہ میں قدغن قراردیا جارہاہے۔

  • بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد: عراق میں خانہ جنگی کے ستائے عوام سیاسی اصلاحات اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں بد عنوانی کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کے لیے 20 ہزار سے زائد افراد نےریلی نکالی ۔

    ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئےاور شرکاء نے حکومت سے بد عنوانی کا خاتمہ اورعوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ ایک ماہ سے سیاسی اصلاحات اوربدعنوانی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

    دوسری جانب عراق میں خانہ جنگی کی بھی صورتحال ہے داعش نامی دہشت گرد تنظیم عراق کے مختلف علاقوں میں اپنا تسلط جمائے بیٹھی ہےجس کے خلاف عراق اور اس کی اتحادی افواج نبرد آزما ہیں۔

  • عراق :دو خودکش حملہ آوروں کا حملہ،12افراد ہلاک، 45زخمی

    عراق :دو خودکش حملہ آوروں کا حملہ،12افراد ہلاک، 45زخمی

    بغداد: شمالی عراق میں داعش کے شدت پسندوں کے بھر ے پرے سوئمنگ پول پر دوخودکش حملوں میں بارہ افراد ہلاک اور پینتالیس زخمی ہوگئے۔

    دارلحکومت بغداد سے ایک سوپچھتر میل شمال میں واقع شہر تعز خرماتو میں سوئمنگ پول پر داعش کے خود کش حملہ آور نےاپنے آپ کو اس وقت دھماکہ سے اڑا دیا جب سوئمنگ پول لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

     پولیس کے مطابق دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر سائیکل اس وقت دھماکہ سے اڑا دی جب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، پولیس کے مطابق زخمیوں میں بچوں کی بڑی تعدا د بھی شامل ہے۔

  • امریکی پولیس افسرکا بیٹا داعش سے روابط کے الزام میں گرفتار

    امریکی پولیس افسرکا بیٹا داعش سے روابط کے الزام میں گرفتار

    نیویارک: امریکی پولیس اہلکار کے ذہنی طور پر بیمار بیٹے کو دہشت گردی کے واقعے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس افسر کا بیٹا شراب نوشی کے الزام میں پہلے ہی زیرِنگرانی تھا۔

    الیگزنڈر سیکولو جسے علی الامریکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے امریکی یومِ آزادی پر شمال مشرقی ریاست میسا چیوٹس سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف بی آئی ذرائع کے مطابق اسے مبینہ طور پر چار ہتھیاروںکی وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں دو رائفلز اور دو پسٹلز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کہ وقت ملزم کی کمرمیں خنجر بھی بندھا تھا۔

    انہوں نے ملزم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے روابط داعش سے ہیں اور وہ ایک کالج میں حملہ کرکے اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے والے تھے۔

    عدالتی کاغزات کے مطابق ملزم نے ایک پریش ککر بھی خریدا تھا اور مبینہ طور پر وہ 2013 میں بوسٹن میراتھون قسم کا دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔

  • افغانستان میں تنظیم کے سربراہ زندہ ہیں: داعش

    افغانستان میں تنظیم کے سربراہ زندہ ہیں: داعش

    کابل: افغانستان میں داعش کے سربراہ حافظ سعید کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی خبروں کی خبروں کی تردید کے لئے داعش کی جانب سے افغانستان میں تنظیم کے سربراہ کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے افغانستان میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کے دعویٰ کے محض 2 دن بعد اسلامک اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر حافظ سعید کا ایک مبینہ آڈیو پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔

    تاہم اس آڈیو پیغام کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔

    افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق حافظ سعید جمعے کو افغانستان صوبے ننگر ہار کے ڈسٹرکٹ اچن میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

    مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے سعید اور کچھ دوسرے سینیئر طالبان کمانڈرز نے افغانستان میں داعش سے اتحاد کر لیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو امریکی ڈرون حملوں کا ہدف ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران اسی علاقے میں داعش کے 3 دیگر کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں شاہد اللہ شاہد اور گل زمان شامل ہیں۔

  • تحریک طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد ڈرون حملے میں ہلاک

    تحریک طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد ڈرون حملے میں ہلاک

    کابل: کالعدم تنظیم داعش کا رہنما شاہد اللہ شاہد افغانستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا۔

    افغان ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیکیورٹی کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شاہد اللہ شاہد کو متعدد ساتھیوں سمیت افغان صوبے ننگرہارمیں نشانہ بنایا۔

    افغان میڈیا ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں کل 52 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    شاہد اللہ شاہد نے اکتوبر2015 میں پانچ دیگراہم رہنماوٗں سمیت دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔

    داعش میں شمولیت سے قبل شاہد اللہ شاہد تحریکِ طالبان پاکستان میں ترجمان کے فرائض انجام دے رہاتھا۔

    شاہد اللہ شاہ کا اصول نام شیخ مقبول تھا البتہ طالبان کی جانب سے ان کو شاہد اللہ شاہد کا نام دیا گیا تھا۔

