Tag: is

  • دولت اسلامیہ نے سفاک مناظرپرمبنی ویڈیو جاری کردی

    دولت اسلامیہ نے سفاک مناظرپرمبنی ویڈیو جاری کردی

    داعش نے سفاکیت اورپرتشدد مناظرپرمبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تنظیم نے اپنے کئی قیدیوں کو انہتائی بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا ہے۔

    بین الاقوامی اخبارکے مطابق اس ہولناک ویڈیو کلپ کی ابتدا میں دولت اسلامیہ یعنی داعش کے قیدی نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس ایک گاڑی میں بند ہوتے ہیں اور گاڑی پر راکٹ فائر کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں پھنسے تمام افراد جل کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

    ایک اور کلپ میں منظر ایک سوئمنگ پول اور ایک پڑے پنجرے کاہے جس میں پانچ افراد قید ہیں اور اسے پانی میں اتارا جارہا ہے۔ اگلامنظر ان افراد کے پانی میں تڑپنے اوردم گھٹ کرہلاک ہونے کا ہے۔

    فلم میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی کیا گیا ہے ایک منظر میں 7 افراد کی گردنیں دھماکہ خیزتار کے ساتھ بندھی ہیں اوراس کے بعد دھماکہ کردیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں موجود موجود تمام پرتشدد مناظر اعلیٰ کوالٹی کے کیمروں سے فلمائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ ماضی میں بھی ایسی لرزہ خیز ویڈیوز کا استعمال خوف اوردہشت پھیلانے کے لئے استعمال کرتی رہی ہے۔

  • داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے داعش خطے کیلئے خطرہ ہے، پاکستان میں داعش کاتاحال کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مداخلت کا معاملہ ہرفورم پراٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ میں دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا داعش خطے کیلئے خطرہ ہےپاکستان کیلئے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داعش کا تاحال کوئی وجود نہیں ہے۔

    بھارت کے معاملے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مداخلت کوہرسطح پراٹھائیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت وزیراعظم مودی اورپاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پرزوردیا گیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان علاقوں میں کارروائی افغان حکومت کی درخواست پرکی گئی تھی۔

  • امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف یومیہ90 لاکھ ڈالرخرچ کررہا ہے

    امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف یومیہ90 لاکھ ڈالرخرچ کررہا ہے

    امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں یومیہ 90 لاکھ امریکی ڈالرخرچ کررہا ہے جبکہ دو ارب 70 کروڑ ڈالر اب تک ہونے والے فضائی حملوں میں صرف کئے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ بین الاقوامی اتحادی فوجیں گذشتہ سال اگست سے شام اورعراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

    اس جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکہ کے مالی اخراجات پہلی بار سامنے آئے ہیں اور انھیں پینٹاگون نے ریلیز کیا ہے۔

    ان اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنگی اخراجات میں سے دو تہائی فضائی کارروائیوں پرخرچ ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی کانگرس نے مزید خرچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

    امریکی ایوانِ نمائیندگان نے 57 ارب 90 کروڑ ڈالر کا دفاعی بل منظور کییا تھا۔ اراکین نے ان ترامیم کے مطالبے کو رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مزید رقم دیے جانے کو روکا جائے۔

  • امریکہ میں کم عمرٹویٹرجہادی مجرم قرار

    امریکہ میں کم عمرٹویٹرجہادی مجرم قرار

    ورجینیا: ٹیکنالوجی کے دلدادہ امریکہ ٹین ایجرکو ٹویٹرکے ذریعے دولت اسلامیہ کی معاونت کے جرم میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے، اس جرم میں اسے 15 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

    علی شکوری امین ایک سترہ سالہ مسلم نوجوان ہے جو کہ امریکی ریاست ورجینیا کارہائشی ہے اس نے دولت اسلامیہ کی حمایت میں 7000 ہزار سے زائڈ ٹویٹ کرنے ک اعتراف کیا ہے جن میں اس نے نا صرف لوگوں کو انتہا پسندی کی ترغیب دی ہے بلکہ دولت اسلامیہ اور اس کے حامیوں کو انتہائی خطرناک اور کارآمد مشورے بھی دئیے ہیں۔

    ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے اس نوجوان نے عدالت میں جج کے استسفارپراپنے عمل کے بارے میں شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔

    علی امین کے وکیل جوزف فلڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بے مثال مقمدمہ ہے اورامین پہلا کم عمرنوجوان ہوگا جسے دولتِ اسلامیہ کی معاونت میں سزا دی جائے گی۔

    وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا موٗکل اپنے عمل پر شرمندہ ہے اورقانون کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ امین کے جرم کا سب سے سنگین پہلو یہ ہے کہ اس نے دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کو محفوظ طریقے سے آن لائن امداد بھیجنے کے طریقے سکھائے۔

  • شامی اپوزیشن بشارالاسد کے خلاف سرجوڑکربیٹھ گئی

    شامی اپوزیشن بشارالاسد کے خلاف سرجوڑکربیٹھ گئی

    قاہرہ: مصرمیں شامی اپوزیشن سربراہان نے ملاقات کرتے ہوئے صدر بشارالاسد کی حکومت کےخاتمے اورشام میں جاری تنازع کا سیاسی حل نکالنے پراتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں حکومت مخالف رہنماؤں نےملاقات کی اورشام میں جاری تنازع کےسیاسی حل نکالنے کےلیےجنیوا معاہدے پرعملدرآمد کرتےہوئےپرمذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ 2012 میں شام میں عبوری حکومت کےقیام کےلیے مذاکرات جاری رکھنے پرجنیوا میں معاہد کیا گیا تھا۔

    .اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ شامی صدر بشارالسد کا اقتدارکسی صورت قبول نہیں ہے

    اپوزیشن رہنماؤں کاکہنا تھاکہ مغربی ممالک کی معاونت حاصل نہیں ہے،شام کی صورتحال میں بہتری کے لیےمذاکرات کا آغاز کیاگیاہے۔

  • شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    دمشق: شام میں حکومتی فوج اورامریکی اتحادی افواج کی داعش کے ٹھکانوں پربمباری سے چھپن افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    شامی فوج کےطیاروں نےاپوزیشن کےعلاقےصوبہ ادلیب پرفضائی حملہ کیاجس میں انچاس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک نےصوبہ حلب کےگاؤں دالی حسن میں بمباری کی جس کےنتیجےمیں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    گزشتہ برس سےاب تک شام میں داعش کےخلاف جاری امریکی اتحادی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں کم ازکم ایک سو پچاس شہری ہلاک ہوچکےہیں تاہم اتحادی فورسزعام شہریوں کی ہلاکتوں کوماننےسےانکارکرتی چلی آئی ہیں۔

  • عراق میں پولیس بیس پرداعش کا حملہ

    عراق میں پولیس بیس پرداعش کا حملہ

    بغداد: شدت پسند جہادی گروہ دولت اسلامیہ نے بغداد کے جنوب میں واقع پولیس بیس پر خود کش حملے میں 37 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اپنے آن لائن بیان میں داعش کا کہنا تھا کہ ایک صومالی شخص دھماکہ خیز مواد سے آراستہ گاڑی لے کر بیس میں داخل ہوا اور پیچھے سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک تاجک اور شامی جہادی نے دھماکہ کردیا۔

    عراقی افسران کے مطابق حملے میں تیس افراد زخمی ہوئے تھے اور یہ حملہ سمارا اور تھرتھر جیل کے درمیان واقع وفاقی پولیس کی بیس پرپیش آیا۔

    واضح رہے کہ یہ بیس انبر میں داعش کی سپلائی لائن کاٹنے کے لئے استعمال کیا جارہاہے جہاں داعش نے گزشتہ ماہ اہم شہررمادی پراپنا تسلط جمایا ہے۔

  • شامی حکومت کا داعش پر شدید حملہ، 70 جنگجو ہلاک

    شامی حکومت کا داعش پر شدید حملہ، 70 جنگجو ہلاک

    دمشق: دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شامی حکومت کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی داعش کے ٹھکانوں پرشیلنگ کے دوران سترسے زائد جنگجو مارے گئے۔