    شاہد اللہ شاہد سمیت خرم مسعود، مفتی حسن، امیر فتح گل زمان خیبر، امیر دولت کرم ایجنسی اور امیر اورکزئی ایجنسی شیخ مقبول شامل تھے۔

  • داعش کے خلاف مہم میں تیزی لائے گے: اوبامہ

    داعش کے خلاف مہم میں تیزی لائے گے: اوبامہ

    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک اورامریکی فضائی کارروائیوں کی مدد سے داعش کے شدت پسند گروپ کوخاصا کمزورکیا جاچکا ہے تاہم اس کا مکمل خاتمہ کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

    واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ داعش نے ڈر، خوف،ظلم اورجبر کے ذریعے عراق اورشام میں دہشت گردی کا بازارگرم کیا ہوا ہے لیکن اب داعش کے خلاف برسرپیکارامریکی اتحاد شام میں اپنی فوجی مہم میں شدت لارہا ہے۔

    اتحادی ملکوں کی فضائی کارروائیوں سے داعش کو خاصا کمزور کیا جا چکا ہے تاہم اس کا مکمل قلع قمع کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی اسلام یا مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ غلط نظریات رکھنے والے گروہ کے ساتھ ہے، داعش کے ہاتھوں دنیا بھرمیں ہلاک ہونے والے زیادہ تر لوگ مسلمان ہیں، خطے میں داعش کا کوئی حامی نہیں، اکثرممالک نا صرف اس کے خلاف اتحاد میں شامل ہیں بلکہ اُسے ختم کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

    داعش کو شکست دینے کے لیے امریکہ کو زمین پر ایک موثر شریکِ کار کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے امریکا شام میں اضافی فوج روانہ نہیں کرے گا لیکن وہاں کی اعتدال پسند حزب اختلاف کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔

  • مصری فوج کی داعش کے خلاف فضائی کاروائی، 35 دہشت گردہلاک

    مصری فوج کی داعش کے خلاف فضائی کاروائی، 35 دہشت گردہلاک

    قاہرہ: مصرمیں سینائی کے علاقےمیں داعش کے ٹھکانوں پرفضائی کارروائی میں داعش کے دو سرکردہ رہنماوں سمیت پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    مصری افواج نےتیسرے روز بھی شمالی سینائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی اورداعش کے دو سرکردہ ارکان سمیت پینتیس افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

    مصری افواج کے مطابق شدت پسندوں کا تعلق عراق اورشام میں سرگرم تنظیم داعش سے ہے۔

    عرب ٹی وی چینل نےبھی اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سینائی کے قصبے شیخ زوید میں مصری فوج کی کارروائی میں داعش سے وابستہ جنگجو گروپ انصار بیت المقدس کے دو سرکردہ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • داعش کے بڑھتے حملوں کےسبب تیونس میں ایمرجنسی نافذ

    داعش کے بڑھتے حملوں کےسبب تیونس میں ایمرجنسی نافذ

    تیونس: صدرمحمد الباجی قائد السبسی نے گزشتہ دنوں ساحل پر ہونے والے خون آشام حملے کے تناظرمیں ملک بھرمیں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تیونس کے صدر محمد الباجي قائد السبسي نے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، مبصرین کے مطابق ہنگامی حالات کےنفاذ کا اعلان تیونس میں داعش کےبڑھتے ہوئےحملوں کےتناظرمیں کیا گیاہے۔
    تیونس کے صدرنے ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پرقوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں۔

    ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اختیارات میں مزید اضافہ ہوجائے گا جبکہ عوام کے حقوق کم کردئیے جائیں گے۔

    حکام پہلے ہی ملک میں سخت سیکیورٹی انتظامات کرچکے ہیں جن کے تحت 1400 سے زائد مسلح اہلکاروں کو ہوٹلوں اور ساحلوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    آٹھ روزقبل ایک مسلح شخص نے ساحل پرواقع ایک سیاحتی مرکز پرحملہ کیاتھا جس میں اڑتیس غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئےتھے،جس کےبعدتیونس پربین الاقوامی سطح پردباؤ بڑھ گیا تھا۔

  • دولت اسلامیہ کا جھنڈا بردار فرانس میں حملہ آور، ایک جاں بحق متعدد زخمی

    دولت اسلامیہ کا جھنڈا بردار فرانس میں حملہ آور، ایک جاں بحق متعدد زخمی

    پیرس: دولت اسلامیہ کا جھنڈا اٹھائے حملہ آورنے فرانس کی ایک فیکٹری پرحملہ کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کردیا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آور فیکٹری میں داخل ہوا اورکئی چھوٹی دھماکہ خیزڈیوائس سے دھماکے کردئیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے نزدیک سے ایک شخص کی سربریدہ لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حملہ چارلی ہیبڈو نامی جریدے پر ہونے والے حملے کے چھ ماہ بعد ہوا ہے۔