    غیرملکی ذرائع کے مطابق شامی حکومت نے داعش کے مختلف ٹھکانوں پرشیلنگ کرکے ستر سےزائد داعش کے جنگجوؤں کوہلاک کردیا ہے ان میں سےانسٹھ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سرکاری ہیلی کاپٹروں نےالباب نامی شہرمیں داعش کے مختلف ٹھکانوں پرشیلنگ کی۔

    الباب ان دنوں داعش کےکنٹرول میں ہے جبکہ شامی شہرحلب میں ایک دوسرےحملےمیں بارہ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ شامی فوج پرحملہ کے لئے جمع ہورہے تھے۔

    شام میں دولت اسلامیہ اورحکومت کے درمیان زورآزمائی جاری ہے تو دوسری طرف عراق میں بھی صورتحال مختلف نہیں دولت اسلامیہ تکریت پر قبضہ کرکے اسے گنوا چکی ہے جبکہ رمادی شہر پر قبضے کئی چند دن بعد ہی شیعہ ملیشیا گروہ شہرکے اطراف میں صف بندی کرکے منظم حملے کرنے کی تیاری کرچکے ہیں۔

  • فرقہ واریت کا خوف، عراق نے داعش کے خلاف مہم کا نام بدل گیا

    فرقہ واریت کا خوف، عراق نے داعش کے خلاف مہم کا نام بدل گیا

    بغداد: عراق میں سنی اکثریتی شہر’رمادی‘ کو داعش سے واپس چھیننے کے لئے شیعہ مسلح گروہ کی جانب سے ترتیب کردہ مہم کا نام بدل دیا گیا ، اس کی وجہ وہ تنقید بتائی جارہی ہے کہ اس نام سے فرقہ واریت کو فروغ ملے گا۔

    مہم کے نام کی تبدیلی اس وجہ سے کی گئی کہ عراقی حکومت داعش کے خلاف لڑنے کے لئےانتشارکا شکارملکی فوج پرانحصار کرنے کے بجائے شیعہ مسلح گروہوں پرزیادہ بھروسہ کررہی ہے جس کی وجہ سے ملک کی سنی آبادی کو تحفظات درپیش تھے۔

    شیعہ مسلح گروہ کی جانب سے پہلے اس مہم کا نام ’’لبیک یا حسین‘‘ رکھا گیا تھا لیکن سنی مسلمانوں کے اعتراض کے بعد یہ نام تبدیل کرکے ’’لبیک یا عراق‘‘ رکھا گیا ہے۔

    شیعہ گروہ الحشد شعبی کے ترجمان کریم النوری کا کہنا ہے کہ ’’دونوں نام ایک ہی مفہوم کے تحت ہیں لہذا ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔

    عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی شیعہ گروہوں کو انبر صوبے میں لڑنے کے لئے بھیجنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے کیونکہ ان کا پہلے ہی خیال تھا کہ اس سے فرقہ وارانہ عوامل تقویت حاصل کریں گے۔

  • دولتِ اسلامیہ پاکستان، افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہے

    دولتِ اسلامیہ پاکستان، افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہے

    کابل: نیٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ دولت اسلامیہ افغانستان اور پاکستان میں جنگجو بھرتی کررہی ہے تاحال ابھی یہ تنظیم دونوں ممالک میں سرگرم نہیں ہے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کمانڈر جنرل جون ایف کیمپ بیل کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ دونوں ممالک میں جنگجؤں کی بھرتی کررہی ہے اوراس کے لئے مختلف جگہوں سے اپنے پیسے کو حرکت میں لارہی ہے۔
    انہوں نے یہ بھی کہاکہ طالبان دنیابھرکی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے نت نئے پینترے اپنا رہی ہے۔

    طالبان کا سابق کمانڈر ملا عبدالرؤف خادم جوکہ گوانتانومو جیل میں قیدی بھی رہ چکا ہے فروری میں افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ شبہ تھا کہ ملا خادم کے دولت اسلامیہ کے داعش سے تعلقات تھے۔

    افغان صدر اشرف غنی کئی بار ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ طالبان کے بعد اب داعش ان کے ملک میں اپنی جڑیں گہری کررہی ہے۔

    نیٹو افغانستان میں باضابطہ لڑائی ختم کرچکی ہے لیکن نیٹو افواج تاحال افغانستان میں موجود ہیں اور مقامی پولیس کو تربیت دے رہی ہیں۔